مدینہ میں قرآن کے خطاطوں کی عالمی کانفرنس منعقد ہوگی

باسم

محفلین
مدینہ منورہ میں شاہ فہد قرآن کمپلیکس کی جانب سے قرآن کے خطاط حضرات کی عالمی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے، جس کے مقاصد
قرآن کریم کی سجاوٹ کیلیے نئے نقش و نگار کی ایجاد
ہاتھ کی لکھائی اور کمپیوٹر کے فونٹ میں ضروری مناسبت پیدا کرنا
دنیا بھر میں رائج مختلف قرآنی اصطلاحات میں مناسب ہم آہنگی پیدا کرنا
دنیا بھر میں کتابت قرآنی سے وابستہ خطاطوں کی حوصلہ افزائی کرکے مزید افراد کو اس جانب راغب کرنا
تمام خطاطوں کے باہم رابطے سے کتابت قرآنی کی نئی جہتیں تلاش کرنا شامل ہے۔
روزنامہ امت کراچی 15 جنوری 2010
ہمارے محفل کے فونٹ ماہرین اس سلسلے میں مناسب تجاویز جمع کرسکتے ہیں جو قرآنی فونٹس خصوصاً برصغیری فونٹس کے حوالے سے ہوں۔
محفل کے رکن راسخ کشمیری صاحب کی مدد سے انہیں پہنچانا ممکن بھی ہے۔
 

arifkarim

معطل
پہلی و آخری تجویز؛
علامات قرآنی جو کہ برصغیری رسم الخط قرآنی میں شامل ہوتی ہیں کا یونیکوڈ ٹیبل میں اندراج کروایا جائے۔ یہ کام اچھے انداز میں ہو جائے تو خوبصورتی و نقش و نگار والا کام بھی لگیچرز کی مدد سے ہو سکتا ہے!
 

dehelvi

محفلین
واقعی مفید کانفرنس ہے، محفل کے فونٹ ساز حضرات تجاویز ومسائل پیش کرنے میں ضرور سعی فرمائیں۔
 

sharfi

محفلین
ایسی کانفرنس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کاش! ہمارے پاکستان میں بھی کوئی کوشش کرے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے قرآن کی خدمت کرنے والوں کو۔
 
یہ خبر سب سے پہلے‌ عربی میں‌ میں‌ نے ہی اپنے‌ فورم پر شئیر کی تھی۔ قرآن کمپلیکس کے‌نشر کرنے کے‌ بعد۔ اور سوچ رہا تھا اردو والوں‌کو ترجکہ کرکے آگاہ کروں‌ لیکن میں سوچوں ہی میں‌ رہا۔ در اصل بہت ساری چیزیں ہیں جو مجھے آپ‌لوگوں‌ سے‌ شئیر کرنی ہیں۔ لیکن وقت نہیں ملتا۔ قرآنی نسخ فونٹ‌ بھي اون لائن ہوگیا ہے۔ اس کے‌ بعد غالبا بولڈ ورزن بھی آچکا ہے۔ حفص قراءت کا ٹیکسٹ‌ تو ریلیز ہوچکا ہے اس کے‌ بعد مزید قراءتوں کے ٹیکسٹ بھی جاری ہوں گے۔


اس خبر کے حوالے سے اتنا عرض ہے کہ مقامِ سامی یعنی خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے منظوری ہوچکی ہے۔ اس کے انعقاد کی تواریخ ابھی نہیں آئيں۔ سال ڈیڑھ‌ تک کا اندازہ ہوسکتا ہے۔


اس ميں جہاں‌ مجھے نقص نظر آیا وہ یہ تھا کہ برصغیری رسم الخط کے‌حوالے‌ سے تذکرہ نہیں تھا۔ سو میرا خیال ہے اس حوالے‌ سے مجھے‌ ہي کچھ کرنا چاہئے اور ان کی نظر اس طرف بھی متوجہ کرنی چاہئے۔ اس کے‌ لئے مجھے مواد کي ضرورت ہے۔ جو فی الحال میرے پاس نہیں۔ پاکستان آنے سے شاید یہ مشکل حل ہوجائے۔ میں نے ناشرانِ‌ قرآن ميں‌ سے کچھ‌ سے رابطہ کیا ہے اور کچھ‌ سے کرنا ہے۔ اور آپ‌سے‌بھي درخواست ہے اس حوالے سے کوئی معلومات ہوں‌ تو از راہِ کرم مجھ‌ سے رابطہ ضرور کریں۔ ذاتی پیغام کے ذريع میرا ایمیل حاصل کرسکتے ہیں۔

