مدد کی اشد ضرورت ہے

جاوید خان

محفلین
السلام علیکم

مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ القلم پر دستیاب فونٹس کو ہم کس طرح‌ان پیچ میں‌یا کسی اور سافٹ وئیر میں‌کس طرح‌استعمال کر سکتے ہیں‌۔۔۔۔
میرا تعلق ڈیزائننگ کے شعبے سے ہے اور میں‌نے حال ہی میں‌کچھ نئے اردو فونٹس کی تلاش شروع کی تھی ۔۔۔۔ اور آج اچانک ہی اردو محفل سع گزر ہوا ۔۔۔۔ بلا شبہ اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے قابل قدر خدمات انجام دی جا رہی ہیں‌۔۔۔ جس کی مجھے ذاتی طور پر بہت خوشی ہے ۔۔۔۔ اور اُمید کرتا ہوں‌کہ مستقبل میں‌مازید دیدہ زیب اور دلکش فونٹس دیکھنے کو ملتے رہیں‌گے ۔۔۔۔ میں‌نے القلم ویب سائیٹ سے کچھ فونٹس ڈائونلوڈ کئے ہیں‌۔۔۔

میرے ساتھ مسئلہ یہ درپیش آ رہا ہے کہ میں‌ان فونٹس کو کسی بھی طرح‌استعمال نہیں‌کر پا رہا ہوں‌

میں‌نے ان فونٹس کو ونڈوز ایکس پی کے فونٹس کے مین فولڈر میں‌بھی کاپی کیا اور انسٹالڈ انپیج کے فولڈر میں‌بھی مگر یہ کسی بھی طرح‌ان پیج میں‌شامل نہیں‌ہو رہے ۔۔۔۔۔ اس کا کوئی حل ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟‌

یا پھر ان فونٹس کو استعمال کرنے کے لیے کوئی دوسرا سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے ۔۔۔ اگر ہاں‌تو میں‌جاننا چاہتا ہوں‌کہ وہ کونسا سافٹ وئیر ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟

کیا کوئی دوست اس مسئلے کو حل کرنے میں‌میری مدد کر سکتا ہے ۔۔۔۔
بہت شدت سے جواب کا منتظر ہوں‌۔۔۔ :worried:
 
دوست یہ یونی کوڈ فانٹس ہیں، اسکے لئے اپنی ونڈوز کو اردوانہ ہوگا، انپیج میں‌یہ کام نہیں کریں گے تاوقتیکہ آپ نیا ورژن خرید نہ لیں۔
 
اردو محفل میں‌خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفل کو خوشگوار پائیں گے نیز اپنی صلاحیتوں سے محفل کے تعمیری و تحقیقی مقاصد کو جلا بخشیں‌گے۔

القلم پر دستیاب فانٹس عموماً یونیکوڈ فانٹس ہیں۔ اور ان کا استعمال آپ ویب پر، ورڈ میں یا ایسے ہی دوسرے سافٹوئیرز میں کر سکتے ہیں۔ کوئی مخصوص سافٹوئیر ایسا نہیں جو خاص کر القلم فانٹس کے لئے بنایا گیا ہو۔ اس کے بجائے انپیج کا اپنا پروپرائٹری طریقہ ہے فانٹ ریندر کرنے کا جس کے لئے یہ فانٹس بے سود ہیں۔ ہاں کچھ لوگ ان پیج کو موجودہ فانٹس کو مدون کر کے ان فونٹس کے گلفس شامل کر لیتے ہیں اور یوں وہاں استعمال کر لیتے ہیں۔
 
جاوید خان

محفلین
فوری جواب کے لیے بے حد شکریہ ۔۔۔۔۔
میں‌یہ جاننا چاہتا ہوں‌کہ کیا میں‌ان فونٹس کو ’’ایڈوب فوٹوشاپ ‘‘ استعمال کر سکتا ہوں‌
یا نہیں‌ ۔۔۔۔۔
 
