مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات

جیہ

لائبریرین
لیجئے ہمارا تبصرہ حاضر ہے

مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:
1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
جی ہاں تب ہی تو وڑائچ ، کھوسہ جیسے نام سننے میں آتے ہیں
2۔ فون پر بات کرتے وقت آخری تیس سیکنڈ جذباتی نہیں ہوتے۔
یہی وجہ ہے کہ مرد سنگ دل ہوتے ہین اور خواتین ہمدرد دل والے
3۔ ہفتے کہ چھ دن جاب کے لیے ایک جینز کافی ہوتی ہے
۔
تب ہی تو "خوشبو" ایک میل دور سے محسوس ہوتی ہے
4۔ اگر کوئی اپنے دوست کو کسی فنکشن میں انوائیٹ کرنا بھول جائے تو پھربھی وہ دوست ہی رہتے ہیں
۔
اوپری دل سے ورنہ دل ہی دل میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5۔ چار پانچ سال کے لیے ایک ہئیر اسٹائل کافی ہوتا ہے۔
آج کل جو ہیر سٹائل ہے ایسا لگتا ہے سر پر گھاس اگ آئی ہے۔
6۔ پچیس منٹ میں پچیس رشتے داروں کی شاپنگ آسانی سے کر سکتے ہیں۔
بالکل ایسی اوٹ پٹانگ چیزیں تو خواتین 5 منٹ میں ہی خرید سکتی ہیں۔
7۔ کسی تقریب میں اپنے جیسی شرٹ پہننے پر وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بنتے بلکہ اکثر دوست بن جاتے ہیں۔
بے چاری بیویاں گھروں میں راہ تکتی ہین رات گئے تک اور یہ صاحبان شرٹ بدل دوست بنائے پھرتے ہیں
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
جی ہاں تب ہی تو وڑائچ ، کھوسہ جیسے نام سننے میں آتے ہیں
اور یہی نام بیگمات کے ساتھ لگتے ہیں ۔۔۔ فاطمہ سہیل وڑائچ
وغیرہ وغیرہ
یہی وجہ ہے کہ مرد سنگ دل ہوتے ہین اور خواتین ہمدرد دل والے
توبہ کریں توبہ جتنی ہمدرد وہ مردوں کی جیت کو دیکھ کر ہوتی ہیں اس کا علم ہے ۔۔
۔
تب ہی تو "خوشبو" ایک میل دور سے محسوس ہوتی ہے
ظاہر ہے پرفیوم لگا کر باہر نکلتے ہیں۔
۔
اوپری دل سے ورنہ دل ہی دل میں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دل ہی دل میں سوچ رہے ہوتے ہیں ، یار عید پہ بھی ایک جیسا سوٹ پہنیں گے ۔۔۔

آج کل جو ہیر سٹائل ہے ایسا لگتا ہے سر پر گھاس اگ آئی ہے۔
اس سے میں متفق ہوں۔

بالکل ایسی اوٹ پٹانگ چیزیں تو خواتین 5 منٹ میں ہی خرید سکتی ہیں۔
بندہ چاند بھی لا دے تو وہ بھی اوٹ پٹانگ ہوگا ۔۔۔ کیوں شمشاد بھائی ۔۔۔
بے چاری بیویاں گھروں میں راہ تکتی ہین رات گئے تک اور یہ صاحبان شرٹ بدل دوست بنائے پھرتے ہیں
:D تو اور کیا کریں ؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:

