مدد کیجیے

عین عین

لائبریرین
narcocorridos میکسیکو میں گائیک گروہ کے لیے استعمال ہوتا ہے ، یہ کس قسم کی گائیکی ہے اور اس کا میکسیکو کے جرائم پیشہ ڈرگ مافیا سے کیا تعلق ہے اس بارے میں چند سطور درکار ہیں۔ میکسیکو کے اریب قریب یا وہاں رہنے والے اگر اس کی وضاحت کر دیں تو شکر گزار ہوں گا۔
 
اتنے جلی حروف میں عنوان کے تعلق سے محفل میں اعلان چسپاں کیا گیا ہے لیکن احباب ان درخواستوں پر ذرا بھی تعاون کرنے کو تیار نہیں دکھتے۔
 

عثمان

محفلین
narcocorridos میکسیکو میں گائیک گروہ کے لیے استعمال ہوتا ہے ، یہ کس قسم کی گائیکی ہے اور اس کا میکسیکو کے جرائم پیشہ ڈرگ مافیا سے کیا تعلق ہے اس بارے میں چند سطور درکار ہیں۔ میکسیکو کے اریب قریب یا وہاں رہنے والے اگر اس کی وضاحت کر دیں تو شکر گزار ہوں گا۔

حضور آپ گوگل نامی سرچ انجن سے واقف نہیں کیا ؟
 

شہزاد وحید

محفلین
اتنے جلی حروف میں عنوان کے تعلق سے محفل میں اعلان چسپاں کیا گیا ہے لیکن احباب ان درخواستوں پر ذرا بھی تعاون کرنے کو تیار نہیں دکھتے۔

پنجابی میں کہتے ہیں کہ " پئیاں عادتاں جاندیاں نہیں "۔ ہو سکتا ہے دوسرے فارمز میں ان کو ایسا کرنے کی عادت ہو۔
 

عین عین

لائبریرین
اس موضوع پر مجھے لعن طعن کرنے کے بجائے اگر اسے مناسب جگہ منتقل کر دیا جائے تو مجھے بھی معلوم ہو جائے کہ اس قسم کے سوالات اور بعض معاملات میں محفلین کی مدد حاصل کرنے کے لیے درست جگہ کیا ہے۔ سب اپنی اپنی بگھار کر جا رہے ہیں۔ میں نے دیکھا ادھر ادھر لیکن یہی دھاگا مجھے اپنی بکواس کے لیے مناسب لگا تھا۔ اس لیے یہاں پوسٹ کر دیا۔ کوئی بتائے کہ اس نوعیت کے سوالات اور مدد کے لیے کہاں پوسٹ کی جائے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷÷÷
 

الف نظامی

لائبریرین
اس موضوع پر مجھے لعن طعن کرنے کے بجائے اگر اسے مناسب جگہ منتقل کر دیا جائے تو مجھے بھی معلوم ہو جائے کہ اس قسم کے سوالات اور بعض معاملات میں محفلین کی مدد حاصل کرنے کے لیے درست جگہ کیا ہے۔ سب اپنی اپنی بگھار کر جا رہے ہیں۔ میں نے دیکھا ادھر ادھر لیکن یہی دھاگا مجھے اپنی بکواس کے لیے مناسب لگا تھا۔ اس لیے یہاں پوسٹ کر دیا۔ کوئی بتائے کہ اس نوعیت کے سوالات اور مدد کے لیے کہاں پوسٹ کی جائے؟
آپ نے بالکل مناسب جگہ پوسٹ کیا ہے۔ بس یہ کوشش کیجیے کہ موضوع کا عنوان واضح ہو۔
 
برادر عزیز عین عین واللہ اگر ہماری کسی بات سے تکلیف پہونچی ہو تو ہم دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں۔ ہم نے طعن کے بجائے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ اس قدر جلی حروف میں فورم کے انتہائی پرائم مقام پر ایک عدد مختصر سا اعلان چسپاں کیا تھا جس کی پاسداری آپ جیسے پرانے، سلجھے ہوئے اور معزز محفلین بھی نہ کریں گے تو نئے اراکین سے کیا خاک توقع رکھی جائے؟ باقی الف نظامی بھائی نے جو بات کہی ہے وہی مقصود تھا۔ مثلاً آپ نے کچھ یوں عنوان رکھا ہوتا "نارکو کوریڈاس کیا ہے؟" یا "نارکو کوریڈاس کے حوالے سے مدد کی درخواست" وغیرہ تو عنوان دیکھ کر ہی نفس مضمون کا علم ہو جاتا اور پھر جسے اس بارے میں معلومات ہوتی وہی ادھر کا رخ کرتا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا کہ بعد میں کبھی اس موضوع پر کسی کو محفل کا آرکائیو تلاش کرنے کی ضرورت پیش آتی تو بامطلب عنوان زیادہ سہولت کا باعث ہوتا۔ اب "مدد مدد"، "بچاؤ بچاؤ" وغیرہ جیسے کلمات تو انتہائی ایمرجینسی میں استعمال کیئے جاتے ہیں جب کہ وضاحت کرنے کا موقع ہی نہ ہو۔ ہماری درخواست ہے کہ آپ اس بات کو خوبصورت مشورہ کے طور پر لیں کسی بھی قسم کا ذاتیاتی حملہ قطعاً مقصود نہیں۔
 

عین عین

لائبریرین
شکریہ سعید جی! آپ کی وضاحت سے دل کو قرار ہوا۔ مجھے عنوان والی بات کا علم نہیں تھا۔ میں ذرا کم ہی ادھر ادھر توجہ دیتا ہوں۔ آپ کی بات بہت مناسب ہے ۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔
 
Top