خاور بلال
محفلین
قانون بشر سارے کہنے کو ہیں جمہوری
سوچو تو مقاصد میں چنگیزی و تیموری
ارباب حکومت کی سلطانی و فخوری
جمہور کی مظلومی، معصومی و مجبوری
یہ روسی و امریکی انداز جہاں داری
بندوں پہ ہے بندوں کی قہاری و جباری
دجال کی رزاقی، قارون کی زرداری
صیہونی و شاطر کی دو گنا عملداری
مشرق کی شریعت ہے محرومی و مشتاقی
مغرب کی طبعیت ہے صیادی و قذاقی
وہ قائد سیاسی ہو، دینی ہو کہ اخلاقی
سیرت ہے محمد کی میزانی و میثاقی
خود اپنی ہی عظمت کا یہ نعرہء ہذیانی
ہے روز ازل سے ہی اک شیوہء شیطانی
نمرودی و شدادی، فرعونی و ہامانی
جالوتی و طالوتی اندازِ ہُدی خوانی
تاجر و قلندر ہو، عالم ہوکہ ہو عامی
جب وقت جہاد آیا، پا جذبہء اسلامی
میداں میں نہیں اترا، تلوار نہیں تھامی
اس مرد منافق کے ایمان میں ہے خامی
سوچو تو مقاصد میں چنگیزی و تیموری
ارباب حکومت کی سلطانی و فخوری
جمہور کی مظلومی، معصومی و مجبوری
یہ روسی و امریکی انداز جہاں داری
بندوں پہ ہے بندوں کی قہاری و جباری
دجال کی رزاقی، قارون کی زرداری
صیہونی و شاطر کی دو گنا عملداری
مشرق کی شریعت ہے محرومی و مشتاقی
مغرب کی طبعیت ہے صیادی و قذاقی
وہ قائد سیاسی ہو، دینی ہو کہ اخلاقی
سیرت ہے محمد کی میزانی و میثاقی
خود اپنی ہی عظمت کا یہ نعرہء ہذیانی
ہے روز ازل سے ہی اک شیوہء شیطانی
نمرودی و شدادی، فرعونی و ہامانی
جالوتی و طالوتی اندازِ ہُدی خوانی
تاجر و قلندر ہو، عالم ہوکہ ہو عامی
جب وقت جہاد آیا، پا جذبہء اسلامی
میداں میں نہیں اترا، تلوار نہیں تھامی
اس مرد منافق کے ایمان میں ہے خامی