میں آپ کا ممنون ہوں گا۔

جو تجاویز سامنے آئیں گی۔ مرتب کرکے پیش کرسکتا ہوں۔
نیز شرفی بھائی۔ میرا خیال ہے پاکستان میں‌قرآن کے حوالے سے ایک کانفرس منعقد ہوچکي ہے۔ میں اس کی مفصل رپورٹ پڑھ‌چکا ہوں? یاد نہیں آ رہا کہاں۔ لیکن تکنیکی کانفرسیں‌منعقد ہونا بھی ضروری ہے۔ لیکن ہمارے حکمران اپنی ذاتيات سے نکلیں تو پھر ہی ہے‌ کہ ایسے کام حکومتی سطح پر ہی ہو سکتے ہيں۔

برصغیری رسم الخط کے‌حوالے‌ سے کچھ لوگ مطمئن نہيں۔ بلکہ اس خط کا شمار عربی خطوط ميں ہوتا ہی نہیں۔ یہ بات مجھے کاتبِ قرآن شیخ عثمان طہ نے کہی تھي۔ نہ ہی آج تک اس خط کے قواعد وضوابط مرتب کئے گئے ہیں۔ یہ کام بھی کرنے کا ہے۔

کسی بھی حوالے‌ سے آپ دوستوں‌ کي معاونت کارگر ثابت ہوگی۔

والسلام

راسخ کشمیري
 

باسم

محفلین
راسخ کشمیری صاحب!
قرآن کی خدمت کے حوالے سے آپ کے ذہن میں موجود خاکے پر جامعہ اشرفیہ لاہور میں کام ہورہا ہے۔
اس میں مزید بہتری کی کتنی گنجائش ہے اس کا علم ان کے طبع شدہ مصحف کو دیکھ کر ہی ہوسکتا ہے۔
ایک بات یہ علم میں تھی کہ پاکستان میں حکومتی سطح پر ایک قدیم نسخے پر تحقیق کرکے صحیح ترین نسخہ منظور کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر مستند پروف ریڈر تصحیح کرتے اور سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہیں اگر اس کی تفصیل معلوم ہوجائے تو یہ معاون ہوسکتی ہے۔
متن قرآن ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط نہیں ڈھونڈ پایا اور کیاعثمان طٰہ قرآنی نسخ وہی ہے جو پہلے عثمان طٰہ نسخ کے نام سے عام عربی تحریر کیلیے جاری ہوا تھا؟
کیونکہ فی الحال ویب سائٹ پر یہی فونٹ بولڈ ورژن کے ساتھ موجود ہے۔
ہاتھ کی لکھائی اور کمپیوٹر کے فونٹ میں ضروری مناسبت پیدا کرنا
کے سلسلے میں میرے ذہن میں یہ تھا کہ جمیل نوری نستعلیق کےمکمل لیگچرز والے طریقہ کار کو متعارف کروایا جائے
اس کے علاوہ قرآن مجید کی کتابت کے تفصیلی قواعد و ضوابط کی دستاویز جاری کی جائے
ًًًقرآت اور فونٹ کے انتخاب کے اختیار کے ساتھ ایک سافٹ ویئر جسے مصاحف کی طباعت میں استعمال کیا جاسکے
متن قرآن کی صحت کو جانچنے کا آن لائن ٹول جو قرآت کی تفصیل بھی بتاسکے اور غلطیوں کو واضح کرسکے تاکہ کسی بھی ویب سائٹ پر موجود متن قرآن کو پرکھا جاسکے۔
 
محترم باسم صاحب۔ قرآن كمپليكس نے ابھي نسخ قرآني كا فونٹ ريليز نہيں كيا۔ اسلئے ابھي اسكا كوئي لنك آپ كو ويب سائٹ پر نہيں ملے گا۔ ہاں البتہ آپ اسكا سمپل ويب سائٹ پر ديكھ سكتے ہيں اور ڈائونلوڈ بھي كر سكتے ہيں۔ فانٹ تقريباً مكمل ہے ليكن ڈيٹا كي پروف ريڈنگ ہو رہي ہے۔ يہ فانٹ بھي عثمان طه نسخ سے ہي بنايا گيا ہے ليكن اس ميں قرآني تشكيل اور رموز وغيرہ كا اضافہ كر ديا گيا ہے۔ ڈيٹا رسم عثمان جو كہ سعودي عرب ميں رائج ہے اسكے مطابق ہے نہ كہ برصغيري قرآن كے مطابق۔ جيسا كہ برصغير ميں الٹي پيش اور كھڑي زير استعمال ہوتي ہے ليكن عربي قرآن ميں چھوٹي و اور اسي طرح چھوٹي ے كا استعمال ہوتا ہے۔ اميد ہے جلد ہي ڈيٹا اور فونٹ ريليز ہو جائے گا۔ انشاءالله
جہاں تك ميري معلومات كا تعلق ہے انجمن حمايت اسلام نے جو قرآن چھاپا تھا گورنمنٹ نے اس كو ماڈل قرار ديا تھا۔
 

