مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی
مرا نہیں تو کسی اور کا بنے تو سہی
کسی بھی طور سے وہ شخص خوش رہے تو سہی
پھر اس کے بعد بچھڑنے ہی کون دے گا اسے
کہیں دکھائی تو دے وہ کبھی ملے ہی سہی
کہاں کا زعم ترے سامنے انا کیسی
وقار سے ہی جھکے ہم مگر جھکے تو سہی
جو چپ رہا تو بسا لے گا نفرتیں دل میں
برا بھلا ہی کہے وہ مگر کہے تو سہی
کوئی تو ربط ہو اپنا پرانی قدروں سے
کسی کتاب کا نسخہ کہیں ملے تو سہی
دُعائے خیر نہ مانگے کوئی کسی کیلیے
کسی کو دیکھ کے لیکن کوئی جلے تو سہی
جو روشنی نہیں ہوتی نہ ہو بلا سے مگر
سروں سے جبر کا سورج کبھی ڈھلے تو سہی
سعیدہ ہاشمی
× شکریہ حجاب​
 
عسکری

معطل
یار تجھے کیا تیرا نہیں بنا اب چاہے جس کا بنے یا نا بنے :rollingonthefloor: شاعر لوگ بھی عجیب ہوتے ہین دوسروں کے معاملات میں پھڈا ڈالتے ہیں اس کا پاب اس کی شادی کر دے گا فکر ناٹ :heehee:

بعد از چول عرض ہے بہت اچھی شاعری ہے :rockon:
 
:D
زنانی اے نا شاعر رولا تے پائے گی ۔ عسکری:D
شکریہ
 
Top