ادب دوست
معطل
یہ آپ نے بات کو مختصر کیا ہے یا پتھر کھینچ کر مارا ہے۔
ویسے بہت عمدہ۔
بات مختصر کی یا پتھر کھینچ مارا؟
ویسے عمدہ
یہ آپ نے بات کو مختصر کیا ہے یا پتھر کھینچ کر مارا ہے۔
ویسے بہت عمدہ۔
ادب دوستاگلی بات:
واہ بھئی کیا کہا ماہی نے کہ میں باتوں کی جلیبیاں ڈالتا ہوں۔ حالانکہ پچھلے جنم میں جب خاکسار فرعون کا مشیر خاص تھا تو برائے نام ہی الفاظ کا استعمال کرتا تھا اور اکثر صرف اشاروں سے ہی کام نکال لیتا تھا۔ فرعون نے پوچھا ملکہ عالیہ کہاں ہیں، خاکسار نے جنبش ابرو سے کچن کی طرف اشارہ کردیا۔ منہ سے ایک لفظ نہیں کہا۔ کبھی فرعون کا غیظ و غضب عروج پر ہوا تو دور سے ہی ہامان کو سر کے قریب انگلی کو گھما کے بتا دیا کہ آج میٹر گھوما ہوا ہے ذرا بچ کے رہنا۔ حالانکہ دوسرے یہی بات بتانے میں کئی الفاظ خرچ کر ڈالتے۔ یہاں تو ویسے بھی الفاظ میں یہ بات کہنا خطرے سے خالی نہ ہوتا کہ فرعون سن لیتا تو خاکسار کو اگلے جنم کے لئے رخت سفر باندھنا پڑتا۔
یعنی اب آپ دوسروں کو شہہ دے رہی ہیں کہ وہ مجھے پتھر ماریں۔ادب دوست
چلیں آپ پتھر نہ ماریں بس بات مختصر کر کے دکھاا دیں۔
میں یہ سب ایک جملے میں کہہ سکتی تھی لیکن پھر مجھے مورد الزام ٹھرایا جاتا کہ ماہی پتھر مارتیہے۔
میں نے اسے کچھ یوں سوچا تھایعنی اب آپ دوسروں کو شہہ دے رہی ہیں کہ وہ مجھے پتھر ماریں۔
اس سے بہتر ہے کہ میں خود ہی اسے مختصر کرکے اپنے آپ کو ایک ہلکا سا پتھر مار لوں۔
یعنی کہ "خاکسار پچھلے جنم میں اشاروں میں باتیں کرتا تھا۔" (وجہ نامعلوم)
یہ "سے ہی" سے کیا مراد ہے کہ میں اس جنم میں بھی سست ہوں۔میں نے اسے کچھ یوں سوچا تھا
کہ
آپ پچھلے جنم سے ہی انتہائی سست ہیں
نہیں۔یہ "سے ہی" سے کیا مراد ہے کہ میں اس جنم میں بھی سست ہوں۔
خاکسار پچھلے جنم میں اشاروں میں باتیں کرتا تھا ۔ اس لئے انتہائی سست ٹھہرا۔
خاکسار اس جنم میں اتنے الفاظ استعمال کرتا ہے کہ گویا باتوں کی جلیبیاں ڈالتا ہے۔ پھر بھی سست ٹھہرا۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔
سطور کو مختصر کرنا تھا۔ پیراگراف کا عنوان نہیں بتانا تھامحبت ناقابلِ معافی جرم ہے
پانچ لفظوں کی کہانی زیادہ دلچسپ کھیل ہےپانچ الفاظ کی کہانی بھی دیکھیے۔
رانا بھائی آپ نے اپنی تحریر خود ہی مختصر کردی ہے آگے؟
اگلی بات:بہرحال اب اگلی بات ہو جائے؟
ادب دوست
چلیں آپ پتھر نہ ماریں بس بات مختصر کر کے دکھاا دیں۔
میں یہ سب ایک جملے میں کہہ سکتی تھی لیکن پھر مجھے مورد الزام ٹھرایا جاتا کہ ماہی پتھر مارتیہے۔
یہ آپ نے بات کو مختصر کیا ہے یا پتھر کھینچ کر مارا ہے۔
ویسے بہت عمدہ۔
بات مختصر کی یا پتھر کھینچ مارا؟
ویسے عمدہ
محبت کے نقصانات کی جتنی مرضی جلیباں بنا لیں مختصر جواب یہی آئے گا۔ اور اگر عنوان ہی ساری بات کہہ دے تو پھر باتوں کی جلیبیاں کھانے کی ضرورت بھی کیا ہےسطور کو مختصر کرنا تھا۔ پیراگراف کا عنوان نہیں بتانا تھا
پانچ الفاظ کی کہانی بھی دیکھیے۔
شمشاد بھائی کے ساتھ بڑا مزہ آیا تھا اس لڑی میں۔ سوچا تھا ایک دن کہ اسے اوپر لے آوں لیکن پھر سوچا کہیں دوبارہ الزام نہ لگ جائے، گنہگار نہ ٹہرائی جاوں تو انتظار کر لوںپانچ لفظوں کی کہانی زیادہ دلچسپ کھیل ہے
کاپی رائٹس ریزروڈمحبت کے نقصانات کی جتنی مرضی جلیباں بنا لیں مختصر جواب یہی آئے گا۔ اور اگر عنوان ہی ساری بات کہہ دے تو پھر باتوں کی جلیبیاں کھانے کی ضرورت بھی کیا ہے
ایک روز فیض صاحب نے صبح صبح مجھے آن پکڑا اور کہا: " ایک کام سے آیا ہوں۔ ایک تو یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یورپ میں آج کل آرٹ کے کیا رجحانات ہیں اور آرٹ پیپر کیا چیز ہوتی ہے؟ دوسرے میں واٹر کلر اور آئل پینٹنگ کا فرق معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ ٹھمری اور دادرا کا فرق بھی چند لفظوں میں بیان کر دیں تو اچھا ہے۔" میں نے چائے پیتے پیتے سب کچھ عرض کر دیا۔ اٹھتے اٹھتے پوچھنے لگے۔ "ایک اور سوال ہے۔۔۔ غالب کس زمانے کا شاعر تھا اور کس زبان میں لکھتا تھا؟" وہ بھی میں نے بتایا۔ اس کے کئی ماہ بعد تک ملاقات نہ ہوئی۔ ہاں اخبار میں پڑھا کہ لاہور میں آرٹ کونسل کے ڈائریکٹر ہو گئے ہیں۔ غالباً اس نوکری کے انٹرویو میں اس قسم کے سوال پوچھے جاتے ہوں گے۔