تعارف مدینۃ الاولیاء احمدآباد سے فارقلیط رحمانی

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پیشے سے معلم، عمر 53،سال، مطالعہ، ترجمہ نگاری اور پروف ریڈنگ اضافی سرگرمیاں۔
اردو محفل میں دلچسپی کا کافی مواد نظر آیا، لہذا آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہوگیا،
 

نایاب

لائبریرین
محترم فارقلیط رحمانی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
ان شاءاللہ آپ جیسی صاحب علم ہستی کامحفل میں شریک ہونا محفل کی فضا کو روشن کر دے گا ۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
خوش آمدید!
آپ کس قسم کے متن کا ترجمہ کرتے / کر چکے ہیں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! یہ ناچیز یوں تو 14سال ایک مقامی روزنامہ میں بحیثیت مدیر معاون خدمات دے چکا ہے جس میں روزانہ دنیا بھر کی خبروں کا انگریزی سے گجراتی زبان میں ترجمہ کرنا ہوتا تھا۔علاوہ ازیں گجرات ساہتیہ اکادمی کے شعبہ اردو گجراتی لغات میں ریفرنس اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے ترجمہ قرآن کنزالایمان کا اردوسے گجراتی ترجمہ، شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری صاحب کے ترجمہ قرآن عرفان القرآن کو ہندی میں پیش کرنے کی سعادت بھی اسی ناکارہ کو ملی، مولانا فتح محمد خاں جالندھری صاحب کے ترجمہ قرآن کو بھی گجراتی زبان میں منتقل کیا، روزنامہ گجرات ٹوڈے، دعوت اسلامی، گجرات اردو اکادمی،جیسے اداروں کے لیے ترجمہ، تصنیف، پروف ریڈنگ اور ماہنامہ گلبن،ماہنامہ تبلیغ، ماہنامہ بیان مصطفی، ماہنامہ دارالعلوم،ماہنامہ پیام تعلیم، ماہنامہ نور جیسے متعدد رسائل وجرائد میں تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔ گجراتی میں 2000 سے زائد مضامین ، مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ تقریبا 200 کے قریب ٹائٹل بھی ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار زبانوں میں ترجمہ کا ہر طرح کا کام کیا ہے۔ اردو، گجراتی، ہندی، انگریزی،
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید فارقلیط رحمانی
فارقلیط کا مطلب تو بتائیے گا :)
فارقلیط دراصل پیرا کلیو طاس کا معرب ہے۔ بائبل میں بمعنیٰ احمد استعمال ہو ا ہے۔آکسفورڈ انگلش اردو ڈکشنری میں پیرا کلیٹس کے معنی فارقلیط یا روح القدس بطور وکیل یا شفاعت کنندہ کے لکھے ہیں(ملاحظہ فرمائیں آکسفورڈ انگلش اردو ڈکشنری صفحہ نمبر 1184)
 

قیصرانی

لائبریرین
فارقلیط دراصل پیرا کلیو طاس کا معرب ہے۔ بائبل میں بمعنیٰ احمد استعمال ہو ا ہے۔آکسفورڈ انگلش اردو ڈکشنری میں پیرا کلیٹس کے معنی فارقلیط یا روح القدس بطور وکیل یا شفاعت کنندہ کے لکھے ہیں(ملاحظہ فرمائیں آکسفورڈ انگلش اردو ڈکشنری صفحہ نمبر 1184)
وضاحت کا بہت شکریہ :)
 
KwULv.png
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

ماشاء خاصی پڑھی لکھی شخصیت ہیں۔ انشاء اللہ آپ سے مستفیذ ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ایک دوست ہیں جو مدینہ المنورہ میں رہتے ہیں۔ لاہور سے تعلق ہے ان کا۔

ایک دفعہ درزی کے پاس کپڑے سلوانے گئے۔ درزی نے پیمائش لیکر ان سے پوچھا نام کیا ہے؟ کہنے لگے فارقلیط، کچھ دکان پر مشینیں چلنے کی وجہ سے شور ہو رہا تھا، کچھ بازار کا شور تھا، درزی صحیح سے سُن نہ پایا اور بولا، "وہ تو مجھے بھی علم کہ شلوار قمیض سلوانی ہے، لیکن آپ کا نام کیا ہے؟"
 
Top