ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
صاحب! ہم بھی ان روابط سے ڈاؤن لوڈ کر کے پچھتا چکے! آپ بھی کر گزریے۔ دراصل، لفظوں کے مابین اسپیس اس قدر زیادہ ہو جاتی ہے کہ کوفت ہونے لگ جاتی ہے۔ ہمارا مشورہ یہی رہے گا کہ 'نلخیوں' کو ہی گوارا کر لیجیے۔
بہت بہت شکریہ فرقان بھائی ۔ اچھا ہوا آپ نے بتادیا ۔
آپ کون سا براؤزر استعمال کر رہے ہیں.
اور کم سپیس والا فونٹ انسٹال کر لیں. مختلف سپیس والے میسر ہیں
مجھے آپ کے تکنیکی مشورے کا انتظار رہے گا ۔ تابش بھائی ، میرے دفتر کے کمپیوٹر پر تو انٹرنیٹ ایکسپلورر ۱۱ ہے لیکن گھر کے کمپیوٹر پر بچوں نے گوگل کروم ڈالا ہوا ہے ۔ آپ مشورہ دیجئے کہ کون سا فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہئے ۔ مجھے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو بتا کر دفتر کے کمپیوٹر پر انسٹال کروانا ہوگا ۔ دفتر میں میرے پاس انسٹال کرنے اور حذف کرنے کے اختیارات نہیں ہیں ۔