سولھویں سالگرہ مرحومین کی یاد میں

نور وجدان

لائبریرین
مرحومین کی یاد میں۔۔۔
راقم کی محفلِ اردو ہائے ترویج﷽ زبان میں شرکت چند سال قبل ہوئی ۔شرکت سے قبل اتنا جاننا کافی رہا تھا کہ یہاں اشعار کی اصلاح کی جاتی ہے ۔۔ اشعار کی اصلاح دو معتبر ہستیاں کرتی رہی ہیں ، جن میں سے ایک کا نام ''یعقوب آسی '' ہے ۔بعض محبانِ اردو اس بات پر معترض رہے کہ جناب آسی نے ' تھا وہ ایک یعقوب آسی ' کیوں لکھا ہے بطور عنوان اک نثری لڑی کے ۔۔۔، پھر وقت کا پہیہ گھومتا رہا ، دن کو ماہ اور ماہ کو سال میں بدلتا رہا ،یہاں تک وہ اس جائے مکان سے رخصت ہوگئے اور یادوں کی حسین سوغات ہمارے لیے چھوڑ گئے ۔۔ جانے سے قبل ایسے چراغ جلا گئے کہ معلوم ہوا کہ 'ہم مر کے بھی زندہ ہیں '' آسی صاحب اک عروض دان تو تھے مگر اسکے ساتھ ساتھ اک نثر نگار و شاعر ہونا بڑے فن کی بات ہے ۔۔ بزرگ محفل ، سفید داڑھی لیے ، ہاتھ میں قلم پکڑے لگتا تھا کہ جیسا شعر در شعر اس درد کی زمین سے وارد ہو رہے ہیں اور پھر وہ درد کی زمین ' درد کی زمینوں ' کے قافیے و ردیف ٹھیک کرنے لگی۔۔۔۔۔ ان کو محفل کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرنا ، ان کی خدمت کو سراہنا ، میرے لیے باعث فخر ہے ۔۔۔۔

"تھا وہ اک یعقوب آسی "
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم ۔
ماشاءاللہ۔اچھی لڑی کا آغاز کیا ہے۔
یوں سمجھ لیں میں اردو محفل میں آیا ہی یعقوب آسی صاحب کی وجہ سے تھا اور ابتدا ہی ان کی ایک غزل پر تنقید سے کی تھی جس کی انھوں نے خود دعوت دے رکھی تھی۔اور علمی حالت یہ تھی کہ پہلے مراسلے کے پہلے جملے میں ہی فارسی مرکب "تلاش_بسیار" کے بجائے"تلاش وبسیار" غلط استعمال کیا تھا۔وہ ابتدائی مراسلہ کچھ یوں تھا۔
احباب محفل اردو السلام علیکم !

کسی تلاش و بسیارکا سلسلہ مجھے اردو محفل میں لے آیا -بہت ہی خوبصورت محفل ہے -انشاء الله اب آنا جانا لگا رہے گا -میں انٹرنیٹ کی دیگرادبی محافل میں تو پرانا ہوں البتہ یہاں نیا ہوں اور آغازمحترم
ا یّوب ناطق صاحب کی اس اہم 'مفید اور ضروری لڑی سے کر رہا ہوں گویا یہ میرا پہلا مراسلہ ہے 'خدا کرے یہی آخری نہ ہو:p
مگر مرحوم کی عالی ظرفی یہ تھی کہ بجائے یہ کہنے کے کہ پہلے درست لکھنا تو سیکھیں ، میری رائے پر اپنے ایک شعر سے رجوع کر لیا۔
کم کوش! تجھے اس سے سروکار؟ کہ خود کو

تاریخ جو سو بار بھی دہرائے تو کیا ہے

یاسر شاہ

مصرع اولیٰ میں "تجھے اس سے سروکار " کا اضافہ ردیف "توکیا ہے " کے ہوتےہوئے زائد از ضرورت محسوس ہوا۔

معروضات:

بجا ارشاد، جناب یاسر شاہ! سرِ تسلیم خم ہے۔ اس پر سوچنا ہو گا کہ شعر کو کس طور سنبھالا جائے۔ ممنون ہوں۔
:-(
بڑے پیارے آدمی تھے اللہ پاک ان کو غریق رحمت کرے اور ان کی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے۔

ہم لوگ بھی زندوں کی قدر نہیں کرتے مرنے پہ یاد کرتے ہیں سب کو بقول احمد فراز:

زندہ درگور ہوئے اہل نظر
کس قدر مردہ پرستی ہے یہاں
 
نور وجدان

لائبریرین
زمین زاد سے فلک والے کا مکالمہ ۔۔۔۔

سچے کھرے لوگ
کہاں، کس نگر ملتے ہیں؟
کس مٹی میں بستے ہیں؟
کس آرزو میں سلگتے ہیں؟
کونسی کہکشاؤں میں بستے ہیں؟
چلو، ملیں سچے کھرے لوگوں سے
چلو، دامن بھرے مرادوں سے
چلو، آرزو کو مکمل کرلیں