شاید نہیں۔ کیوں کے عام فوٹو شاپ میں یہ درست کام کرتے ہوئے نہیں پائے گئے ہیں۔ غالباً مڈل ایسٹ ایڈیشن میں حوصلہ افزاء‌ تجربات کئے گئے تھے۔ بہر کیف یہ میری فیلڈ نہیں ہے اس لئے پر یقین نہیں ہوں کہ پچھلے دنوں ہوئی احباب کی گفتگو کو درست طور پر یاد رکھ سکا ہوں۔

ویسے آپ دوسرے پروگرامز میں لکھ کر وہاں بطور تصویر امپورٹ کر سکتے ہیں۔
 
جی آپ نے درست کہا جیسا کہ ہم سندھی فونٹس کو ورڈ میں‌ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کرتے ہیں‌ ایڈوب فوٹو شاپ مڈل ایسٹرن ورژن میں‌اسی طر‌ح یہاں‌بھی ہوگا ۔۔۔۔ کیا یہ فونٹس ایم ایس ورڈ میں‌کام کرتے ہیں‌۔۔۔ اور شاید مجھے اس کے لیے اپنی ونڈوز کو اردو انیبل بھی کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟‌
 
نبیل

تکنیکی معاون
جاوید خان، محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ مزید ماہرین کی آراء کا انتظار کر لیں۔میری معلومات کے مطابق انپیج 3 میں یونیکوڈ فونٹس استعمال کرنا ممکن ہے۔ اور ایڈوبی پراڈکٹس کے مڈل ایسٹرن ایڈیشن میں بھی کم از کم نسخ طرز کے یونیکوڈ فونٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ البتہ ایڈوبی پراڈکٹس میں ابھی تک نستعلیق فونٹس کی درست سپورٹ موجود نہیں ہے۔
 
دوست

محفلین
پہلے تو خوش آمدید۔
دوسرے یہ کہ ان فونٹس کو آپ مائیکرو سافٹ ورڈ میں‌ استعمال کرسکتے ہیں۔
 
سویدا

محفلین
ان فونٹس کے استعمال سے پہلے اپنی ونڈوز ایکس پی میں‌اردو سپورٹ ایڈ یا انسٹال کرلیں‌
اس کے بعد فونییٹیک کی بورڈ انسٹال کریں‌
اور پھر یہ فونٹ رواں‌دواں‌ !
 
جاوید خان

محفلین
پہلے تو خوش آمدید۔
دوسرے یہ کہ ان فونٹس کو آپ مائیکرو سافٹ ورڈ میں‌ استعمال کرسکتے ہیں۔

بہت شکریہ جناب ۔۔۔۔۔

ان فونٹس کے استعمال سے پہلے اپنی ونڈوز ایکس پی میں‌اردو سپورٹ ایڈ یا انسٹال کرلیں‌
اس کے بعد فونییٹیک کی بورڈ انسٹال کریں‌
اور پھر یہ فونٹ رواں‌دواں‌ !

جی بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔

نیز آپ اس پوسٹ کا مطالعہ کریں آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا

[=%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88[/url]

مذکورہ پوسٹ کافی سود مند ثابت رہی ہے میرے لیے جناب ۔۔۔۔
ممنون ہوں آپ کا ۔۔۔۔

اور اس کو بھی دیکھ لیں

بہت شکریہ ۔۔۔۔۔ نوازش

صرف ایک سوال مزید کرنا چاہوں‌گا میں‌۔۔۔۔۔ کیا ہم ان فونٹس کو عام فونٹس کی طرح‌جیسا کے
عام فونٹس ’’ٹرو ٹائپ فونٹس ‘‘میں‌کنورٹ نہیں‌کر سکتے ۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ مجھ جیسے
بہت سے دوستوں‌اور ساتھیوں‌کے لیے کافی سود مند رہے گا ۔۔۔۔۔
 
جاوید خان

محفلین
شاید نہیں۔ کیوں کے عام فوٹو شاپ میں یہ درست کام کرتے ہوئے نہیں پائے گئے ہیں۔ غالباً مڈل ایسٹ ایڈیشن میں حوصلہ افزاء‌ تجربات کئے گئے تھے۔ بہر کیف یہ میری فیلڈ نہیں ہے اس لئے پر یقین نہیں ہوں کہ پچھلے دنوں ہوئی احباب کی گفتگو کو درست طور پر یاد رکھ سکا ہوں۔

