لیکن اس لطیفے سے یہ واضح نہیں ہو رہا کہ بیچارے کو سب سے زیادہ دکھ کس بات کا ہے؟

ماں جی کا حکم بے چون و چرا ماننے کا یا گھر سے باہر جانے کا؟ :whistle:
:)
لگتا ہے آپ کا شمار بھی امیدوارِ کزن میں ہوتا ہے جو آخر لائن چھوڑ کر پڑھ رہے ہیں :rollingonthefloor:
 
عظیم ہے وہ شوہر
جو چپ چاپ گھر آتے ہیں
خاموشی سے کچن کی جانب جا کر دیکھتے ہیں
اور کچھ ہونے پر بائک سٹارٹ کر کے
پوچھتے ہیں
---
بیگم کیا لے کر لاؤں

ویسے معلوم نہیں شوہروں کے لیے یہ جب بھی لطیفہ ہی رہتا اگر عظیم کی صفت کو گھونچو کا لاحقہ دے دیتے:p
 
سیما علی

لائبریرین
بیگم (شوہر سے) : ڈاکٹر کہتے ہیں کہ صبح جلدی اٹھنا چاہیے ۔ صبح سویرے اٹھنے سے عمر بڑھتی ہے!
شوہر : یہ سب فالتو کی باتیں ہیں! دیکھو مرغا صبح سویرے اٹھتا ہے اور شام تک شہید ہو جاتا ہے ۔ آرام سے سو جاؤ اور جب مرضی اٹھو! 😂😀🤣😅
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
2015ء میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیاء دان عزیز سنچار کہتے ہیں، نوبل انعام جیتنے کے بعد ایک دن میری بیگم نے مجھے آواز دی۔
عزیز! گھر میں جمع شدہ کچرا گلی کے کوڑا دان میں ڈال آؤ۔
میں نے کہا کہ بیگم! کچھ تو خدا کا خوف کھاؤ میں نوبل انعام یافتہ ہوں۔
اُس نے پھر آواز دی۔
نوبل انعام یافتہ کیمیاء دان عزیز سنچار صاحب! گھر میں جمع شدہ کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔ 🤣🤣🤣
 
گھر کا کام تو کرنا ہے اب نوبل انعام کون سا کہتا ہے گھر کا کام نہیں کرنا ہے 🤓
 
سیما علی

لائبریرین
پولیس افسر:
" تم نے اتنی چوریاں کیں مگر کسی
اپنا ساتھی نہیں بنایا:؟"

ملزم:
"آپ تو جانتے ہیں انسپکٹر صاحب!
آج کل ایماندار آدمی ملتے ہی کہاں ہیں-"😎😎😎😎😎
 
سیما علی

لائبریرین
ہائے وہ بھی کیا دن ہونگے جب شوہر اپنی بیوی کے سامنے ستر حوروں کے ساتھ اکڑ کر بیٹھا ہوگا😊😊
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے سمیعہ! رکو تو۔۔۔واہ کی بات ہے۔ لمبے بال۔ ہاتھ میں کڑا۔ گلے میں چین۔سرخ قمیض مستانی چال۔۔۔ آخر کیا راز ہے؟
معاف کریں محترمہ۔ میں سمیعہ نہیں سمیع ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بیوی : دن رات کرکٹ، کرکٹ، تنگ آ گئی میں اس سے۔ میں گھر چھوڑ کر جا رہی ہوں۔

شوہر : (کمنٹری کے انداز میں) پہلی بار قدموں کا بہترین استعمال۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایک شادی شدہ بھائی کے سنہری الفاظ ۔۔۔
بیوی کو اپنی رگ رگ کا پتہ دیں
لیکن کبھی بھی دُکھتی رگ کا نہیں
نہیں تو ہر رگ دُکھے گی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جب کوئی دبنگ اور اکھڑ مزاج بندہ شادی کے بعد حسن سلوک اور افہام و تفہیم کے درس دینے لگ جائے تو سمجھ لیں....
'اونٹ پہاڑ کے نیچے' آ چکا ہے...😉
😅😅😅😅😅
 
سیما علی

لائبریرین
برصغیر کے عشاق کی ایک خرابی یہ بھی ہے کہ یہ حالیہ محبوبہ کہ ہوتے ھوئے سابقہ محبوبہ کی یاد میں کڑھتے رہتے ہیں یہاں تک کہ حالیہ سابقہ بن جاتی ھے😎
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
برصغیر کے عشاق کی ایک خرابی یہ بھی ہے کہ یہ حالیہ محبوبہ کہ ہوتے ھوئے سابقہ محبوبہ کی یاد میں کڑھتے رہتے ہیں یہاں تک کہ حالیہ سابقہ بن جاتی ھے😎
بیچارے عاشق۔۔۔ سابقے لاحقے لگانے کے چکر میں ہی اکثر ناکام کہلاتے ہیں۔ پر سانوں کی۔
 
Top