اقتباسات مختار مسعود کی کتاب "سفر نصیب " سے اقتباس

سید زبیر

محفلین
" غلامی کی بے شمار قسمیں اور طرح طرح کی شکلیں ہوا کرتی ہیں گمراہی غلامی کی بد ترین صورت ہے اگر آزاد ہونے کے بعد بھی صحیح راستہ کا پتہ نہ چلے اور اگر چلے تو اس پر چلنے کی ہمت نہ ہو تو یہ صورت غلامی سے بدرجہا بد تر ہوتی ہے "
 

محمد امین

لائبریرین
کیا زبردست مصنف ہیں یہ اور تینوں کتب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اردو شاعری میں غالب، مزاح نگاری میں یوسفی اور نثر نگاری میں مختار مسعود۔۔۔۔!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تلخ سچ۔
مختار مسعود میرے بھی پسندیدہ لکھاریوں میں شامل ہیں۔ اور سفر نصیب بھی پسندیدہ کتابوں میں سے ایک۔ ہمیشہ کی طرح ایک بہترین انتخاب شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ سید زیبر انکل!
 

فلک شیر

محفلین
مختار مسعود........علی گڑھ کے فرزندگان میں سے نامی شہسوارِ نثر.........نثر لکھی تو لگا ہاتھ میں قلم نہیں دل تھامے ہیں.......تینوں کتابیں ہی کمال ہیں..........آواز دوست تو خیر شاہکار ہے ہی، سفر نصیب اور انقلاب ایران کی رپورتاژ لوح ایام بھی ان کے خاص رنگ کی بدولت زندہ رہیں گی........."فضل الرحمان"جیسے عجوبہ روزگار کردار کا خاکہ مختار مسعود نے کچھ یوں کھینچا کہ جہد مسلسل ، جدت و قدامت ،علی گڑھ اور علی گڑھ والوں کو سامنے لا کھڑا کیا ہے.......ناظر کی آنکھ کے.........
 
Top