عدنان عمر
محفلین
میری معلومات میں اضافے کا بہت شکریہ زیک بھائی۔ میرا موقف یہ ہے کہ اردو میں دوسری دوسری زبانوں سے مستعار الفاظ کو اردو کے اپنے لہجے کے مطابق بولا اور لکھا جائے۔ ان الفاظ کو ان کی اصل زبان کے لہجے اور قواعد کے مطابق ادا کرنا لازم نہ سمجھا جائے۔ اس زاویہ نظر سے میں mothers کے دو مختلف ہجوں پر بات کر رہا تھا۔ میری ذاتی رائے میں مدرس کے مقابلے میں مدرز لکھنا زیادہ بہتر ہے کیوں اسے اردو میں مدرز ہی بولا جاتا ہے۔ ماہرین کی رائے کا انتظار ہے۔اہلِ ہند کا علم نہیں مگر انگریزی میں اگر s سے پہلے unvoiced consonant ہو تو پھر س کی آواز ہوتی ہے۔