مخلتف چیزوں آوازوں کے نام

فرید احمد

محفلین
اردو کی عظمت کا اندازہ اس سے کیجیے کہ ہر جانور کی صوت کے لیے علیحدہ لفظ ہے ، مثلا :
شیر دھارتا ہے ، ہاتھی چنگھارتا ہے ، گھوڑا ہنہناتا ہے ، گدھا ہیچوں ہیچوں کرتا ہے ، کتا بھونکتا ہے ، بلی میاؤں کرتی ہے، گائے رانبھتی ہے ، سانڈ ڈکارتا ہے ، بکری ممیاتی ہے ، کوئل کوکتی ہے ، چڑیا چوں چوں کرتی ہے ، کوا کائیں کائیں کرتا ہے ، کبوتر غٹر غوں کرتا ہے ، مکھی بھنبھناتی ہے ، مرغی کرکڑاتی ہے، الو ہوکتا ہے ، مور چنگھارتا ہے ، طوطا رٹ لگاتا ہے ، مرغا ککڑوں ککڑوں کوں کرتا ہے ، پرندے چرچراتے ہیں ، اونٹ بغبغاتا ہے، سانپ پھونکارتا ہے ، گلہری چٹ چٹاتی ہے ، مینڈک تراتا ہے ، جھینگر جھنگارتا ہے ، بند گھگھیاتا ہے ،
کئی چیزوں کی آوازوں کے لیے مختلف الفاظ ہیں مثلا
بادل کی گرج
بجلی کی کڑک ، ہوا کی سنسناہٹ ، توپ کی دنادن ، صراحی کی گٹ گٹ ،گھوڑے کی ٹاپ ، روپوں کی کھنک ، ریل کی گھڑ گھڑ ، گویوں کی تا تا ری ری ،طبلے کی تھاپ ، طنبورے کی آس، گیند کی گونج ، گھڑیال کی ٹن ٹن ، چھکڑے کی چوں، اور چکی کی گھُمر۔
ان اشیاء کی خصوصیت کے لیے ان الفاظ پر غور کیجیے :
موتی کی آب ، کندن کی دمک، ہیرے کی ڈلک ، چاندنی کی چمک ، گھنگھرو کی چھُن چھُن ،دھوپ کا تڑاقا ۔ بو کی بھبک ،عطر کی لپٹ ،پھول کی مہک ۔
 
Top