ویسے آپ دوسرے پروگرامز میں لکھ کر وہاں بطور تصویر امپورٹ کر سکتے ہیں۔

السلام علیکم ۔۔۔۔

میرے دوست میں پچھلے 5 سال سے ایڈوب فوٹو شاپ مڈل ایسٹرن ورژن استعمال کر رہا ہوں ۔۔۔ میرا تعلق صوبہ سندھ پاکستان سے ہے تو یہاں کی علاقائی زبان سندھی سے اکثر تعلق رہتا ہے اور اکثر اسے اپنے ڈیزائننگ میں بھی استعلام کرنا پڑتا ہے اس مقصد کے لیے میں‌نے ایم بی سندھی کا سافٹ وئیر انسٹال کیا ہوا ہے اور ایسٹ ایشین زبان انیبل کی ہوئی ہے اس کے بعد میں‌ایم ایس ورڈ میں‌ٹائپ کر کے اس ٹیکسٹ کو کاپی کرتا ہوں‌اور ایڈوب فوٹو شاپ مڈل ایسٹرن ورژن میں پیسٹ کر دیتا ہوں‌تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے ۔۔۔۔ سندھی فونت اپنی پوری آب و تاب سے فوٹو شاپ میں‌چل جاتے ہیں ۔۔۔۔ کچھ عرصہ قبل میں نے اسی قسم کا ایک چھوٹا سا سافٹ وئیر اردو زبان کے لیے بھی دیکھا تھا ۔۔۔۔ مگر بد قسمتی سے ۔۔۔ وہ سافٹ وئیر ڈائونلوڈ کے دوران لائٹ چلے جانے سے مجھ سے رہ گیا۔ ۔۔۔۔ اب اب تک باوجود کوشش کے مجھے نہیں مل پا رہا ہے ۔۔۔۔ یعنی ک فوٹو شاپ میں‌عام نوری نستعلیق فونٹ اپنے پوری آب و تاب سے ٹائپ بھی ہو جاتا تھا ۔۔۔۔ کیا کوئی دوست اس معاملے میں مدد دے سکتا ہے ۔۔۔۔

پیشگی شکریہ
 
جاوید خان

محفلین
میرے کام کا ایک چھوٹا سا نمونہ پیشِ خدمت ہے ۔۔۔

آپ اسے دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں‌کہ مجھے ان فونٹس کی کس قدر شدید ضرورت ہے ۔۔۔۔

21agvo5.jpg
 
سویدا

محفلین
صرف ایک سوال مزید کرنا چاہوں‌گا میں‌۔۔۔۔۔ کیا ہم ان فونٹس کو عام فونٹس کی طرح‌جیسا کے
عام فونٹس ’’ٹرو ٹائپ فونٹس ‘‘میں‌کنورٹ نہیں‌کر سکتے ۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ مجھ جیسے
بہت سے دوستوں‌اور ساتھیوں‌کے لیے کافی سود مند رہے گا ۔۔۔۔۔

آپ ان تمام یونی کوڈ فونٹس کو عام فونٹس کی طرح‌ہی استعمال کرسکتے ہیں
ٹرو ٹائپ فانٹس یا اوپن ٹائپ اس کا فرق مجھے نہیں‌معلوم
ویسے میں‌ورڈ یا ان پیج کے نئے ورژن پر عام فونٹس کی طرح‌ہی استعمال کرتا
ہوں‌اور آپ ورڈ میں لکھ کر پی ڈی ایف بناکر کورل یا فوٹو شاپ میں‌منتقل کرسکتے ہیں
 
میرے دوست میں‌یہی تو جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کس طرح انپیچ پر ان فونٹس کا استعمال کرتے ہیں
میں‌نے تقریبآ ہر ممکن طریقہ کار اپنا کار دیکھا ہے مگر میں‌اس میں‌کامیاب نہیں ہو پا رہا ہوں
 
