مختلف نامکمل پروجیکٹس کا کیا سٹیٹس ہے؟؟

اسد

محفلین
مجھے محفل میں حصہ لیتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، میں نے دیکھا ہے کہ یہاں بہت سے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں. ان میں سے بعض مکمل بھی ہو گئے ہیں، لیکن بعض ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں.

کیا ان نامکمل پروجیکٹس سے متعلق افراد یا ایڈمنز، اسی پوسٹ میں یا کہیں اور، ایک ہی جگہ ان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟
 
برادرم اسد صاحب ایک تو آپ اتنے پرانے رکن ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ خیر معاونت کی مبارکباد قبول فرمائیے۔

ویسے یہ سوال اچھا ہے۔
 
arifkarim

معطل
بھائی یہاں الاسکا سے لیکر نارتھ کوریا تک کے لوگ آتے ہیں۔ اگر یہ سب لوگ ایک جگہ جمع ہوتے تو اب تک یقینا بہت سے نامکمل پراجیکٹس ،مکمل ہو چکے ہیں۔
 
اسد

محفلین
برادرم اسد صاحب ایک تو آپ اتنے پرانے رکن ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔
ممبر بننے اور حصہ لینے میں دو سال سے زیادہ کا فرق ہے.

arifkarim نے کہا:
اگر یہ سب لوگ ایک جگہ جمع ہوتے تو اب تک یقینا بہت سے نامکمل پراجیکٹس ،مکمل ہو چکے ہیں۔
میرا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی ان پروجیکٹس میں شامل ہونا چاہے تو اسے ایک ہی جگہ معلومات حاصل ہو سکیں. درجنوں صفحات نہ پڑھنے پڑیں.

مثلاً، لغت سے متعلق پروجیکٹ میں الفاظ کا ذخیرہ کم ہونے کا تو پڑھا ہے لیکن اس سلسلے میں کیا ہو رہا ہے کچھ اندازہ نہیں ہوا. میں یہ بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں کچھ مواد فراہم کر سکتا ہوں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اسد، آپ کی بات درست ہے، کسی ایک جگہ پراجیکٹس کی انفارمیشن جمع کی جانی چاہیے۔ میرا ارادہ ہے کہ ایک علیحدہ وکی سائٹ سیٹ اپ کرکے اس پر تمام ضروری انفارمیشن اکٹھی کروں۔ اس ربط پر اس سلسلے میں اردو میڈیا وکی کی ایک انسٹالیشن بھی موجود ہے لیکن یہ ابھی فعال نہیں ہے۔ فی الحال آپ کو جس پراجیکٹ سے متعلق انفارمیشن درکار ہو، آپ اس کے ذمہ دار افراد سے اس کے بارے میں سوال کر سکتے ہیں۔ لغت پراجیکٹ پر الف نظامی اور محب علوی نے کام کیا ہوا ہے، وہ اس کے بارے میں بہتر بتا سکیں گے۔ اس لغت میں الفاظ کا ذخیرہ بڑھانے کے سلسلے میں بھی بھی کافی پیشرفت کی گئی تھی اور کچھ دوسری اردو لغات کا ڈیٹا اس لغت اطلاقیے میں امپورٹ کرنے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
 
مکی

مجھے مذکورہ ربط کا علم نہیں تھا.. اگر اس میں مائی سمارٹ بی بی بھی شامل کردیں تو میں اس کے بارے میں لکھ دوں..
 
Top