مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر خود کش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق، 24 زخمی

۔

ضلع کچہری کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرادن میں خود کش بمبار نے ضلع کچہری کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے کے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد وکلا کی ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے،دھماکے کے بعد مرادن کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
مشیر اطلاعت خیبر پختونخواہ مشتاق غنی نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے سب سے پہلے گیٹ پر دستی بم پھینکا اور پھر اندر داخل ہونے کے بعد اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 2 وکلا اور 3 عام شہری شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مردان ضلع کچہری گیٹ پر خود کش دھماکے میں 11 افراد جاں بحق، 40 زخمی - ایکسپریس اردو
مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر دھماکے، وکلا اور پولیس اہلکاروں سمیت12شہید ،60زخمی

مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر دھماکے، وکلا اور پولیس اہلکاروں سمیت12شہید ،60زخمی
مردان ضلع کچہری گیٹ پرخود کش حملے میں 13 افراد جاں بحق، 40 زخمی

مردان ضلع کچہری گیٹ پرخود کش حملے میں 13 افراد جاں بحق، 40 زخمی - ایکسپریس اردو
 
آخری تدوین:

Fawad -

محفلین


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Mardan_attack.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
 
Top