ابوشامل

محفلین
میرے دوست میں‌یہی تو جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کس طرح انپیچ پر ان فونٹس کا استعمال کرتے ہیں
میں‌نے تقریبآ ہر ممکن طریقہ کار اپنا کار دیکھا ہے مگر میں‌اس میں‌کامیاب نہیں ہو پا رہا ہوں
جاوید صاحب! ان پیج ایک بالکل جدا سافٹ ویئر ہے اور اس کا فونٹ چلانے کا طریقہ بالکل جدا ہے اس لیے اس میں عام ٹروٹائپ فونٹ وغیرہ نہیں چل سکتے۔
لیکن اگر آپ القلم فونٹس و دیگر فونٹس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کمپیوٹر کو اردو لکھنے کے قابل بنائیے جیسا کہ آپ اس میں سندھی لکھتے ہیں بالکل اسی طرح اردو لکھیے اور القلم کے فونٹس کو انسٹال کیجیے (امید ہے کہ آپ کو فونٹ انسٹال کرنا آتے ہوں گے) اور ورڈ، نوٹ پیڈ، ورڈپیڈ یا کسی بھی سافٹ ویئر میں ان فونٹس کو استعمال کیجیے۔ اگر آپ ایڈوبی فوٹو شاپ کا مڈل ایسٹرن ورژن استعمال کرتے ہیں تو تقریباً تمام اردو یونیکوڈ فونٹس اس میں لکھنے کے قابل ہوں گے۔ ویسے مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ آپ سندھی کا کام کرتے ہیں اور ان پیج کے محتاج ہیں حالانکہ سندھی تو ابتداء ہی سے ورڈ پر لکھی جاتی ہے۔ اس لیے اب جبکہ اردو کے نستعلیق سمیت بہت سارے خط آ گئے ہیں تو آپ اردو کے کام کے لیے بھی ان پیج سے پیچھا چھڑائیے :)
 
الف عین

لائبریرین
ٹرو ٹائپ اور اوپن ٹائپ میں محض یہ فرق ہے کہ اوپن ٹائپ بنانے والے اس میں ایک لے آؤٹ جدول بھی شامل کرتے ہیں، کہ جب یہ کیریکٹر ٹائپ کیا جائے تو کیا شکل ہو، اور اس کیریکٹر کے بعد دوسرا یہ کیریکٹر ٹائپ کیا جائے تو پہلا کیریکٹر کیا شکل اختیار کرے گا، یعنی یہ لگیچر بیسڈ فانٹ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فانٹ اوپن ٹائپ ہی بنانے جائیں۔ لیکن استعمال کرنے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے۔ جس طرح سندھی یونی کوڈ فانٹ استعمال کرتے ہیں، اسی طرح اردو یونی کوڈ فانٹس کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ محض اردو انیبل کرنے کی ضرورت ہے، وسٹا اور ونڈوز سیون میں اس کی بھی ضرورت نہیں کہ کنٹرول پینل میں پہلے یونی کوڈ کی سپورٹ انسٹال کی جائے، اب لینکس یا میک کی طرح یہ سپورٹ بائ ڈفالٹ شامل ہے، محض زبان کا اضافہ اور کی بورڈ سلیکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
 
سویدا

محفلین
بھائی میں‌ان پیج کے نئے ورژن میں جس میں‌یونی کوڈ کی سپورٹ موجود ہے اس میں‌ان فونٹس کو استعمال کرتا ہوں
 
جاوید خان

محفلین
میں بہت زیادہ شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہی یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں‌نے فوٹو شاپ میں‌ان نئے فونٹس کو استعلام کرنے کا کامیاب تجریہ کیا ہے ۔۔۔۔۔ قطع نظر اس کے کہ ۔۔۔ ابھی کچھ مشکلات درپیش ہیں ۔۔۔۔ جمیل نستعلیق فونٹ کو ورڈ سے فوٹو شاپ میں لے جاتا ہوں تو ۔۔۔ فونٹ اپنے شکل کھو دیتا ہے اور اس کے نقطے کافی زیادہ فاصلے پر چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔

ابو شامل صاحب ۔۔۔۔ میں اپنی ونڈوز پر اردو انیبل کر چکا ہوں ۔۔۔۔

الف عین صاحب ۔۔۔ اتنا تفصیلی جواب دینے کا بے حد شکریہ ۔۔۔۔ ممنون ہوں آپ کا ۔۔۔۔
 
Top