نبیل
تکنیکی معاون
میں نے اردو محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں اردوئے معلی کے زیر عنوان ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد قدیم اردو کے استعمال کے ذریعے گفتگو کرنا ہے۔ میرے خیال میں اسی طرز پر مزید پر لطف سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں جن میں قدیم داستانوی اردو کی بجائے عوام میں رائج اردو کے مختلف لہجات کا استعمال کیا جائے۔ اگر مختلف شہروں کے مخصوص لہجوں پر گفتگو کا سلسلہ شروع کیا جائے تو یہ عام فہم بھی ہو سکتا ہے اور اسے مقبولیت بھی حاصل ہوگی۔ ان میں وہ لہجات بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جن میں اردو میں مقامی لہجے کی آمیزش ہو۔ مشتاق احمد یوسفی کی تصانیف میں مارواڑی لہجے کی مثالیں موجود ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد پہلے ایسے ہی لہجات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ اگر آپ دوست یہاں اردو کے کسی مخصوص لہجے کی مثال کے ساتھ نشاندہی کر سکیں تو اسے اس کھیل کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