1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
درست۔
متفق
2۔ فون پر بات کرتے وقت آخری تیس سیکنڈ جذباتی نہیں ہوتے۔
متفق۔
بات ہوتی ہی تیس سیکنڈ سے کم کی ہے تو جذباتی کون ہو؟
3۔ ہفتے کہ چھ دن جاب کے لیے ایک جینز کافی ہوتی ہے۔
غیر متفق۔
متفق۔ لیکن پانچ دن کا ورکنگ ویک ہوتا ہے یہاں
4۔ اگر کوئی اپنے دوست کو کسی فنکشن میں انوائیٹ کرنا بھول جائے تو پھربھی وہ دوست ہی رہتے ہیں۔
متفق۔
غیر متفق۔ پانچوں انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ ہاں چاول کھانا چاہیں تو اور بات ہے :)
5۔ چار پانچ سال کے لیے ایک ہئیر اسٹائل کافی ہوتا ہے۔
ساری زندگی بھی ایک ہی کافی ہو پر آج کل کے لڑکے ایسے نہیں۔ روزانہ بدلتے ہیں۔
اکثر بے چارے تو ہیر لیس ہو جاتے ہیں۔ ہیر سٹائل کہاں سے لائیں؟ جگ بیتی ہے :(
6۔ پچیس منٹ میں پچیس رشتے داروں کی شاپنگ آسانی سے کر سکتے ہیں۔
زیادہ مغز ماری نہیں کرتے جو اچھا لگا خرید لیا۔ پچیس منٹ میں غلط لکھا ہے۔
پچیس رشتہ دار والی بات غلط ہے۔ اتنے رشتہ دار کسی مرد کے ہوتے ہی نہیں ہیں کہ جن کے لئے وہ خود تحفے خریدنے جائے
7۔ کسی تقریب میں اپنے جیسی شرٹ پہننے پر وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بنتے بلکہ اکثر دوست بن جاتے ہیں۔
درست۔ ایسا میرے ساتھ ہوا ہے اور پھر ہمارے سلام دعا اور دوستی ہوئی۔
شکر ہے کہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ کبھی بھی نہیں :) ویسے بروٹس بھی تو دوست تھا نا؟
 
منصور مکرم

محفلین
لیجئے ہمارا تبصرہ حاضر ہے

مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:

جی ہاں تب ہی تو وڑائچ ، کھوسہ جیسے نام سننے میں آتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ مرد سنگ دل ہوتے ہین اور خواتین ہمدرد دل والے
۔
تب ہی تو "خوشبو" ایک میل دور سے محسوس ہوتی ہے
۔
اوپری دل سے ورنہ دل ہی دل میں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

آج کل جو ہیر سٹائل ہے ایسا لگتا ہے سر پر گھاس اگ آئی ہے۔

بالکل ایسی اوٹ پٹانگ چیزیں تو خواتین 5 منٹ میں ہی خرید سکتی ہیں۔

بے چاری بیویاں گھروں میں راہ تکتی ہین رات گئے تک اور یہ صاحبان شرٹ بدل دوست بنائے پھرتے ہیں
تبصرہ تو جاندار ہے۔
 
منصور مکرم

محفلین
اور یہی نام بیگمات کے ساتھ لگتے ہیں ۔۔۔ فاطمہ سہیل وڑائچ
وغیرہ وغیرہ

توبہ کریں توبہ جتنی ہمدرد وہ مردوں کی جیت کو دیکھ کر ہوتی ہیں اس کا علم ہے ۔۔
۔

ظاہر ہے پرفیوم لگا کر باہر نکلتے ہیں۔
۔

دل ہی دل میں سوچ رہے ہوتے ہیں ، یار عید پہ بھی ایک جیسا سوٹ پہنیں گے ۔۔۔

اس سے میں متفق ہوں۔

بندہ چاند بھی لا دے تو وہ بھی اوٹ پٹانگ ہوگا ۔۔۔ کیوں شمشاد بھائی ۔۔۔
واہ جی واہ سوپر جاندار۔ہم کسی سے کم نہیں۔

ہے کوئی مائی جو سامنے ٹل سکے۔ :clap:
 
عمر سیف

محفلین
آپ کو بھی ٹیگ کیا تھا آپ بھی تبصرہ کریں۔
فی الحال تو عمر بھائی کا راج ہے ،یہاں ، اسی لئے شائد خاموشی بہتر ہے۔
کوئی راج واج نہیں یہاں میرا ۔۔۔۔ سب کو کھلی اجازت ہے ۔۔
 
Top