کاشفی

محفلین
مدحتِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کیا تجلی ہے کہ خورشید فلک چکر میں ہے
نور ہے مرکز پہ لیکن روشنی منظر میں ہے
(شمیم امروہوی)
زہرا سلام اللہ علیہا ہیں یوں خیال سخنور کے آس پاس
خوشبوئے پاک جیسے گل تر کے آس پاس
(نوشہ امروہوی)
نہیں وہ بے وفا ہو ہی نہیں سکتا زمانے میں
ترے غازی کا جو پرچم اٹھائے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
(ساحل امروہوی)
مل گئی ہے مجھکو جراءت ہو گیا بیباک بھی
مدحت زہرا سلام اللہ علیہا نے بخشی قوت ادراک بھی
(حاجی عابد امروہوی)
 

dxbgraphics

محفلین
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں بھی اگر کوئی دوست لکھے تو شکرگذار و ممنون ہونگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
الہی بحق بنی فاطمہ
کہ بر قولِ ایمان کنی خاتمہ
اگر دعوتم ردکني ور قبول
من و دست و دامان آل رسول
(شیخ‌سعدی)
 

کاشفی

محفلین
ایک انمول مرتبہ "عورت"
عورت بیٹی ہے تو رحمت
اگر بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث
اگر ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنت

لیکن!

سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان دیکھئے،
اُس باپ کے لیئے رحمت جو خود "رحمت العالمین" صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
اُس شوہر کے لیئے نصف ایمان جو خود "کاملِ ایمان" ہیں۔
اور آپ سلام اللہ علیہا کے قدموں میں اُن بیٹوں کی جنت ہے جو خود "جنت کے سردار" ہیں۔

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ ، سبحان اللہ ، سبحان اللہ
جزاک اللہ کاشفی بھائی
بیشک خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی شان سب سے الگ اور سب سے جدا ہے
 

میر انیس

لائبریرین
بہت ہی خوب مدح سرائی فرمائی ہے۔ اور مہ جبیں بہن آپ کا بھی شکریہ کہ آپ خاص یوم فاطمہ(س) پر ہی اس دھاگے کو اوپر لے آئی ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
ایک انمول مرتبہ "عورت"
عورت بیٹی ہے تو رحمت
اگر بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث
اگر ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنت

لیکن!

سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان دیکھئے،
اُس باپ کے لیئے رحمت جو خود "رحمت العالمین" صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
اُس شوہر کے لیئے نصف ایمان جو خود "کاملِ ایمان" ہیں۔
اور آپ سلام اللہ علیہا کے قدموں میں اُن بیٹوں کی جنت ہے جو خود "جنت کے سردار" ہیں۔

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
واقعی یہ شان خاتون جنت کی ہی ہوسکتی ہے۔ پر میں اس موقع پر ایک ایسی بی بی کو کیوں یاد نہ کروں جن کے قدموں میں یہ سارے مندرجہ بالا خواص رکھنے والی خاتون جنت کی بھی جنت ہے۔ سلام ہو آپ پر اے بی بی خدیجۃ الکبرٰی سلام اللہ علیہا جنہوں نے اپنی گود میں تمام جہاں کی عورتوں کی سردار کو پروان چڑھایا
 

مہ جبین

محفلین
واقعی یہ شان خاتون جنت کی ہی ہوسکتی ہے۔ پر میں اس موقع پر ایک ایسی بی بی کو کیوں یاد نہ کروں جن کے قدموں میں یہ سارے مندرجہ بالا خواص رکھنے والی خاتون جنت کی بھی جنت ہے۔ سلام ہو آپ پر اے بی بی خدیجۃ الکبرٰی سلام اللہ علیہا جنہوں نے اپنی گود میں تمام جہاں کی عورتوں کی سردار کو پروان چڑھایا
بلاشبہ میر انیس بھائی آپ نے درست فرمایا وہ تو پوری امت کی عظیم ماں ہیں
لاکھوں سلام ام المومنین حضرت بی بی خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا پر
 
دریائے علم اجرِ رسالت ہیں فاطمہ
قرآن اختصار، فصاحت ہیں فاطمہ
محرومِ عدل، روحِ عدالت ہیں فاطمہ
اللہ کے نبی کی محبت ہیں فاطمہ
رازِ حیات بنتِ نبی کی حیات میں
ماں ایسی ہم نے دیکھی نہیں کائنات میں
_____________________
ہے شک امامِ صبر و قناعت ہیں فاطمہ
ہاں معدنِ متاعِ امامت ہیں فاطمہ
صلیٰ علیٰ نبی کی مودت ہیں فاطمہ
اطہر مزاج، شانِ طہارت ہیں فاطمہ
اس در سے بھیک مانگی ہے خیر جمال نے
پائی ہے پر ورش یاں محمد کی آل نے
____________________
مریم سے جو سوا ہے فضیلت انہی کی ہے
کھائی قسم خُدا نے جو عصمت انہی کی ہے
یہ کربلا میں ساری ریاضت انہی کی ہے
اور روزِ حشر سچ ہے شفاعت انہی کی ہے
حق کا وہی شعار جو ان کا شعار ہے
ان کی رضا مشیعتِ پروردگار ہے
_____________________
چکی کا پیسنا بھی عبادت بتول کی
قرآں کی آیتوں میں صداقت بتول کی
ہے طاعتِ رسول اطاعت بتول کی
کام آئی کربلا میں ریاضت بتول کی
چوکھٹ پہ ان کی سجدے کوجھکتا ہے آسماں
رُک جائیں گر یہ چلتے میں رُکتا ہے آسماں
___________________
پردے کو اہلبیت سے عظمت عطا ہوئی
اس گھر کو ہر قدم پہ شہادت عطا ہوئی
عصمت عطا ہوئی ہے طہارت عطا ہوئی
اس در پہ چاند تاروں کو عزت عطا ہوئی
احسان ہے حجاب یہ زہرا کی آل کا
چادر بھی کام دیتی ہے اِک رُخ سے ڈھال کا
 

آبی ٹوکول

محفلین
اقبال علیہ رحمہ در بارگاہ سیّدہ کائنات فاطمۃ الزہرا سلام اللہ

مریم از یک نسبتِ عیسیٰ عزیز
از سہ نسبت حضرتِ زہرا عزیز
نورِ چشمِ رحمۃ للعالمیں
آں امامِ اوّلین و آخریں
بانوئے آں تاجدارِ ھل اتیٰ
مرتضیٰ‘ مشکل کشاء‘ شیرِ خدا
مادرِ آں مرکز ِ پرکارِ عشق
مادرِ آں کارواں سالارِ عشق
مزرعِ تسلیم را حاصل بتول
مادراں را اُسوۂ کامل بتول
آں ادب پروردۂ صبر و رضا
آسیا گردان و لب قرآں سرا
رشتۂ آئینِ حق زنجیرِ پاست
پاسِ فرمانِ جنابِ مصطفےٰ است
ورنہ گردِ تربتش گردید مے
سجدہ ہا بر خاکِ اُو پاشید مے
 
Top