arifkarim

معطل
محترم باسم صاحب۔ قرآن كمپليكس نے ابھي نسخ قرآني كا فونٹ ريليز نہيں كيا۔ اسلئے ابھي اسكا كوئي لنك آپ كو ويب سائٹ پر نہيں ملے گا۔ ہاں البتہ آپ اسكا سمپل ويب سائٹ پر ديكھ سكتے ہيں اور ڈائونلوڈ بھي كر سكتے ہيں۔ فانٹ تقريباً مكمل ہے ليكن ڈيٹا كي پروف ريڈنگ ہو رہي ہے۔ يہ فانٹ بھي عثمان طه نسخ سے ہي بنايا گيا ہے ليكن اس ميں قرآني تشكيل اور رموز وغيرہ كا اضافہ كر ديا گيا ہے۔ ڈيٹا رسم عثمان جو كہ سعودي عرب ميں رائج ہے اسكے مطابق ہے نہ كہ برصغيري قرآن كے مطابق۔ جيسا كہ برصغير ميں الٹي پيش اور كھڑي زير استعمال ہوتي ہے ليكن عربي قرآن ميں چھوٹي و اور اسي طرح چھوٹي ے كا استعمال ہوتا ہے۔ اميد ہے جلد ہي ڈيٹا اور فونٹ ريليز ہو جائے گا۔ انشاءالله
جہاں تك ميري معلومات كا تعلق ہے انجمن حمايت اسلام نے جو قرآن چھاپا تھا گورنمنٹ نے اس كو ماڈل قرار ديا تھا۔

محفل پر خوش آمدید اشتیاق نیازی صاحب!
آپکے ٹائپوگرافک ہنر سے تو یہاں کافی واقفیت ہو گئی ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ رسم الخط برصغیری پر کب "آفیشلی" کام شروع ہوگا؟
 

سویدا

محفلین
عثمان طہ فونٹ کا نام عثمان طہ کیوں‌رکھا گیا ؟ مشہور خطاط عثمان طہ کی نسخ خطاطی میں‌جو مطبوعہ قرآن کریم ہے اس نسخ اور اس فونٹ میں مناسبت سمجھ نہیں‌آئی
آیا ان کی خدمات کے صلے میں‌اس فونٹ کو یہ نام دیا گیا
یا اس فونٹ کے لگیچرز ان سے لکھوائے گئے
 
جناب عارف کریم صاحب میرے نام کی اصلاح کر لیں۔ یہ اشفاق احمد نیازی ہے۔ جہاں تک برصغیری خط کا تعلق ہے تو اب تو اس فورم میں اس خط کے جوائنٹ بیس اور لیگیچر بیس فونٹ موجود ہیں۔ جیسے میرے فانٹ جو جناب نعیم صاحب نے شیئر کئے اسکے علاوہ محمدی فانٹ وغیرہ۔
عثمان طه فونٹ کا نام ان کی خدمات کے اعتراف میں رکھا گیا ہے اور اسکے الفاظ اور جوائنٹ بھی شیخ عثمان طه نے ہی لکھے ہیں۔ اسلئے اس خط کا نام بھی عثمان طه رکھا گیا ہے۔
KFGQPC Uthman Taha Naskh، اس میں خطاط اور ادارے دونوں کا نام شامل ہے۔ KFGQPC کا اضافہ شاید اسلئے کیا گیا ہے تاکہ مزید فونٹ جو یہ ادارہ ریلیز کرے اسی بینر کے ساتھ ریلیز ہوں۔
ویسے میری ناقص رائے میں جو خوبصورتی اس وقت قرآن کمپلیکس کے شائع کردہ نئے خط عثمان طه میں شائع قرآن میں ہے وہ اور کہیں دیکھنے کو نہیں ملی۔ ویسے تو کویت، دبئی اور اب قطر نے بھی اپنی نئی خطاطی سے قرآن شائع کئے ہیں۔ لیکن عثمان طه کی خطاطی میں قرآن ایک منفرد کاوش ہے۔ میری ناقص رائے میں ہمارے خطاط الفاظ کو موٹے سے موٹا لکھنے کے چکر میں خطاطی کے تمام اصول اور خوبصورتی کو خراب کر دیتے ہیں اور ایک لحاظ سے وہ ٹھیک ہی کرتے ہیں کیونکہ پبلشر کا دبائو ہوتا ہے کہ الفاظ موٹے ہونے چاہئیں کیونکہ ہمارے قرآن پڑھنے والوں کی اکثریت میں زیادہ عمر کے لوگ شامل ہوتے ہیں ﴿میری ناقص رائے میں﴾ اسلئے خطاطی کی بجائے الفاظ کو موٹا کرنے پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ ویسے اب چند پبلشر خطاطی کو بھی اہمیت دے رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ قرآن کو بہتر خطاطی میں پیش کیا جائے نہ کہ موٹ خطاطی میں۔ میں نے جو چند نسخے دیکھے ہیں ان میں سب سے بہتر دارالسلام کا شائع کردہ قرآن ہے۔ اسکے بعد اب اردو بازار لاہور میں المصباح ﴿بک لینڈ﴾ کے نام سے ادارہ نے بھی شاید دو قرآن شائع کئے ہیں اور وہ بھی کتابت کا بہترین نمونہ ہیں۔ اسکے علاوہ قدرت الله کمپنی کے بھی چند اچھے نسخے نظر سے گزرے ہیں۔ میرے خیال میں پبلشرز کو کتابت کی خوبصورتی کی طرف بھی دھیان دینا چاہئے۔
 

