تعارف مختصر تعارف محمد کامران اختر

الف عین

لائبریرین
سر جی اس میں سمجھ نہیں آ رہی چیٹیگ کیسے کر تے ہیں۔
فیس بک کی طرح فرینڈز کیسے بناتے ہیں۔ ویسے میں نے عبدلرزاق سے کہا ہے کہ مجھے بھی گائیڈ کریں
محض چیٹنگ کے لئے فورم میں نہیں آتا کوئی۔ یہاں موضوعات کے زمروں کے مطابق گفتگو کی جاتی ہے۔ ویسے اس فورم کے موجودہ سافٹ وئر میں فیس بک اور ٹوئیٹر سے مماثلت زیادہ ہی ہے۔ اس میں لوگوں کی ’اقتدا‘ کی جا سکتی ہے۔
دستخط میں محض نام کی بجائے ویب سائٹ کا لنک دے دیں تو بہتر ہے۔
اور ہاں، یہ تمام خواتین کو ’مس‘ مت کہو، بہت سی ارکان تو نہ صرف مسیز ہیں بلکہ ارکان کی ہی اماں جانیں ہیں!!
 
خوش آمدید کامران، فورم میں کیا مشکل آ رہی ہے، بتائیں تو اس کا ازالہ کیا جا سکے۔
ویب سائٹ کو ’اردوانے‘ کا مشورہ عبد الرزاق قادری کو دے چکا ہوں۔
سر ! وہ کامران صاحب نے "عین عین" کو جواب دیا تو وہ بھی اقتباسیہ انداز میں نارنجی رنگ میں۔ ویسے بھی ابتدائی ایام میں فورم وغیرہ بھی سمجھنے پڑتے ہیں۔ یہ مشکل ہو گی۔ اور
ویب سائٹ کو ’اردوانے‘ کا مشورہ
پلیز وضاحت فرما دیں۔ کیا آپ 'نوائے منزل' کے بلاگ کی بات کر رہے ہیں؟
مزید برآں ان کامران اختر صاحب نے بھی نظموں اور غزلوں کی ایک کتاب 2008 میں چھپوائی تھی۔ جس میں افکار بہترین ہیں۔ فنی محاسن کا مجھے علم نہیں۔ ویسے وزن وغیرہ میں غلطیاں ہوں گی۔ یعنی محترم شاعر بھی ہیں۔ مابدولت کو ان سے پہلے ان کی کتاب ملی تھی۔ افکار پڑھ لینے کے بعد پہلی ملاقات ہوئی۔ فکری طور پر اقبال سے متاثر ہیں۔ ان کی شاعری ابھی تک آن لائن دستیاب نہیں۔
 
کامران۔۔۔۔! سر اعجاز اختر (الف عین) کو آپ ان کے ای میل ایڈریس پر اپنے شمارے کا نیا پرانا تمام تحریری ریکارڈ جے پیک یا ان پیج میں (بلکہ پوچھ کر) بھیج دیں۔ وہ اس کو انتہائی سوفٹ برقی کتاب کی صورت میں طبع کر کے اپنی سائٹ پر اپ لو ڈ کر دیں گے۔ ان سے براہ راست مکالمہ کر کے ای میل ایڈریس لے سکتے ہیں۔ پھر مزمل کو کہلوا کر میل بھیج دینا۔ طباعت کے حوالے سے آپ کے خوابوں کی تعبیر کے سنہری دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ پھر ہمارا میگیزین یا میگزین دیر پا صورت میں انٹر نیٹ کی زینت بنا رہا کرے گا۔ سر اعجاز اختر کی اردو سے محبت اور ہم لوگوں پر شفقت کو غنیمت جانتے ہوئے جلد از جلد یہ ضروری کام سر انجام دے دیں۔ وما علی الا البلاغ
 
Top