مدر ڈے ۔

خواجہ طلحہ

محفلین
4591071363_621aab10e5_o.gif


4591692450_c0be91f895_o.gif


http://farm5.static.flickr.com/4016/4591071327_a40e5a57a8_o.gif

4591692314_3b3ee0cf06.jpg


4591692424_a28739a779.jpg


4591806858_8e6ace9c5e_o.gif


4591189949_e8a95cbc04.jpg
 

dxbgraphics

محفلین
میرے خیال سے یورپ میں سال میں ایک دن مدر ڈے کے حوالےسے منایا جاتا ہے۔ جبکہ اسلام میں ہر دن مدر ڈے ہوتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
میں بھی حیران ہورہی تھی ابھی تک مدر ڈے کی مخالفت کرنے والا/والی نظر نہیں آئے ۔ :confused:
اب ٹھیک ہے ۔ :party:
 
ایک دن ماں کے نام کرنے میں تو کوئی حرج ہی نہیں خاص طور اسے انکے لئیے جن 364 دن بیوی یا دوستوں کے لئیے ہوتے ہیں آخر انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھانا بھی کوئی چیز ہے کہ نہیں۔یا پھر رند کے رند رہے ہاتھ سے جنّت نہ گئ۔
 

طارق راحیل

محفلین
تاریخی اعتبار سے اس دن کا آغاز سن 1870ء میں ہوا جب جولیا وارڈ نامی عورت نے اپنی ماں کی یاد میں اس دن کو شروع کیا جولیا وارڈ اپنے عہد کی ایک ممتاز مصلح، شاعرہ، انسانی حقوق کی کارکن اور سوشل ورکر تھیں۔ بعد ازاں 1877ء کو امریکہ میں پہلا مدر ڈے منایا گیا۔ 1907ء میں امریکی ریاست فلاڈیفیا میں اینا ایم جاروس نامی سکول ٹیچر نے باقاعدہ طور پر اس دن کو منانے کی رسم کا آغاز کیا۔ اس نے اپنی ماں این ماریا ریویس کی یاد میں یہ دن منانے کی تحریک کو قومی سطح پر اجاگر کیا یوں ان کی ماں کی یاد میں باقاعدہ طور پر امریکہ میں اس دن کا آغاز ہوا۔ یہ تقریب امریکہ کے ایک چرچ میں ہوئی۔ اس موقع پر اس نے اپنی ماں کے پسنددیدہ پھول تقریب میں پیش کیے۔ اس تحریک پر اس وقت کے امریکی صدر وڈ رولسن نے ماؤں کے احترام میں مئی کے دوسرے اتوار کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد یہ دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے برطانیہ میں اس دن کو Mothering Sunday بھی کہا جاتا ہے۔ مغربی دنیا میں لوگ اپنی ماؤں کو تحائف پیش کرتے اور ان سے ملاقات کرتے ہیں۔ یوں سال بھر بوڑھے والدین میں سے ماؤں کو اس دن کا انتظار رہتا ہے۔ امریکہ سمیت یورپ بھر میں بوڑھے والدین کو گھروں کی بجائے اولڈ ہومز میں رکھا جاتا ہے۔ اس لیے لوگ اس دن اولڈ ہومز میں اپنی ماؤں سے ملاقات کرتے اور ان کو سرخ پھولوں کے تحائف پیش کرتے ہیں۔ جن لوگوں کی مائیں اس دنیا میں نہیں ہیں وہ سفید پھولوں کے ساتھ اپنی ماؤں کی قبروں پر جاتے اور وہاں یہ گلدستے سجاتے ہیں۔ ہر ملک میں مدر ڈے کو منانے کے لیے مختلف دن مختص ہیں تاہم امریکہ، ڈنمارک، فن لیند، ترکی، اسٹریلیا اور بیلجیم میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو ہی منایا جاتا ہے۔
 
Top