مختصر نظم: خواب

ذرا مختلف تجربہ کی خاطر ایک مختصر نظم احباب کے ذوق کی نذر:
خواب
٭
زندگی کے کینوس پر
خواہشوں کے رنگوں سے
خواب کچھ بکھیرے تھے
وقت کے اریزر نے
تلخیوں کی پت جھڑ میں
سب کو ہی مٹا ڈالا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 
فرقان احمد

محفلین
تابش بھیا! یہ دیکھ لیجیے گا۔

محمد تابش صدیقی

غالباً ظہیر بھیا بھی اسی غلطی(؟) کی جانب متوجہ کرنا چاہ رہے ہیں۔

image.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جمیل نوری نستعلیق کا لیٹسٹ ورژن استعمال کریں۔
تابش بھائی ، یہی نلخیوں کا ہی مسئلہ تھا ۔ آپ نے ایک دفعہ پہلے بھی اس بارے میں بتایا تھا اور مین نے ربط کے بارے میں پوچھا بھی تھا ۔ اگر ممکن ہوسکے تو اس لیٹسٹ ورژن کا ربط فراہم کردیں ۔ اس کے لئے پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ! آمین ۔
 
محمد تابش صدیقی بھائی! توجہ فرمائیے گا! :)
 
فرقان احمد

محفلین
بہت بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! میں فورا ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں ۔
صاحب! ہم بھی ان روابط سے ڈاؤن لوڈ کر کے پچھتا چکے! آپ بھی کر گزریے۔ :) دراصل، لفظوں کے مابین اسپیس اس قدر زیادہ ہو جاتی ہے کہ کوفت ہونے لگ جاتی ہے۔ ہمارا مشورہ یہی رہے گا کہ 'نلخیوں' کو ہی گوارا کر لیجیے۔ :)
 
آپ کون سا براؤزر استعمال کر رہے ہیں.
اور کم سپیس والا فونٹ انسٹال کر لیں. مختلف سپیس والے میسر ہیں
 
Top