محب علوی
مدیر
شاید ہم لوگوں نے کچھ عرصہ کے لیے ایک بہت ہی اہم اور فعال رکن کو بھلا دیا تھا اور توجہ ہی نہیں دی۔ میرا ترغیبی ذہن پچھلے ایک ہفتہ سے تانا بانا بن رہا تھا کہ کیسے میں اس فعال اور اہم رکن کو متحرک اور آمادہ کروں مگر کوئی صحیح اور جامع ترغیب سوجھ نہیں رہی تھی۔ آج ایک دم میری نظر پڑی مختصر صحیح مسلم پر اور دل میں سوچا شاید فرید، مامون، ہمت علی میں سے کسی نے ہمت کرکے کام شروع کیا ہے مگر جب پوسٹ کھولی تو دل باغ باغ ہوگیا۔ جس کام کے لیے میں ہفتہ سے سوچ رہا تھا وہ خود بہ خود ہی ہو گیا، نیت کا پھل اتنی جلدی اور اتنی عمدگی سے بھی مل سکتا ہے یقین آگیا مجھے۔ تو دوستوں ہماری بہت ہی فعال اور اہم رکن مہوش علی نے بغیر کسی ترغیب اور تحریک کے خود ہی ڈیجیٹل لائبریری میں ایک کتاب کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور اس کے لیے مہوش قابلِ صد ستائش ہیں اور سب سے التماس سے اس پوسٹ پر آکر مہوش کو ڈیجیٹل لائبریری میں شمولیت پر مبارکباد دیں۔