مختلف ممالک کے ریلوے سسٹم

تعبیر

محفلین
CHINA 's CRH2
untitled-3.jpg




TAIWAN 's THSR

untitled2-2.jpg





KOREA 's KTX

untitled3-2.jpg
 

mfdarvesh

محفلین
:confused: سب کی شکلیں فرنٹ سے ایک سی ہیں سانپ کے منہ جیسی :tongue: کسی ایک کو تو ڈفرنٹ ہونا چاہئیے تھا :chatterbox: ،

بہت اچھا مشاہدہ ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ساری گاڑیاں تیز رفتار ہیں اس لے ان کا منہ ایسا رکھنا مجبوری ہے تاکہ ہوا کو آسانی سے کاٹ‌ سکیں
 

ابو کاشان

محفلین
تیز رفتاری میں ہوا کو چیرنے کے لیئے یہ شکل مناسب ترین ہے۔ اگر بالکل فلیٹ ہو تو تیز رفتاری حاصل نہیں کی جا سکتی۔
 

فہیم

لائبریرین
سعود بھائی کے دماغ پر لگ گئی شاید:grin:


میں نے چائنا کی ایک ویڈیو دیکھی تھی۔
ٹرین کے حوالے سے۔
وہاں اتنی پبلک تھی کہ محاورۃً نہیں بلکہ حقیقتاً لوگوں کو ٹرین میں ٹھونسا جارہا تھا۔
 
فہیم بھیا ایسی بات نہیں میں نے سوچا ٹرینوں کا ذکر چل نکلا ہے تو دہلی میٹرو بھی سہی۔ ورنہ انڈین ریل کا نیٹورک تو ہے ہی۔

ویسے انڈیل ریل کے حوالے سے کہا جاتا ہے دنیا کا طویل ترین ٹائلیٹ انڈین ریل کی پٹریاں ہیں جو پورے ہند میں شرقاً و غرباً، شمالاً جنوباً پیلی ہوئی ہیں۔ اللہ جانے ان کمبختوں سے اس کے لئے ڈبے کیوں نہیں لگوائے جاتے۔ بیچارے پٹریوں پر کام کرنے والوں پر کیا گزرتی ہوگی۔
 

فہیم

لائبریرین
پاک و ہند دونوں ایٹمی لحاظ سے سپر پاورز ہیں۔
تو زندگی کے دوسروں شعبوں میں یورپی ممالک کے ٹکر کے کیوں نہیں ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
سعود بھائی کے دماغ پر لگ گئی شاید:grin:


میں نے چائنا کی ایک ویڈیو دیکھی تھی۔
ٹرین کے حوالے سے۔
وہاں اتنی پبلک تھی کہ محاورۃً نہیں بلکہ حقیقتاً لوگوں کو ٹرین میں ٹھونسا جارہا تھا۔


ہی ہی ہی جبکہ میں ہندستان کا ذکر جان جان کر کرتی ہوں تاکہ توازن برابر رہے اور صرف پاکستان پاکستان نا ہو

اللہ پاکستان کو بھی اس سسٹم تک پہنچنے میں راستہ دکھائے اور توفیق عطا فرمائے

آمین
کیا ہمارا یہ خواب کبھی پورا بھی ہو گا ۔ہمارے وقتوں میں نا سہی ہماری پڑ پڑ اولاد کے وقتوں میں ہی سہی :(
 
انڈیا کی الیکٹرک ٹرین دیکھ کر بہت تعجب ہوا ،
خیر انہوں نے محنت بھی کی ہے۔
ہم ماشاءاللہ خواب خرگوش میں ہیں‌۔

الیکٹرک ٹرین سے آپ کی کیا مراد ہے؟ انڈین ریل کی زیادہ تر ٹرینیں الیکٹرک ٹرین ہیں۔ چند چھوٹی لائنیں اب بھی ڈیزل انجن سے چلتی ہیں ورنہ کول انجن تو اب تقریباً مفقود ہیں۔
 
Top