مدد- مطمئین کیسے لکھتے ہیں۔

اسد

محفلین
ایک کتاب کی پروفریڈنگ کے دوران مطمئین کا لفظ آیا۔ صفحہ کے عکس میں تو ٹھیک تھا، لیکن یونیکوڈ میں لکھتے ہوئے کسی طرح شکل اچھی یا ٹھیک نہیں لگ رہی۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس لفظ میں Hamza اور Farsi Yeh کیسے لکھنا چاہئیے۔

اسکے علاوہ ایک جگہ ENG]elipses ...[/ENG] استعمال ہوئے ہیں، اردو میں انہیں کیسے ظاہر کرنا چاہئیے۔

شکریہ
 

وجی

لائبریرین
نبیل صاحب ء مل کر مطمئن نہیں لکھ رہا وہ اس طرح لکھتا ہے مطمءن میں نے کافی کوشش کی ہے
 

بلال

محفلین
جناب انپیج میں عموما جہاں بھی ء لکھنے کی ضرورت ہو وہاں ایک ہی ء استعمال ہوتا ہے جبکہ یونیکوڈ میں درمیان میں ء لکھنے کے لئے ئ کا استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔ جو کہ اردو ویب پیڈ میں u پر ہے۔۔۔اگر آپ اپنا بنایا ہوا کلیدی تختہ استعمال کر رہے ہیں یا کوئی دوسرا تو ایک بار اس کو دیکھ لیں ہو سکتا ہے اُس میں کوئی غلطی ہو۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اسد صاحب اگر آپ فونیٹک کی بورڈ استعمال کر رہے ہیں (میرا خیال ہے) تو "مطمئن" میں جو 'ئ' وہ شفٹ + 4 سے لکھی جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اسد نے مطمئین بھی تو لکھا ہے اور یہ اسی ’ئ‘ سے۔ یہ کس طرح ممکن ہوا؟ مطمئین میں محض ایک ’ی‘ کا ہی تو اجافہ ہے!!
 

اسد

محفلین
میں اپنا سوال واضح نہیں کر سکا تھا، اسکے لئے معذرت خواہ ہوں۔ اصل میں منشی پریم چند کے ناول ”بیوہ“ میں ”مطمئین“ لکھا ہوا تھا۔ (ئ کے بعد اضافی ی کے ساتھ) اس کا کیا کرنا چاہئیے؟ اگر اسے ایسے ہی رہنے دیں توکیا کسی فونٹ میں ی کے اوپر حمزہ موجود ہے، ایک ہی حرف میں؟
 

دوست

محفلین
بات تو وہیں رہے گی۔ فونٹ بدلا تو املاء بدل جائے گی۔ آپ کو ہمزہ ی اور ی ڈالنی ہی پڑے گی۔ مطمئین ۔ نستعلیق میں ہمزہ اور ی ساتھ ساتھ محسوس نہیں ہوتے نسخ میں بہت زیادہ کھلتے ہیں۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
یہ لفظ۔عربی ہے اور باب اِطمئنَّ یَطمئنُّ سے پے لھذا صرف کے اصول کے مطابق اسے مطمئنّ نون کی تشدید کے ساتھ لکھاجائے گا
 
Top