محمداحمد
لائبریرین
ان کو جہاں شامل کیا گیا ہے، بطور عصری علوم شامل کیا گیا ہے اور پھر باقاعدہ بورڈ سے امتحان دلوایا جاتا ہے۔
یعنی عصری علوم درس نظامی کا حصہ نہیں ہیں؟
درسِ نظامی کے ساتھ عصری علوم کی مطابقت پھر کس طرح ممکن ہوتی ہے؟
ان کو جہاں شامل کیا گیا ہے، بطور عصری علوم شامل کیا گیا ہے اور پھر باقاعدہ بورڈ سے امتحان دلوایا جاتا ہے۔
جی ایسا ہی ہے۔یعنی عصری علوم درس نظامی کا حصہ نہیں ہیں؟
درسِ نظامی کے ساتھ عصری علوم کی مطابقت پھر کس طرح ممکن ہوتی ہے؟
جی ایسا ہی ہے۔
"تطبیق" نہایت مشکل ہے اور گوناگوں دشواریوں کا سبب ہے۔
فی الوقت ٹائم پیریڈ بڑھا کر مطابقت پیدا کی جا رہی ہے۔ مثلا درجہ اولی (پہلا درجہ) کے ساتھ ہم نے میٹرک کو شامل کیا ہے، اس طرح کہ ایک درجے کا کام دو سالوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ساتھ مکمل میٹرک۔
اسی طرح ایف اے کو ثانیہ اور ثالثہ (دوسرا اور تیسرا درجہ) کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ (ثانیہ کے ساتھ فرسٹ ائیر اور ثالثہ کے ساتھ سیکنڈ ائیر)
دشواریاں ذرا تفصیلی گفتگو کی متقاضی ہیں، مختصر یہ کہ درس نظامی کی ترجیحات اور مقاصد عصری نظام تعلیم سے بہت مختلف ہیں۔ امتحانی سسٹم بالکل الگ۔ سالانہ تعطیلات کا شیڈول بالکل مختلف۔ وغیرہ وغیرہ
متفق!اور اس طرح بچوں پر بوجھ بھی کافی بڑھ جاتا ہوگا۔
میرا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اہلِ مدارس کو جلد از جلد کوئی نصاب ترتیب دینا چاہیے کہ جو متوازن ہو اور بچوں کی عمر اور عصری ضروریات کے مطابق ہو۔
اور یہ کہ زیادہ دقیق اور صرف مذہب کے لئے مخصوص مضامین کو آگے کے درجوں میں رکھا جائے تاکہ بچوں کی بنیاد مضبوط ہو اور اُن کی شخصیت بالکل یک رُخی ہو کر نہ رہ جائے۔
اُمید ہے کوئی بات آپ کو گراں نہیں گزری ہوگی۔
جدید انداز سے مراد؟عربی زبان جدید انداز میں سکھانے کا کوئی بندوبست ہوتا ہے؟
ماڈرن سٹینڈرڈ عربی نہ کہ کلاسیکلجدید انداز سے مراد؟
بعض مدارس میں اس کا نظم ہے بعض میں نہیں۔ماڈرن سٹینڈرڈ عربی نہ کہ کلاسیکل
میں نے بھی اندازہ ہی لگایا ہے۔بعض مدارس میں اس کا نظم ہے بعض میں نہیں۔
ویسے مجھے"جدید انداز" کا لفظ کھٹک رہا تھا۔
فلسفہ اور تاریخ میں کیا پڑھاتے ہیں؟حسیب بھائی نے وضاحت کردی۔ مزید نصاب کے بارے میں یہ ہے کہ درج ذیل علوم و فنون شامل نصاب ہوتے ہیں:
وغیرہ وغیرہ
- علم الصرف
- علم النحو
- انشاء عربی
- عربی ادب
- فقہ
- اصول فقہ
- تفسیر
- اصول تفسیر
- حدیث
- اصول حدیث
- منطق
- فلسفہ
- بلاغت
- تاریخ
- رسم المفتی
عربی زبان جدید انداز میں سکھانے کا کوئی بندوبست ہوتا ہے؟
گردانیں اور قواعد رٹوانے کے بجائے ڈائریکٹ عربی زبان سکھاناجدید انداز سے مراد؟
فلسفہ قدیم سےفلسفہ اور تاریخ میں کیا پڑھاتے ہیں؟
گردانیں اور قواعد رٹوانے کے بجائے ڈائریکٹ عربی زبان سکھانا
ویسے بھائی یہ کام تو عربی زبان کے سبق میں نہیں بلکہ علم الصرف کے سبق میں ہوتا ہے۔گردانیں اور قواعد رٹوانے کے بجائے ڈائریکٹ عربی زبان سکھانا