مردم شماری 2023 اور آپ کی توقعات

زیک

مسافر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رسائی کتنے فیصد کے پاس ہے؟

کیا مردم شماری کی یہ سائٹ موبائل فرینڈلی ہے؟

پچھلی مردم شماری کو دس سال نہیں ہوئے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس کے مکمل نتائج بھی پبلک نہیں ہوئے تھے۔ پھر یہ مردم شماری؟

محمداحمد کچھ خدا کا خوف کریں دس بیس سال بعد ہونے والی مردم شماری کو آپ نے روزمرہ میں ڈال دیا۔
 
فلک شیر

محفلین
دنیا میں بھلے ہم جو بھی کرتے پھریں۔ لیکن کمپیوٹر کو اپنی انسانیت کا ثبوت ضرور دینا پڑتا ہے۔ :) :)
اللہ اکبر
کیا الہامی طنز ہے اس دورِ شمارندگی پہ احمد بھائی!
یعنی اب انسان خود کو مشینوں پہ باستدلالِ مشینی ثابت کریں گے کہ میں انسان ہوں !
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رسائی کتنے فیصد کے پاس ہے؟
انٹرنیٹ کی دستیابی کا بھی ایک کالم ہے مردم شماری میں۔ اگر نتائج پبلک ہوئے تو شاید پتہ چل جائے۔

اور یہ کہ پہلے مرحلے میں لوگ خود سے اپنا ڈیٹا ڈالیں گے۔ بعد میں مردم شماری کی ٹیمیں گھر گھر وزٹ کریں گی۔ یعنی جو لوگ اپنا ڈیٹا خود سے نہیں ڈال سکیں گے اُن کا ڈیٹا بھی لے لیا جائے گا۔

کیا مردم شماری کی یہ سائٹ موبائل فرینڈلی ہے؟
جی۔ موبائل فرینڈلی تو ہے۔
پچھلی مردم شماری کو دس سال نہیں ہوئے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس کے مکمل نتائج بھی پبلک نہیں ہوئے تھے۔ پھر یہ مردم شماری؟
پچھلی مردم شماری متنازع تھی۔ کئی ایک جماعتیں اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کر رہی تھیں۔
@محمداحمد کچھ خدا کا خوف کریں دس بیس سال بعد ہونے والی مردم شماری کو آپ نے روزمرہ میں ڈال دیا۔
جیسا کہ اوپر بتایا کہ پچھلی مردم شماری متنازع تھی تو ہمارے ہاں مردم شماری کا ذکر روز مرہ میں ہی شامل ہے۔ کوئی کہتا ہے مردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی۔ کوئی کہتا ہے ہماری مناسب نمائندگی ظاہر نہیں کی، کوئی کہتا ہے مردم شماری دوبارہ کرواؤ۔ اور کوئی کہتا ہے کہ پچھلی مردم شماری منظور کرنے والوں کو سزاد دی جائے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
انٹرنیٹ کی دستیابی کا بھی ایک کالم ہے مردم شماری میں۔ اگر نتائج پبلک ہوئے تو شاید پتہ چل جائے۔

اور یہ کہ پہلے مرحلے میں لوگ خود سے اپنا ڈیٹا ڈالیں گے۔ بعد میں مردم شماری کی ٹیمیں گھر گھر وزٹ کریں گی۔ یعنی جو لوگ اپنا ڈیٹا خود سے نہیں ڈال سکیں گے اُن کا ڈیٹا بھی لے لیا جائے گا۔

جی۔ موبائل فرینڈلی تو ہے۔

پچھلی مردم شماری متنازع تھی۔ کئی ایک جماعتیں اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کر رہی تھیں۔

جیسا کہ اوپر بتایا کہ پچھلی مردم شماری متنازع تھی تو ہمارے ہاں مردم شماری کا ذکر روز مرہ میں ہی شامل ہے۔ کوئی کہتا ہے مردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی۔ کوئی کہتا ہے ہماری مناسب نمائندگی ظاہر نہیں کی، کوئی کہتا ہے مردم شماری دوبارہ کرواؤ۔ اور کوئی کہتا ہے کہ پچھلی مردم شماری منظور کرنے والوں کو سزاد دی جائے۔ :)
احمد بھائی، مردم شماری ٹیم ہر گھر پر ایک مرتبہ آئے گی، یا دو مرتبہ۔
 
الشفاء

لائبریرین
احمد بھائی، مردم شماری ٹیم ہر گھر پر ایک مرتبہ آئے گی، یا دو مرتبہ۔
اندراج کے دوسرے ہی دن یعنی کل ایک ٹیم پہنچ گئی تھی خانہ شماری کے لیے۔۔۔ ہم نے عرض کی کہ آپ کو کوڈ دے دیتے ہیں تو کہنے لگے کہ نہیں ، فی الحال گھر کے سربراہ کا نام اور موبائل نمبر درج کرنا ہے، اگلے ہفتے پھر آئیں گے مردم شماری کے لیے۔ہم نے (چائے ) پانی کا بھی پوچھا لیکن شکریہ ادا کر کے چلے گئے۔۔۔
 
Top