arifkarim

معطل
بہت شکریہ۔ جلدی میں‌نام الٹ ہو گیا۔ معذرت۔
کیا دارالسلام خط کا نمونہ یہاں پیش کر سکتے ہیں۔ دراصل ہم آجکل ایک خط پر کام کر رہے ہیں اور نہیں‌جانتے کہ آیا وہ دارالسلام والا ہی ہے یا نہیں۔
 
جناب عارف بھائي۔ محفل كا كوئي بھي ساتھي پاكستان ميں دارالسلام كا پرنٹ كردہ پندره لائن كا قرآن جو كہ محمد صابر چشتي صاحب نے كتابت كيا تھا لے كر اسكا پرنٹ پيش كر سكتا ہے۔ ميرے لئے ابھي يہ ممكن نہيں ہے۔ جہاں تك ميرا خيال ہے دارالسلام نے پندرہ لائن ميں صرف صابر چشتي صاحب كي كتابت ہي چھاپي ہے۔
 

سویدا

محفلین
کچھ عرصہ قبل المصباح‌یا قدرت اللہ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے معروف کاتب خطاط محمد علی زاہد سے ترکی نسخ انداز میں‌کتابت کراکے قرآن کریم شائع کیا ہے
 
مدينة المنورة ميں اپريل كے آخري ہفتہ ميں شروع ہونے والي بين الاقوامي خطاطي كي نمائش كي معلومات كے لئے ويب سائٹ نشر كر دي گئي ہے۔ معلومات كے لئے يہ ويب سائٹ ملاحظہ كي جاسكتي ہے۔
/http://multaqa.qurancomplex.gov.sa
في الحال يہ عربي ميں ہے۔ اميد ہے اگلے ہفتے انگلش ورژن بھي ريليز كر ديا جائے گا۔
 
مدينة المنورة ميں اپريل كے آخري ہفتہ ميں شروع ہونے والي بين الاقوامي خطاطي كي نمائش كي معلومات كے لئے ويب سائٹ نشر كر دي گئي ہے۔ معلومات كے لئے يہ ويب سائٹ ملاحظہ كي جاسكتي ہے۔ عربئ لنک
/http://multaqa.qurancomplex.gov.sa

اس ویب سائٹ کا انگلش ورزن بھی ریلیز کر دیا گیا ھے۔ دیے گئے لنک سے انگلش ویب پیج تک رسائی ممکن ھے۔
http://multaqa.qurancomplex.gov.sa/en
 
مدينة المنوره ميں خطاطي کي عالمي کانفرنس ﴿نمائش﴾ ميں ٣١ ملکوں کے تقريبا ٢٧٠ خطاط حصہ لے رہے ہيں۔ يہ تمام خطاط اس کانفرنس ميں مدعو ہيں۔
خطاطي کے تقريبا ٦٠٠ شاہپارے بھي اس نمائش ميں شامل کئے گئے ہيں۔ خطاطي اور آرٹ کے شوقين حضرات کے لئے يہ ايک نادر نمائش ہے۔
عوام الناس کے لئے دعوت عام ہے۔ سعودي عرب ميں مقيم حضرات اس نمائش سے ضرور مستفيد ہوں۔
نمائش ٢٦ اپريل بروز منگل سے مدينہ المنورہ کے ميريڈين ہوٹل، تبوک روڈ ميں شروع ہو رہي ہے اور چھ دن جاري رہے گي۔ ٹائمنگ صبح نو بجے سے ١٢ بجے دوپہر اور شام ٥ بجے سے رات دس بجے تک ہيں۔
فيمليز کے لئے بروز جمعرات، جمعہ اور اتوار شام ٥ بجے سے دس بجے تک ٣ دن مختص ہيں۔
 
Top