مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:
یہ کس نے کہہ دیا کہ مردوں کی زندگی آسان ہوتی ہے ۔۔۔؟
ہوش سنبھالتے ہی اماں خالہ پھوپھی بہنوں کی فرمائیش " سونے کے کڑے " بار بار سنائی دیتی ہے ۔
سکول کے قابل ہوتے ہی ابا کی نصیحتیں کانوں میں گونجتی ہیں ۔ کچھ پڑھ لے کچھ کر لے ۔ یہ نہ کیا کر ۔ ایسے کیا کر ۔
بہت مشکل زندگی ہے مرد کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمر گزر جاتی ہے زندگی کے قرض چکاتے چکاتے ۔
1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
مہد سے لیکر لحد تک یکسانیت کا شکار ۔ اک ہی رنگ سدا ساتھ ساتھ ۔
چارچار نعمتوں برکتوں سے سیراب ہو کر بھی عبد اللہ عبداللہ ہی رہتا ہے ۔
2۔ فون پر بات کرتے وقت آخری تیس سیکنڈ جذباتی نہیں ہوتے۔
جذبات رہتے ہی کہاں ہیں زندگی کے جنگ لڑتے لڑتے ۔۔
3۔ ہفتے کہ چھ دن جاب کے لیے ایک جینز کافی ہوتی ہے۔
جینز تو چاہے سارا سال اک ہی استعمال کی جائے ۔ کیا پتہ لگتا ہے ۔۔۔۔
جتنی پرانی گھستی جائے گی ۔ اتنی ہی خوبصورت ہوتی جائے گی ۔۔۔
4۔ اگر کوئی اپنے دوست کو کسی فنکشن میں انوائیٹ کرنا بھول جائے تو پھربھی وہ دوست ہی رہتے ہیں۔
متفق
5۔ چار پانچ سال کے لیے ایک ہئیر اسٹائل کافی ہوتا ہے۔
جب ہم نے بال بنانا سیکھا تھا ۔ تو گویا شامت ہی آئی تھی کنگھے آئینے تیل کی شیشی کی ۔
کبھی یہ سٹائل کبھی وہ سٹائل ۔۔۔۔۔۔۔ وحید مراد مرحوم سٹائل کو نت نئے طریقوں سے سجایا کرتے تھے سر پر ۔
جوویں سیراب ہوتی رہتی تھیں ہر ہفتے کبھی سرسوں کبھی تارا میرا کے تیل سے ،
اب تو ہر تیسرے ہفتے جاحجام کے پاس زیرو نمبر کی مشین پھرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ہی چین
6۔ پچیس منٹ میں پچیس رشتے داروں کی شاپنگ آسانی سے کر سکتے ہیں۔
متفق
اک دکان پر دیکھا دوسری پر بھاؤ معلوم کیا تیسری دکان سے لے لیا ۔
7۔ کسی تقریب میں اپنے جیسی شرٹ پہننے پر وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بنتے بلکہ اکثر دوست بن جاتے ہیں۔
متفق