اسے محض ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے سسٹم پر ان زپ کریں اور Server_Start.bat پر ڈبل کلک کرکے سٹارٹ کر دیں۔ اس میں اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی سب شامل ہیں اور اس میں اردو فورم بھی انسٹال ہوئی ملے گی جس کا ربط آپ کو سائیڈ بار میں نظر آجائے گا۔
اردو جملہ کو اردو ویب سرور پر رن کرنے کے لیے ذیل کی پوسٹ ملاحظہ کریں:
یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے-
اس کا حل میں نے یہ نکالا تھا کہ پورے جملہ کو حذف کرکے ایس کیو ایل سے ڈیٹا بیس حذف کرکے پھر سے دوبارہ انسٹالیشن کیا اور اس بار اس بات کا دھیان رکھا کہ ایس کیو ایل میں ڈیٹا بیس بناتے وقت UTF8 کو ضرور سیلیکٹ کروں - تو اس طرح میری مشکل حل ہو گئی تھی-