جی بالکل کرسکتے ہیں۔ لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے نا کہ انٹیگریٹٹڈ ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ۔ ونڈوز کے صارفین کو کچھ مشکل لگتا ہے چونکہ وہ ونڈوز کے عادی ہوتے ہیں اور ہر نئی چیز مختلف ہونے کی وجہ سے مشکل لگتی ہے۔ آپ استعمال کرنا شروع کریں اور مسائل ہوں تو یہاں پوچھتے جائیں۔ ہم جواب ضرور دیں گے چاہے "جواب" ہی کیوں نہ دے دیں۔
جی ایسا ممکن ہے۔ آپ چاہیں تو دونوں آپریٹنگ سسٹمز کو علیحدہ ڈسک ڈرائیو میں نصب فرما لیں یا کسی ایک میں دوسرے کو ورچؤل مشین کے ذریعہ نصب کر لیں۔ پہلی صورت میں آپ کو ونڈوز پہلے اور لیکنس سب سے آخر میں نصب کرنا ہوگا ورنہ بوٹ لوڈر کا مسئلہ آئے گا۔ دوسری صورت پسند ہے تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ دونوں آپریٹنگ سسٹم "بیک وقت" استعمال کر سکیں گے۔
تمام احباب كا بہت بہت شكريہ... اللہ تعالى آپ حضرات كو دين ودنيا كى سعادتوں سے نوازے.
ميرے خيال ميں الگ الگ ڈرائيو ميں وينڈوز اور لينكس نصب كرنا بہتر ہے..... اب مشورہ يہ دركار ہے كہ كون سا لينكس سسٹم ... اوبنٹو یا فيڈورا.... نصب كيا جائے؟؟؟
شنيد ہے فيڈورا كو "دلہن" كہا جاتا ہے!
ياد رہے كہ بندہ ظاہر پرست واقع ہوا ہے، ظاہرى حسن كو باطني كمالات پر فوقيت ديتا ہے...(صرف جامد چيزوں ميں)