مدرس ڈے - فوزیہ رباب

فوزیہ رباب

محفلین
مدرس ڈے کے حوالے سے ایک شعر کہ ماں کے لئے صرف ایک ہی دن کیوں مخصوص کیا جائے
مجھ کو ہر لمحہ مری ماں سے محبت ہے رباب
میں کسی روز بھلا دوں اسے ممکن ہی نہیں
فوزیہ رباب
 
عدنان عمر

محفلین
میری ناقص سمجھ کے مطابق انگریزی حرف S دو مختلف آوازیں دیتا ہے۔ جیسے ایک آواز science اور soap میں، یعنی 'س' کی آواز; اور ایک آواز mothers اور singers وغیرہ میں، یعنی 'ز' کی آواز۔ اہل پاکستان عموماً ایک آواز کے لیے'س' اور دوسری آواز کے لیے 'ز' استعمال کرتے جبکہ اہل ہند عموماً دونوں آوازوں کے لیے 'س' استعمال کرتے ہیں۔
 
:O یہ میرے لئے بھی نئ بات ہے کہ پاکستان میں اس کا تلفظ ز ہوتا ہے اب تک تو میں اسے محض عبدالقیوم چوہدری صاحب کا مزاح سمجھ رہی تھی خیر آپ نے معلومات میں اضافہ کیا اس کے لئے شکریہ
 
تو کیا ہند میں اردو بولتے وقت بھی لفظ کے آخر میں آنے والے S کا تلفظ 'س' کیا جاتا ہے؟
 
زیک

مسافر
میری ناقص سمجھ کے مطابق انگریزی حرف S دو مختلف آوازیں دیتا ہے۔ جیسے ایک آواز science اور soap میں، یعنی 'س' کی آواز; اور ایک آواز mothers اور singers وغیرہ میں، یعنی 'ز' کی آواز۔ اہل پاکستان عموماً ایک آواز کے لیے'س' اور دوسری آواز کے لیے 'ز' استعمال کرتے جبکہ اہل ہند عموماً دونوں آوازوں کے لیے 'س' استعمال کرتے ہیں۔
جمع (یا اپاسٹرفی) والا ایس دو مختلف آوازیں رکھتا ہے: س یا ز۔ یہ اس سے پچھلے حرف پر منحصر ہے کہ ایس کی آواز کونسی ہو گی۔ mothers یا mother's میں ز کی آواز ہے۔
 
زیک

مسافر
مدرس ڈے کے حوالے سے ایک شعر کہ ماں کے لئے صرف ایک ہی دن کیوں مخصوص کیا جائے
مجھ کو ہر لمحہ مری ماں سے محبت ہے رباب
میں کسی روز بھلا دوں اسے ممکن ہی نہیں
فوزیہ رباب
مدرز ڈے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ باقی سال ماں کو بھلا دیا جائے۔ یہ کافی عجیب لاجک ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جمع (یا اپاسٹرفی) والا ایس دو مختلف آوازیں رکھتا ہے: س یا ز۔ یہ اس سے پچھلے حرف پر منحصر ہے کہ ایس کی آواز کونسی ہو گی۔ mothers یا mother's میں ز کی آواز ہے۔
جی میں یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ جہاں ایس، ز کی آواز دیتا ہے، کیا وہاں بھی اہل ہند اسے س سے لکھتے ہیں؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ عربی الفاظ کے استثنا کے ساتھ، باقی زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے تلفظ کے مطابق یعنی phonetically لکھا جائے؟
 
الف عین

لائبریرین
اہل ہند اور اہل پاک میں امتیاز کرنا مشکل ہی ہے۔ ہند میں بھی اور پاکستان میں بھی دونوں طرح س اور ز سے انگریزی جمع کے ایس کی آواز لکھی جاتی ہے۔
 
کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ عربی الفاظ کے استثنا کے ساتھ، باقی زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے تلفظ کے مطابق یعنی phonetically لکھا جائے؟
سر اس نکتے پر آپ کی رہنمائی درکار ہے۔
 
زیک

مسافر
جی میں یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ جہاں ایس، ز کی آواز دیتا ہے، کیا وہاں بھی اہل ہند اسے س سے لکھتے ہیں؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ عربی الفاظ کے استثنا کے ساتھ، باقی زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے تلفظ کے مطابق یعنی phonetically لکھا جائے؟
اہلِ ہند کا علم نہیں مگر انگریزی میں اگر s سے پہلے unvoiced consonant ہو تو پھر س کی آواز ہوتی ہے۔
 
تجھ کو ہر لمحہ تری ماں سے محبت ہے رباب
تیرا ہر دن ہے تری ماں سے محبت کی سحر
مسلمان بیٹوں اور بیٹیوں کیلئے ہر دن ہی مدر ڈے ہر دن فادر ڈاے ہے​
 
Top