مختصر ترین، مکمل ترین مگر اعلیٰ ترین نعتیہ انتخاب

جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آسی صاحب اب مشکل ہی آئیں.
اور دوسری بات یہ کہ ایسے لوگ جو آسی صاحب کو لا سکتے ہیں، وہ خود ہی اب کم کم آتے ہیں.
مجھے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے اُن سے۔ اُنہیں کافی تکلیف اُٹھانی پڑی ۔اُن کے احساست مجروع ہوئے۔ بعض اوقات فریقین سب ہی اپنی اپنی جگہ درست ہوتے ہیں ،نقطہ نگاہ کا فرق ہوتا ہے لیکن ایک دوسرے کی عزتِ نفس کا خیال رکھنے سے ہم گھٹ نہیں جاتے اور عمر اور رُتبہ میں بڑے لوگوں کی عزت کی خاطر تھوڑا سا جھکاؤ تو ہمارے معاشرے کی ایک اچھی قدر ہے۔
میری تمنا ہے کہ کوئی انہیں محفل میں واپس لے آئے۔
اللہ انہیں بہت اچھی صحت ،ایمان کی دولت کے ساتھ خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!
 
فیس بک سے لاگ ان ہیں؟
موبائل فون سے لاگن ہوکر کھل گیا، مگر پھر پتہ چلا اس لنک پر میں پہلے بھی کوشش کر چکا ہوں اور آسی صاحب نے لفٹ نہیں کرائی ۔ :)
 

اکمل زیدی

محفلین




وَاَبیَضَ لَیَستَسقَی الغَمَامُ بِوَجھِہٖ:redrose: ثِمالَ الیَتٰمٰی! عِصمَۃ للِاَرَامِل
وہ گورے مکھڑے والا جس کے روئے زیبا کے واسطے سے ابر رحمت کی دعائیں مانگی جاتی ہیں
وہ یتیموں کا سہارا وہ بیواؤں اور یتیموں کا سر پرست
ابو طالب
















بہت اعلیٰ
 

rahmat khan

محفلین
بدر گاہِ ذی شانِ خیر الانام
شفیع الوریٰ مرجع خاص و عام
بصَد عجز و منت بصَد احترام
یہ کرتا ہے عرض آپ کا اک غلام
کہ اے شاہ ِکونین عالی مقام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام


حسینان عالم ہوئے شرمگیں
جو دیکھا وہ حُسن اور وہ نُور ِجبیں‌
پھر اِس پر وہ اخلاق اکمل تریں‌
کہ دُشمن بھی کہنے لگے آفریں‌
زہے خلقِ کامل زہے حُسنِ تام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام


خلائق کے دل تھے یقیں‌ سے تہی
بُتوں نے تھی حق کی جگہ گھیر لی
ضلالت تھی دنیا پہ وہ چھا رہی
کہ توحید ڈھونڈے سے ملتی نہ تھی
ہوا آپ کے دم سے اس کا قیام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام


محبت سے گھائل کیا آپ نے
دلائل سے قائل کیا آپ نے
جہالت کو زائل کیا آپ نے
شریعت کو کامل کیا آپ نے
بیاں کر دیئے سب حلال و حرام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام


نبوت کے تھے جس قدر بھی کمال
وہ سب جمع ہیں آپ میں لا محال
صفاتِ جمال اور صفاتِ جلال
ہر اک رنگ ہےبس عدیم المثال
لیا ظلم کا عفو سے اِنتقام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام


مقدس حیات اور مطہر مذاق
اطاعت میں‌ یکتا عبادت میں طاق
سوارِجہاں‌ گیر یکراں براق
کہ بگذشت از قصرِنیلی رواق
محمد(ص) ہی نام اور محمد(ص)ہی کام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام


علمدارِ عشاق ذاتِ یگاں
سپہ دار افواجِ قُدوسیاں
معارف کا اک قلزمِ بیکراں
افاضات میں زندہء جاوداں‌
پلا ساقیا آبِ کوثر کا جام
عَلیکَ الصّلوٰۃُ عَلیکَ السّلام
 
Top