مردوں سے شکایت کے ساتھ

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہاں پر ایک نمبر سے بہت دفعہ فون آیا۔ پہلے تو میں نے اپنے فون پر ہی اسے بلاک کیا، پھر کچھ دنوں کے بعد service provider کی طرف سے بلاک کر دیا۔
پھر دوسرے نمبر سے فون آنا شروع ہوا تو اسے بھی فون پر بلاک کر دیا، اب جب بھی وہ فون کرے اس کو busy کی ٹون ملتی ہے۔ تو لگا رہے اور کرتا رہے فون۔
 

ساجد

محفلین
"اگر انار کلی موبائل ا ستعمال کرتی تو کیسے کرتی؟"۔
کسی نے نوٹ کیا کہ کس واہیاتی کا سبق دیا گیا ہے اس ایڈ میں۔ جو نوجوان ، لڑکے ہوں یا لڑکیاں ، اس سے متاثر ہوں گے وہ بھی اسی قسم کے مسئلے پیدا کریں گے جس کا اظہار اس دھاگے کی ابتدا میں کیا گیا ہے۔
فرحت کیانی نے بالکل درست تجزیہ کیا کہ موبائل آپریٹرز کو اپنا ضابطہ اخلاق بہتر کرنا چاہئیے۔
 
Top