اقتباسات مرد کا کام عورت کو سمجھنا نہیں

محمد فہد

محفلین
تو عورت کی پہلی ترجیحات کیا مرد ہوتا ہے یا اور کوئی

عورت چاہتی ہی کیوں ہے کہ وہ مرد کی پہلی ترجیح بنے۔۔۔؟ زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے جسے ہم اپنی پہلی ترجیح بنا سکتے ہیں ۔۔ یہ بات صرف مرد اور عورت پہ ہی آ کے کیوں رک جاتی ہے آخر اور ویسے بھی وقت کے ساتھ ساتھ ہر انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں اور یہی وقت کا تقاضا ہے کہ انسان اس کے ساتھ ساتھ چلے اور ہر رشتے کی خوبصورتی کو محسوس کرے اسے ایمانداری سے نبھائے اسے اہمیت دے۔۔ اس کے لیے انسان کو کبھی کسی کو ترجیح دینی پڑتی ہے اور کبھی کسی کو پسں پشت ڈالنا پڑتا ہے۔۔۔لیکن جو انسان سب رشتوں میں توازن برقرار رکھتا ہے وہی آسانی سے زندگی کی ہر منزل طے کرتا چلا جاتا ہے۔۔
 

محمد فہد

محفلین
سفیر آفری بھائی، آپ کا یہ خیال غلط ہے ہاں اوپر زیک بھائی کو اختلاف کرنا چاہیے تھا
سب اپنے خیالات دیکهتے ہیں اپنی نظر آپ کے تحت بیس گریڈ افسر

یہاں اشفاق احمد اشفاق صاحب سے مقابلہ نہیں ہو رہا بلکہ ان کی کہی گئی بات پہ اپنی رائے دی جارہی ہے۔۔بعض دفع کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کچھ لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی ہیں ان کو سمجھانے کے لیئے مزید سوال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔جب ہم ایک خصوص کو عموم کر کے پیش کریں گے تو اُس پر ضرور سوال اُٹھتے ہیں اور آپ کی کہی گئی بات یا پھر اشفاق صاحب کی بات میں ایسا ہی ہے جس میں کُچھ لوگ ہی پورے اُترتے ہیں اور ہم اس کو سب پر نافذ کر رہے ہیں ۔۔ ویسے میرے خیال سے اشفاق صاحب کی کتابوں سے جو خیالات اور حقائق پیش کیئے جاتے ہیں اُن کا زیادہ تر ایک مخصوص پسِ منظر بھی ہوتا ہے جہاں پر اُس کو پڑھتے وقت اور سمجھتے وقت کوئی سوال نہیں ہوتا مگر جب وہاں کے ایک خیال یا حقائق کو ہم مُنتخب کرتے وقت پوسٹ کرتے ہیں تب اُسکا حوالہ کُچھ اور بن جاتا ہے اور جب ہم سب اُس کو اپنی اپنی سوچ و سمجھ کے مطابق بیان کرتے ہیں یا پوسٹ کرتے وقت مفہوم اور تشریح کرتے ہیں وہ زیادہ تر ویسی نہیں ہوتی کیونکہ میرے خیال سے اُن کی باتوں کو جو کہ زیادہ تر آسان اور سادہ رہتی ہیں وہ خود ہی ایکسپلین کر سکتے ہیں نہ کہ ہم لوگ اور زیادہ تر بد قسمتی سے ہم باتیں سمجھنے کے بجائے اُلجھنے اور اُلجھانے میں زیادہ مہارت رکھتے ہیں ۔۔۔اور دنیا میں اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ ہر بات میں چیز میں اختلاف ہو سکتا ہے۔۔
 
آخری تدوین:
Top