مدد درکار ہے

لکی ناز

محفلین
میرا پہلی بار اِس ویب پر آنا ہوا بہت اچھا لگا ۔۔۔۔
مجھے یہ جاننا ہے کہ اردو ٹائپنگ میں انپیج کہ علاوہ اور کون کون سے سافٹ وئیر استعمال کیئے جاتے ہیں مجھے اُن کے متعلَق مکمل معلومات درکار ہیں ۔۔۔۔
شکریہ
 

دوست

محفلین
اردو ٹائپنگ کسی بھی سافٹویر میں کی جاسکتی ہے جیسے ونڈوز نوٹ پیڈ، ورڈ پیڈ اور مائیکرو سافٹ آفس کے کسی بھی ورژن کا کوئی بھی پروگرام۔ بس اردو سپورٹ انسٹال ہونی چاہیے آپ کے سسٹم پر۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید! آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کرا دیں۔ ان شاء اللہ آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا نیز آپ کا وقت محفل میں بہت اچھا گزرے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
آپ کو خوش آمدید تو کہہ چکا ہوں۔
یہاں یہ بتا دوں کہ جہاں تک کسی اردو کے لئے مخصوص سافٹ وئر کا سوال ہے، اس کے لئے ان پیج، صفحہ ساز، ناشر، اور پرانے سافٹ وئرس میں کچھ اور بھی، دستیاب ہیں۔ لیکن ادھر دس بارہ سالوں سے یونی کوڈ کے فروغ کے بعد جب سے ونڈوز 2000 میں زبانوں کی سپورٹ کا آپشن دیا گیا ہے، تو اس میں اردو بھی آسانی سے ان ایبل کی جا سکتی ہے، اور جہاں جہاں ٹیکسٹ کے اضافے کے امکانات ہیں، پینٹ، ورڈ پیڈ، نوٹ پیڈ، اوپن آفس، ایم ایس آفس، ویب پیج ایڈیٹرس، لگ بھگ سبھی میں اردو ٹائپ کی جا سکتی ہے۔ ادھر نستعلیق فانٹس کے فروغ کے بعد اردو کمپیوٹنگ کا تیزی سے فروغ ہوا ہے۔ اور اب ان پیج کا استعمال کسی عام آدمی کو کرنے کی چنداں ضرورت نہیں، کسی بھی ورڈ پروسیسر میں یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ بس ابھی صرف یہ مسئلہ ہے کہ پبلشنگ انڈسٹری کے مستعمل سافٹ وئرس پیج میکر، کورل ڈرا وغیرہ اردو یا نستعلیق فانٹس کو سپورٹ نہیں کرتے۔ اسی لئے اوپر عارف کریم نے بہت خوشی کے ساتھ انڈیزائن کی خبر دی ہے۔ کچھ عرصہ اور، پھر انشاء اللہ ان مسائل پر بھی قابو پا لیا جائے گا، ممکن ہے کہ آپ ہی یہ کار نامہ انجام دے سکیں!! اردو کا کام کرنے والے ہم آپ ہی تو ہیں، ان میں کوئی ہاتھی گھوڑے لگے ہوتے ہیں؟
 
Top