تعارف مدینۃ الاولیاء احمدآباد سے فارقلیط رحمانی

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ہمارے ایک دوست ہیں جو مدینہ المنورہ میں رہتے ہیں۔ لاہور سے تعلق ہے ان کا۔

ایک دفعہ درزی کے پاس کپڑے سلوانے گئے۔ درزی نے پیمائش لیکر ان سے پوچھا نام کیا ہے؟ کہنے لگے فارقلیط، کچھ دکان پر مشینیں چلنے کی وجہ سے شور ہو رہا تھا، کچھ بازار کا شور تھا، درزی صحیح سے سُن نہ پایا اور بولا، "وہ تو مجھے بھی علم کہ شلوار قمیض سلوانی ہے، لیکن آپ کا نام کیا ہے؟"
السلام علیکم! واہ جناب آپ کی ظرافت کا جواب نہیں، خوب مذاق اُڑا لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔خیرخدا سلامت رکھے آپ کے ظرف اور ظرافت دونوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید فارقلیط صاحب، مجھے ہندوستان سے اور بزرگوں کے محفل میں آنے سے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ مجھے بابائے اردو محفل کہا جاتا ہے!!
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم! واہ جناب آپ کی ظرافت کا جواب نہیں، خوب مذاق اُڑا لیتے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔خیرخدا سلامت رکھے آپ کے ظرف اور ظرافت دونوں کو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آمین
فارقلیط صاحب یہ واقعہ چوہدری فارقلیط نے خود مجھے سُنایا تھا۔ چونکہ یہ نام اتنا عام نہیں ہے، اسی وجہ سے ایسا ہوا تھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مجھے ایسے کام سے بچا کر رکھے کہ میں کسی کا مذاق اڑاؤں۔
اگر آپ نے بُرا محسوس کیا ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
برا محسو
فارقلیط صاحب یہ واقعہ چوہدری فارقلیط نے خود مجھے سُنایا تھا۔ چونکہ یہ نام اتنا عام نہیں ہے، اسی وجہ سے ایسا ہوا تھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مجھے ایسے کام سے بچا کر رکھے کہ میں کسی کا مذاق اڑاؤں۔
اگر آپ نے بُرا محسوس کیا ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔
اگر برا محسوس کیا ہوتا تو پھر ہم آپ کو یوں دُعاء نہ دیتے کہ
خیرخدا سلامت رکھے آپ کے ظرف اور ظرافت دونوں کو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آمین
 

عاطف بٹ

محفلین
فارقلیط صاحب، محفل میں بہت خوش آمدید۔ آپ کے بارے میں جان کر بےحد خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ آپ کی آمد محفل میں ایک بہت اچھا اضافہ ثابت ہوگی انشاءاللہ اور آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا!
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اردو محفل فورم میں بڑی گرم جوشی سے ہمارااستقبال کرنے والے اردو محفل کے تمام اراکین کا شکریہ۔
 
Top