نبیل
تکنیکی معاون
مذہبی اور نظریاتی موضوعات کے لیے
عزیز دوستو، السلام علیکم
آپ اس محفل میں کچھ نئی فورمز کا اضافہ پائیں گے۔ ان میں سے ایک فورم تو متفرقات کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کیٹگری مذہبی اور نظریاتی موضوعات کے لیے بھی سیٹ اپ کر دی گئی ہے۔ اس چوپال میں اسلامی فلسفہ، قرآن و سنت، تصوف اور مذاہب عالم کے موضوعات پر فورمز شامل ہیں۔ میرے خیال میں اس طرح اس چوپال کے کئی حاضرین کی خواہش پوری ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ کیٹگری نظریاتی موضوعات کے لیے ہے۔ اگر کوئی صاحب کمیونزم، مارکسزم وغیرہ پر گفتگو کرنا چاہیں تو انکے لیے بخوشی علیحدہ فورم سیٹ اپ کر دی جائیں گی۔
منہاجین کے پیغام تلاش گمشدہ میں جو مذہبی فورم سیٹ اپ کرنے سے متعلق جو بحث چھڑ گئی تھی اسے میں نے ایک نئے پیغام میں الگ کرنے کی کوشش کی جو میرے اناڑی پن سے دو نئے پیغامات بن گئے۔
مجھے اس بات کا احساس ہے کہ ان فورمز پر پیغامات پوسٹ کرنے کے قواعد و ضوابط طے ہونے چاہییں۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد یہ قواعد و ضوابط طے کر سکوں۔ میں اس سلسلے میں کسی بھی رہنمائی کے لیے مشکور ہوں گا۔
میں نے ان مذہبی اور نظریاتی فورمز کے لیے عبدالستار منہاجین کو جبری طور پر ماڈریٹر مقرر کر دیا ہے۔ امید ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو قبول کرنے پر رضا مند ہو جائیں گے۔