آپ اس دنیا سے رخصت ہوئے ، آپ کو قریب دو سال ہوگئے رخصت ہوئے ۔۔۔ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں ؟ آسمان والے آپ کے قرین ہیں یا زمین زاد

میری محترم بٹیا

رشتہ ہمارا فلک سے ہو یا زمین والوں سے ۔۔۔
یہ ازل سے لکھا جاچکا ہے ۔۔۔
اسکا 'اجنبیت ' یا قربت ' سے کوئی اضافی رشتہ نہیں
بلکہ میں زمین رہتے جتنا فلک والوں سے قریب تھا۔۔۔۔۔۔۔
آج فلک پر رہتے اتنا زمین والوں سے قریب ہوں ۔۔۔
بہت دعائیں

فلک پر رہتے زمین زادوں سے کیا کہنا چاہیں گے ؟

زمین زادوں کا فلک سے رشتہ جڑنا ضروری ہے ۔۔
یہ بات اہلِ دل جانتے ہیں کہ درد ہی محبت ہے ۔۔۔
زمین زاد کا فلک سے رشتہ محبت سے جڑتا ہے۔۔
وہ بس بے لوث محبت ہے کہ خدا سے بھی اسکا صلہ نہ مانگا جائے ۔۔۔
کہیں جو کسی کی آنکھ سے اشک تھم جائیں ، کیونکہ آپ نے اُسکے درد کو محسوس کیا ہوگا ۔۔۔
آپ کا ربط وہیں اللہ سے جڑ جاتا ہے ۔۔
بہت دعائیں ۔۔

کیا بات ایسی ہے جس سے آپ کی روح آج بھی تڑپ جاتی ہے؟ کیا بات آپ کو بیقرار رکھتی ہے؟

جب کبھی کسی دُکھی روح کی فریاد عرش رسا ہوتی ہے ..... جب کسی دکھیاری روح کو جبر سہتے پاتا ہوں، جب کسی انسان کو سرِ بازار رُسوا کیا جاتا ہے .... ..........
میرا بس چلے تو دنیا کی کوئی بیٹی دکھی نَہ رہے .....

میری سچی غزل .....
غزل بٹیا جب یاد کرکے روتی ہے، آنسو اس کے مری روح پر گرتے ہیں .... بیٹی مرا دل ہے ... اولادِ اماں حوا میں آدمی تو بُہت ہیں، انسان کم کم .. ... چل پائے یہ نسل انسانیت کی راہ پر، یہی دعا ہے ....
دلی مرادوں بھری دعائیں

....... ..... ...
جاری ہے ....

سید نایاب حسین نقوی کی یاد میں تخییلاتی مکالمہ ...
 
سیما علی

لائبریرین
بڑے پیارے آدمی تھے اللہ پاک ان کو غریق رحمت کرے اور ان کی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے۔
مالک اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین ۔۔۔
نور وجدان بٹیا جیتی رہیے بہت بہتر ین کام ۔۔۔پروردگار اجرِ عظیم عطا فرمائے آہستہ آہستہ یہ سلسلہ بھی زوال پذیر ہے ہم نے اپنوں کو یاد کرنا چھوڑ دیا تو غیروں کا تو شکوہ ہی کیا پر آپ ایک حساس اور درد مند دل رکھتی ہیں اور بہت اچھا لگتا ہے جب آپ جناب سید نایاب صاحب کے بارے میں بھی اسقدر پرُاثر انداز میں لکھا ۔۔دعا ہے کہ اے باری تعالیٰ تو اُنکے درجات کو بلند فرما آمین ۔۔
ڈھیر ساری دعائیں اور پیار ۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
میری سچی غزل .....
غزل بٹیا جب یاد کرکے روتی ہے، آنسو اس کے مری روح پر گرتے ہیں .... بیٹی مرا دل ہے ... اولادِ اماں حوا میں آدمی تو بُہت ہیں، انسان کم کم .. ... چل پائے یہ نسل انسانیت کی راہ پر، یہی دعا ہے ....
دلی مرادوں بھری دعائیں
بہت بہت زبردست
جیتی رہیے نور ڈھیروں دعائیں اور پیار
سچ ہے سب ذرا ذرا !!!!!!
روپ رنگ ملتا ہے خد و خال ملتے ہیں
آدمی نہیں ملتا آدمی کے پیکر میں!!!!!!!
 
