مدد درکار ہے ؟ :-(

فر حان

محفلین
اسلام و علیکم
مجھے دو معملات پر مدد درکا ہے امید ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی آپ لوگ رہنمائی فرمائیں گے۔

مسلہ نمبر 1: میں اپنی ویب سائیٹ کے لیے یونی کوڈ کا فونٹ القلم نقش کا استمعال کر رہا ہوں کیا یہ فونٹ دیکھنے کے لیے سب کے پاس القلم نقش ہونا ضروری ہے یا وہ بغیر کسی فونٹ کے سب کو واضح نظر آئے گا ۔

مسئلہ نمبر 2: مجھے اپنی ویب سائیٹ لے لیے ہم سے رابطہ کریں کا فارم بنانا ہے اگر کوئی بھائی اس کا کوڈ بنا کر دے دے جس میں اپنا ای میل آئی ڈی شامل کرکے اپنی ویب سائیٹ پر لگا سکوں ؟
آپ کے جواب کا منتظر
 
1: اگر آپ اپنی سائٹ پیجز کو امیجیز کے ذریعہ بنانا چاہتے ہیں جیسا کہ انپیج سے ایکسپورٹ کرکے کرتے ہیں تو یوزر کو فانٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پر ایسی سائٹیں سست ہوتی ہیں۔ اور سرچ انجنس کی انڈیکس میں پھی نہیں آ پاتی ہیں۔ بصورت دیگر اگر آپ یونیکوڈ میں بناتے ہیں تو مطلوبہ فانٹ یوزر کی مشین پر انسٹال ہونا ضروری ہے ورنہ متن ڈیفالٹ فانٹ میں نظر آئے گا۔

2: اس کے لئے آپ کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ آپ کے ویب سرور پر کس اسکرپٹنگ لینویج کا سپورٹ ہے؟ پی ایچ پی، اے ایس پی، روبی، سی جی آئی یا کچھ اور۔ اس سے قبل ایسا کوڈ فراہم کر پانا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ خالی ایچ ٹی ایم ایل اس بات کی صلاحیت سے محروم ہے کہ میل کر سکے۔ یہاں تک کہ یہ کام جاوا اسکرپٹ سے بھی ممکن نہیں۔

امید کہ مراسلہ مفید ثابت ہوگا۔
 
یا یہی بتا دین کہ آپ نے اپنی سائٹ کہاں ہوسٹ کر رکھی ہے۔ اگر ابھی کیا نہیں ہے تو کہاں ہوسٹ کرنے کا ارادہ ہے؟

ویسے میں صلاح یہی دونگا کہ کسی ایسی جگہ ہوسٹ کیجئے گا جہاں پی ایچ پی کا سپورٹ ہو۔
 
ابن سعید بھائی میں فری ڈومین پر ھوسٹ کر ریا ہوں

فرحان میاں آپ کی بات ٹھیک ہے۔ پر جب تک آپ اس فری ہوسٹ کا نام بھی نہیں بتائیں گے تب تک مجھے کیسے علم ہوگا کہ آپ کس کی سروس استعمال کرتے ہیں اور اس سرور پر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اسی سائٹ کی بات کر رہے ہیں جو کہ آپ کی دستخط میں شامل ہے تو اس کا قصہ یہ ہے کہ آپ نے ہوسٹ کہیں اور کر رکھا ہے اور ڈاٹ ٹی کے کی ری ڈائریکٹ خدمات حاصل کر رکھی ہیں تاکہ آپ کو خاطر خواہ دومین نام مل جائے۔ آپ اس سائٹ کا نام بتا دیں جہاں آپ نے فی الحقیقت سائٹ ہوسٹ کر رکھی ہے۔ پھر میں جائزہ لیتا ہوں کہ کسی اسکرپٹ کا سپورٹ ہے بھی یا نہیں۔
 
اوہ تو آپ نے یاہو جیو سٹیز کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

میں معذرت خواہ ہوں کہ غالباً یہاں کسی اسکرپٹ کا سپورٹ نہیں ہے۔ آپ اسٹیٹک ایچ ٹی ایم ایل فائلوں کو ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

خیر اگر آپ لوگوں کا فیڈ بیک چاہتے ہی ہیں تو یہاں یہ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شاؤٹ باکس سبسکرائب کر لیں اس طرح آپ کے سائٹ ناظریں وہاں کچھ پیغام چھوڑ سکیں گے۔
 
شاؤٹ باکس کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو گوگل کر لیجئے گا۔ کئی فری شاؤٹ باکس اور گیسٹ بک فری کے مل جائیں گے۔
 

بلال

محفلین
ابن سعید بھائی میں نے اپنی ویب سائیٹ جس سرور پر ہوسٹ کی ہے اس میں اے ایس پی اور پی ایچ پی دونوں کی سپورٹ ہے۔۔۔ اگر آپ مجھے پی ایچ پی کا کوڈ بتا دیں تو بہت مہربانی ہو گی۔۔۔ میرا مسئلہ وہی ہے جو فرحان بھائی کا ہے یعنی میں بھی رابطہ کے ربط پر فارم بنانا چاہتا ہوں تاکہ اگر کوئی رابطہ کرنا چاہے تو وہ اس فارم میں لکھے اور اس کی میل میرے ان باکس میں آ جائے۔۔۔شکریہ
 
آپ درج ذیل دو روابط کو چیک کر لیں۔ انشاء اللہ آپ کے مسئلے کا حل مل جائے گا۔

پہلا ربط آسان اور کسٹمائزیبل۔

دوسرا ربط مبتدی کے لئے سمجھنے میں قدرے مشکل پر بہتر۔

اگر یہ دونوں روابط آپ کے خواہش پر کھرے نہ اتریں یا مزید کوئی وضاحت مقصود ہو تو بلا جھجھک عرض کیجئے گا۔
 

بلال

محفلین
آپ درج ذیل دو روابط کو چیک کر لیں۔ انشاء اللہ آپ کے مسئلے کا حل مل جائے گا۔

پہلا ربط آسان اور کسٹمائزیبل۔

دوسرا ربط مبتدی کے لئے سمجھنے میں قدرے مشکل پر بہتر۔

اگر یہ دونوں روابط آپ کے خواہش پر کھرے نہ اتریں یا مزید کوئی وضاحت مقصود ہو تو بلا جھجھک عرض کیجئے گا۔

بہت بہت شکریہ ابن سعید بھائی۔۔۔فی الحال تو انہیں دیکھتا ہوں باقی مزید معلومات کے لئے پھر رابطہ کروں گا۔۔۔
 

فر حان

محفلین
بھائی میں کم عقل کند ذہین سمھجنے سے قاصر رہا :confused:
اگرکو ئی اتنی مہربانی کرے کے پیج بنا دے ای میل ہے ای میل ایڈریس حذف۔ اس کے لئے پی ایم کا استعمال بہتر رہتا ہے میں ضروی الفاظ کی ترمیم کر لوں گا
انتہائی معذرت کے ساتھ
 
مطب گوگل کر لوں سمھجہ نہیں سکا اگر ربط مل جاتا تو عنایت ہوتی ۔

درج ذیل روابط ملاحظہ فرمائیں فرحان صاحب۔ (اس سے پھلے والے روابط بلال صاحب کے مسئلے کا حل تھے وہ آپ کے کام کے نہیں تھے)

شاؤٹ باکس

گیسٹ بک

امید کہ یہ مفید ہونگے۔ کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجھک تحریر کریں۔
 
Top