مردوں کے جمگھٹ میں خاتون کی توتو میں میں؟؟‬

عندلیب

محفلین
آپ سب کی رائے درکار ہے؟

اپنی جنرل نالج میں اضافہ کیلئے میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کوئی ایسی خاتون جو خود کو ظاہری طور پر دیندار گرداننے کی کوشش کرتی ہے، کیا وہ غیر مردوں کے بیچ "توتو میں میں "کرتی ہوئی اچھی لگتی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
نہ تو خود کو دینی یا دنیوی اعتبار سے کسی سے بہتر سمجھنا اچھی بات ہے، اور نہ ہی تو تو ، میں میں کرنا۔
نیکی پھیلانا، اچھی بات کی نصیحت کرنا اور نیکی میں تعاون کرنا اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ فعل ہے۔ کوئی خاتون اگر کسی غیر مرد کو اچھی بات کی نصیحت کرے یا غلط بات پر ٹوکے تو بظاہر اس میں ہرج نہیں ہے۔
ہدایت کی تلقین کرنے کے سلسلے میں قران میں ایک نہایت اچھا اصول موجود ہے:

[AYAH]16:125[/AYAH]

[ARABIC]ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ[/ARABIC]

ترجمہ:
(اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے
 
تو تو میں میں کرنا کسی کو زیب نہیں دینا پھر خواہ وہ مرد ہوں یا زن، مسلم ہوں یا غیر مسلم اور جمگھٹ خواہ مردوں کا ہو یا عورتوں کا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
جیسا کہ نبیل بھائی نے کہا کہ نیکی پھیلانا ، اچھی بات نی نصیحت کرنا وغیرہ اچھی بات ہے لیکن اپنی نصیحت اور اپنی رائے ٹھونسنے پر زور دینا وغیرہ کسی بھی عالمہ یا پڑھی لکھی خاتون کو زیب نہیں دیتا۔
 

عثمان

محفلین
بہن جی ،
آپ کے مراسلے کو پڑھ کر ایک لمحے میں اندازہ ہوجاتا ہے کہ اس دھاگے کا پس منظر کیا ہے اور یہ کہ آپ کا اشارہ محفل ہی کی ایک خاتون رکن کی طرف ہے۔ علم اور بحث و مباحثہ میں مرد عورت کی تمیز بے جا ہے۔ کسی بھی بحث (بھلے وہ کتنی ہی فضول کیوں نہ ہو) میں جو حقوق مرد کو حاصل ہیں وہی عورت کے لئے بھی ہیں۔ جنس اور شخصی کردار کو بیچ میں لانا درست نہیں۔
 

عسکری

معطل
مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں نظر آتا مرد عورت برابر ہیں اور توتو میں میں کریں یا میاؤں میاؤں اس میں کیا حرج ہے؟ جو دل میں آئے کریں کوئی مسئلہ نہیں آزادی ہے سب کو ۔
 

مغزل

محفلین
" تو تتکار ‘‘ تو کہیں بھی کسی کی بھی ہو غلط ہے چہ مرد چہ زن۔۔۔۔
بعض اوقات ہم اپنی طبیعت یا پھر اپنی اقدار کے حوالے ایسی باتیں شدت سے محسوس کرلیتے ہیں۔۔
بس ایسے موقع دعاکی جاسکتی ہے۔۔۔ وگرنہ فتنہ فساد شر کا احتمال رہتا ہے۔۔
 

یوسف-2

محفلین
میرا خیال ان کا اشارہ خانم بخاری کی طرف ہے جو اج کل مذہبی پروگرامز میں ٹی وی پر اتی ہیں۔ ہے نا؟

کیا وہ تو تو میں میں کرتی ہیں ؟؟؟ محترمہ پی ٹی وی پر ایک مذہبی پروگرام میں مہمان بنتی ہیں اور ایک اقلیتی مسلک (فقہ جعفریہ) کے مطابق تبلیغ کرتی ہیں۔ مثلا" انہوں نے ایک پروگرام میں "انکشاف" کیا کہ موت کی دو اقسام ہیں، اجل حتمی (طبعی موت) اور اجل غیر حتمی (حادثاتی موت)۔ موسوفہ کا کہنا تھا کہ ہم حادچات اور بیماری وغیرہ کا قلع قمع کرکے "اجل غیر حتمی" کو روک کر "اجل حتمی" تک طول دے سکتے ہیں۔ یہ اس تعلیم کے یکسر خلاف ہے جو قرآن و حدیث میں بیان ہوا ہے کہ ہر ذی روح کی موت کا وقت معین ہے۔ حتیٰ کہ ایک حدیث کے مطابق ماں کی پیٹ میں بچہ کے جسم میں روح پھونکنے سے قبل اس کی موت کا وقت لکھ دیا جاتا ہے۔

موصوفہ حال ہی میں جیو میں حامد میر کے کیپیٹل ٹاک میں بھی آئی تھیں۔ میں وہ پروگرام دیکھ نہیں سکا صرف ان کی ایک جھلک دیکھی تھی۔ ہوسکتا ہے کہ اسی پروگرام میں انہوں نے مردوں کے سامنے تو تو میں میں کی ہو۔ اگر کسی نے یہ پروگرام دیکھا ہو تو تفصیلات سے آگاہ کرے
 

عین عین

لائبریرین
اوہ ۔۔۔ میں سمجھا! خیر وہ ان کا انداز ہے اور اپنے "منفرد" انداز کی بنا پر وہ کئی محفلین سے کھری کھری سن چکی ہیں، بلکہ کافی جگہ تو ٹھیک ٹھاک "عزت افزائی" بھی ہوئی ہے ان کی، لیکن یہ سوال اٹھانا کہ کوئی غیر مردوں کے بیچ "توتو میں میں "کرتی ہوئی اچھی لگتی ہے یا نہیں؟ بہتر معلوم نہںٰ ہوتا۔ علمی بحث کرنا اور اختلاف رائے اور خیالات کا اظہار کرنا تو کسی کا بھی حق ہے، ہاں یہ ضرور کہیں کہ بے جا الجھنا اور خود کو منوانے کی للک اور زبردستی سر پر سوار ہونے کی عادت اور نمایاں ومنفرد ہونے کی بے لگام خواہش بری ہے اور اس کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ علمی بحث کے دوران مردوں کا بیچ ہونا یا نہ ہونا اور دین داری سے اس کا تعلق جوڑنا مناسب نہیں معلوم ہوتا۔
ویسے میرے خیال میں آپ جن کا ذکر کر رہی ہیں، محفل پر ان کی دین داری ’’کاپی پیسٹ" کی تکنیک کے ماہرانہ استعمال سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کا ثبوت اردو کی دوسری سائٹوں پر جا کر وہاں کی پوسٹ کاپی کر کے لانا ہے۔ اور پھر اس پر جو اعتراض ہوتے ہیں ان کا جواب بھی اسی سائٹ سے ڈھونڈ کر لاتی ہیں، اور یہاں پیسٹ کر دیتی ہیں، اور اگر کوئی نئی بات نیا اعتراض اٹھا دے تو اس سے صرف نظر کرتی ہیں۔ یہ ہے محترمہ کا کام، آپ انہیں "مس کاپی پیسٹ" کہہ لیں۔​
 
Top