راشد اشرف
محفلین
حکیم محمد یوسف
مدیر نقوش محمد طفیل کے قلم سے
ماخذ: مکرم - سن اشاعت: 1964 -ادارہ فروغ اردو، لاہور
جولائی 1924 میں لاہور سے اشاعت کا آغآز کرنے والے ادبی جریدے "نیرنگ خیال" کے مدیر و بانی حکیم محمد یوسف پر اس انداز سے اور اس قدر طویل کسی نے نہیں لکھا، مدیر نقوش محمد طفیل کی کتاب "مکرم" میں شامل یہ طویل ترین خاکہ 140 صفحات پر مشتمل ہے۔ چند روز قبل، "مکرم" پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے کرم خوردہ حالت میں ملی، کیڑا بھی کچھ اس ڈھیٹ نسل کا کہ ورق گردانی کے دوران کتاب کی جڑوں میں بیٹھا ملا۔ کتاب کی حالت ایسی کہ دیگر کتابوں کے ہمراہ رکھنے سے ان کی ‘جان‘ خطرے میں پڑنے کا احتمال نظر آرہا تھا، البتہ دو کتابیں ایسی ہیں جن پر خیال ہے کہ یہ کا اثر نہ ہوگا، ایک حضرت جوش کی یادوں کی برات اور دوسری حضرت ساقی کی پاپ بیتی، دونوں کتابیں گویا ایک کھولتا ہوا کڑاؤ ہے۔
متذکرہ خاکے سے چند اوراق انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے بعد خیال آیا کہ کیوں نہ اسے مکمل اسکین کرکے محفوظ کرلیا جائے، یوں دو عدد پی ڈی ایف فائلز تخلیق پائیں۔ دوسری فائل میں قطر کے برادر عزیز نبیل کے شاہانہ جریدے "دستاویز" کے ادبی جرائد و رسائل نمبر (2012) سے نیرنگ خیال کا مختصر تعارف، اکتوبر 1925 کے ایک شمارے کا سرورق اور نیرنگ خیال کے مختلف جریدوں سے چند اوراق بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ذکر دستاویز کا ہے تو جناب عزیز نبیل کے اس جناتی و قابل قدر کام کی ایک جھلک بھی دیکھتے چلیے
http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=21626
سو اب صدائے عام ہے، ای میل کیجیے اور پی ڈی ایف فائلز طلب کیجیے