نور وجدان

لائبریرین
مالک اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین ۔۔۔
نور وجدان بٹیا جیتی رہیے بہت بہتر ین کام ۔۔۔پروردگار اجرِ عظیم عطا فرمائے آہستہ آہستہ یہ سلسلہ بھی زوال پذیر ہے ہم نے اپنوں کو یاد کرنا چھوڑ دیا تو غیروں کا تو شکوہ ہی کیا پر آپ ایک حساس اور درد مند دل رکھتی ہیں اور بہت اچھا لگتا ہے جب آپ جناب سید نایاب صاحب کے بارے میں بھی اسقدر پرُاثر انداز میں لکھا ۔۔دعا ہے کہ اے باری تعالیٰ تو اُنکے درجات کو بلند فرما آمین ۔۔
ڈھیر ساری دعائیں اور پیار ۔۔۔۔۔۔

بہت بہت زبردست
جیتی رہیے نور ڈھیروں دعائیں اور پیار
سچ ہے سب ذرا ذرا !!!!!!
روپ رنگ ملتا ہے خد و خال ملتے ہیں
آدمی نہیں ملتا آدمی کے پیکر میں!!!!!!!

محبتوں کی مثال اور شیریں لہجہ ..باتوں سے پھول جھڑے اور مہک باداب و دلنشیں ..... آپ سے ہے کوئی یہاں؟
 
سیما علی

لائبریرین
نوری بٹیا آپ کے لئیے؀
اور کیا عشق میں حصول کیا
آنکھ تر کی یہ دل ملول کیا
ایک پل بھی نہ خود پہ خرچ ہوئے
یوں تری ذات میں حلول کیا
کامیابی اسے ملی جس نے
سجدہِ ضبط با اصول کیا
دارِ منزل کو آخری سمجھے
باقی جادہ دم فضول کیا
منتہائے خوشی میں ہم نے دوست
سانس در سانس غم وصول کیا۔۔۔۔۔۔۔
 
محمدظہیر

محفلین
اللہ مغفرت فرمائے۔
میرا خیال ہے مزید کچھ اور محفلین اس پینڈیمک میں دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
 
فلک شیر

محفلین
مرحومین کی یاد میں۔۔۔
راقم کی محفلِ اردو ہائے ترویج﷽ زبان میں شرکت چند سال قبل ہوئی ۔شرکت سے قبل اتنا جاننا کافی رہا تھا کہ یہاں اشعار کی اصلاح کی جاتی ہے ۔۔ اشعار کی اصلاح دو معتبر ہستیاں کرتی رہی ہیں ، جن میں سے ایک کا نام ''یعقوب آسی '' ہے ۔بعض محبانِ اردو اس بات پر معترض رہے کہ جناب آسی نے ' تھا وہ ایک یعقوب آسی ' کیوں لکھا ہے بطور عنوان اک نثری لڑی کے ۔۔۔، پھر وقت کا پہیہ گھومتا رہا ، دن کو ماہ اور ماہ کو سال میں بدلتا رہا ،یہاں تک وہ اس جائے مکان سے رخصت ہوگئے اور یادوں کی حسین سوغات ہمارے لیے چھوڑ گئے ۔۔ جانے سے قبل ایسے چراغ جلا گئے کہ معلوم ہوا کہ 'ہم مر کے بھی زندہ ہیں '' آسی صاحب اک عروض دان تو تھے مگر اسکے ساتھ ساتھ اک نثر نگار و شاعر ہونا بڑے فن کی بات ہے ۔۔ بزرگ محفل ، سفید داڑھی لیے ، ہاتھ میں قلم پکڑے لگتا تھا کہ جیسا شعر در شعر اس درد کی زمین سے وارد ہو رہے ہیں اور پھر وہ درد کی زمین ' درد کی زمینوں ' کے قافیے و ردیف ٹھیک کرنے لگی۔۔۔۔۔ ان کو محفل کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرنا ، ان کی خدمت کو سراہنا ، میرے لیے باعث فخر ہے ۔۔۔۔

"تھا وہ اک یعقوب آسی "
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وارزقہ بالجنۃ الفردوس برحمتک یا ارحم الراحمین
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا کسی کو @ فرقان احمد کی اطلاع ہے. کہاں ہیں وہ
اللہ ہی جانے ڈاکٹر صاحب۔ کچھ عرصہ قبل ایک گمنام سے رکن نے خود کو فرقان صاحب کا کزن بتاتے ہوئے ایک مجہول سی ویب سائٹ کاحوالہ دیتے ہوئے ایک محفلین کو ذاتی پیغام میں بتایا کہ فرقان صاحب وفات پا چکے ہیں جس پر تعزیت کا تھریڈ کھل گیا، لیکن بعد ازاں ناظمین نے اس سارے واقعے اور اطلاع کو مشکوک اور غیر مصدقہ سمجھتے ہوئے وہ تھریڈ ہٹا دیا تھا۔

اللہ کرے جہاں بھی ہوں خوش ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہیں کہیں ہیں، بقولِ ناصر کاظمی، "ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا:، اللہ اکبر۔
 
فرقان بھائی کی کمی محسوس ہوتی ہے، اللہ کرے وہ سہی سلامت ہوں۔
 
آخری تدوین:
Top