مدھ بھری۔۔۔

ماوراء

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Nq_cXki8eB0[/youtube]

مدھ بھری رات تھی، پیار کے سلسلے
شبنمی راہوں میں ہم سفر وہ ملے
دو قدم ہم چلے، دو قدم وہ چلے
مٹ گئے فاصلے
مدھ بھری رات تھی،پیار کے سلسلے
شبنمی راہوں میں ہم سفر وہ ملے
دو قدم ہم چلے، دو قدم وہ چلے
مٹ گئے فاصلے
مدھ بھری رات تھی،پیار کے سلسلے

راہیں مڑتی گئیں، ہم بھی مڑتے گئے
ہوا چلتی رہی، ہم بھی چلتے رہے
دور اک آشیاں، ڈھونڈتے ہم رہے
ہائے کیا بات تھی
مدھ بھری رات تھی،پیار کے سلسلے
شبنمی راہوں میں ہم سفر وہ ملے
دو قدم ہم چلے، دو قدم وہ چلے
مٹ گئے فاصلے
مدھ بھری رات تھی،پیار کے سلسلے

دھند اوڑھے ہوئے چاندنی نے کہا
بیٹھ جاؤ یہیں، جاؤ گے تم کہاں
خیالوں کا سفر طے ہوا اس قدر
ہائے کیا بات تھی
مدھ بھری رات تھی،پیار کے سلسلے
شبنمی راہوں میں ہم سفر وہ ملے
دو قدم ہم چلے، دو قدم وہ چلے
مٹ گئے فاصلے
مدھ بھری رات تھی،پیار کے سلسلے
شبنمی راہوں میں ہم سفر وہ ملے
دو قدم ہم چلے، دو قدم وہ چلے
مٹ گئے فاصلے
 

محسن حجازی

محفلین
اعلی! بہتوں سے ماورا!
یہ ہیرو نے محض چشمہ نہیں لگایا بلکہ ہمیں احساس دلایا ہے کہ ہم شعر گوئی میں جو پٹ جائیں تو شوبز کے لیے بھی سوچا جا سکتا ہے :grin:
مگر گاہے گاہے موصوف نے جو چشمہ اتارا اس پر ہم معترض ہیں بھئی ایسی حرکت ہرگز نہیں کرنا چاہئے کہ ہم تو وہ ہیں کہ چشمہ اتار دیں تو چشمہ بھی آسانی سے دکھائی نہیں دیتا پھر سارا میرا چشمہ دیکھا؟ یہاں نظر آ رہا ہے کیا قسم کی صدائیں دیتے پھرتے ہیں :grin:
برا ہو اٹلی والوں کا کہ ایسا باریک فریم بناتے ہیں کہ معلوم ہی نہیں ہوتا شیشے کہاں اور فریم کہاں :rolleyes:
پھر محبت کے معاملات میں تو ویسے بھی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں کجا کہ چشمہ ہی اتار دیا جائے :rolleyes:
اور یہ تو برفباری میں اس قدر بے فکر ہو کر باہر نکلے ہوئے ہیں امی جان تو ہم کو ٹوپی جیکٹ مفلر اور جرابوں کے بغیر سردیوں میں نکلنے ہی نہیں دیتیں۔۔۔ :(
خیر تفنن بر طرف، یہ ایک تو سونو نگم ہیں، دوسری گلوکار خاتون کون ہیں؟ الکا تو نہیں؟ کس فلم کا گانا ہے؟

کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت :)
 

ماوراء

محفلین
یہ ہیرو نے محض چشمہ نہیں لگایا بلکہ ہمیں احساس دلایا ہے کہ ہم شعر گوئی میں جو پٹ جائیں تو شوبز کے لیے بھی سوچا جا سکتا ہے :grin:
چلیں۔۔ پہلے شعر گوئی تو کر لیں نا ۔۔ باقی بعد میں۔۔۔
اور یہ تو برفباری میں اس قدر بے فکر ہو کر باہر نکلے ہوئے ہیں امی جان تو ہم کو ٹوپی جیکٹ مفلر اور جرابوں کے بغیر سردیوں میں نکلنے ہی نہیں دیتیں۔۔۔ :(
ان کی امی ابھی یہاں نہیں ہیں نا۔۔ اگر ان کی بھی امی ہوتیں تو آپ کی امی طرح ہی ان کو ٹوپی، جیکٹ، جرابیں وغیرہ پہنا رہی ہوتیں۔:grin:
خیر تفنن بر طرف، یہ ایک تو سونو نگم ہیں، دوسری گلوکار خاتون کون ہیں؟ الکا تو نہیں؟ کس فلم کا گانا ہے؟
گلوکارہ : سپنا مکرجی
فلم : میرے پیا
کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت :)
اس میں برا لگنے والی تو کوئی بات نہیں تھی:) یا آپ نے مجھ سے بات کرتے ہوئے ہر بار یہ جملہ کہنے کی قسم کھا لی ہے؟
 
Top