مرزا غالبؔ اور کرکٹ

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ھاھاھاھاھا دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
سبحان اللہ
اور اللہ جھوٹ نہ بلوائے ، اسی بات پر میں چیں بجبیں ہوا تھا، لیکن جب آگے حالیؔ نے لکھا کہ" اس سب کے باوجود میری ان سے محبت اور عقیدت میں کمی نہیں آئی" ۔تو مانو گویا تان سین سے راگ ملہار سن لیا ہو
مجھے مولانا حالی سے محبت تو ہے کہ پیر بھائی ہیں مگر اول خویش بعد درویش
جب غالبؔ کا وہ عدالت والا واقعہ یاد آتا ہے جب دہلی کے مولویوں نے اپنے پیٹی بند بھائی کے حق میں جھوٹی گوہی دے دی تھی تو آپ سے متفق ہوئے بغیر کوئی چارہ نہیں رہتا

بہت نوازش بلال بھائی، آپ کی داد مجھے مزید اچھا لکھنے پر مہمیز کر رہی ہے
 
زلفی شاہ

لائبریرین
واہ جی واہ کیا ہی خوب لکھا ہے۔ داد کے لئے ہم جیسے نا اہل کے پاس الفاظ کہاں؟؟ آج غالب ہوتے تو غالب گمان ہے غلبہ محبت سے تمام مشاعروں کی داد آپ کے سپرد کر کے تہی دامن ہو جاتے اور شاید مستقبل کی داد بھی آپ کے نام کر دیتے۔ بہرحال بہت خوبصورت۔ وارث بھائی کے ساتھ ادیبانہ گفتگو نے بہت ہی مزہ دیا۔ ان کو داد نہ دینا بھی سیدھا کنجوسی کے زمرے میں جائے گا۔ غالب کے دونوں پرستاروں کو ڈھیر ساری داد۔
 
الف عین

لائبریرین
عزیزم چھوٹے میاں، اب تو یہ پرستاران غالب کا حق بنتا ہے کہ اصل نام سے نوازا جائے!! تمہارا انشائیہ تو بہت خوب تھا ہی، اس پر وارث مرزا کی دلچسپ گفتگو۔ اور تمہارا جواب الجواب۔ بڑی دیر سے سر دھن رہا ہوں۔ کس کس پوسٹ پر زبردست کی مہر لگاؤں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
قبلہ بڑے غالبؔ کیلئے جیسے صبح کرنا شام کا ، لانا ہے جوئے شیر کا
ویسے ہی آپ سے داد وصولنا ، لانا ہے جوئے شیر کا، لیکن آپ کا سر دھننے سے "ہم نے مدعا پایا"
زبردست کی مہر تو ضرور لگاتے جائیں، آپ کی ایک کلک ہوگی اور غریب کا سٹیٹس بن جائے گا
لیکن ایک تجویز پیش ہے، اگر پسند آئے تو سفارش کر دیجئے کہ آپ کی پہنچ اوپر تک ہے
جیسے یہ موڈ ہیں مثلا:۔ باتونی، بے کیف، ناکام، جھینپو وغیرہ، وغیرہ تو ایک ایسا بھی ہونا چاہیے جس سے غالبیت کی خوشبو آئے
حیوانِ ظریف، یا ، کوئی بھی اچھا سا، جس سے وارث بھائی ، میری اور شاید کسی اور خاموش متفق علیہ کی بھی مریدی کی حس کو تسکین پہنچے
 
یوسف-2

محفلین
زبردست بہت ہی اعلیٰ کیا کہنے۔ آپ نے تو اپنے ’’چھوٹا غالب‘‘ ہونے کا عملی ثبوت بھی فراہم کردیا ہے۔ ہم تو سمجھے تھے بس یونہی دعویٰ زبانی ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ کہتا ہوں سچ، گرچہ عادت نہیں مجھے :D کہ مکتوب پڑھ کر مزہ آگیا۔ چچا غالب کے خطوط کا لطف آگیا۔ ہمارے ایک ساتھی قلمکار محمد ابراہیم خان ماہنامہ غازی کراچی میں مرزا کے اپنے نام ایسے ہی مکتوبات پر مبنی کالم لکھتے ہیں۔ موقع ملے تو ضرور دیکئے گا۔ غازی کا ویب لنک یہ ہے: http://www.ummat.com.pk/ghazi/
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مقدس ، برگ حنا
اے خانہ بر اندازانِ کچھ تو ادھر بھی:)

(مقدس یہ والا طریقہ اچھا سکھایا تم نے، اپنی باتیں زبردستی دوسروں کے کان میں انڈیلنے کا، جن کے نام رہ گئے ہیں ان کو آپ ٹیگ کر دو، اور ثوابِ دارین حاصل کرو)
 
شمشاد

لائبریرین
میں اس دھاگے پر بھاگا بھاگا آیا کہ اگلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ شروع ہو گیا ہے۔
 
مہ جبین

محفلین
بہت شگفتہ شگفتہ اور مودب و مہذب اندازِ گفتگو اور تحریر کی روانی اور برجستگی کمال کی ہے
مجھے تو بہت مزہ آیا اویس بھائی
اللہ تمہارے اندازِ تحریر میں مزید فصاحت ، بلاغت ، لطافت اور سلاست عطا فرمائے آمین

بہت خوش رہو @چھوٹا غالب بھائی
 
یہ ہوئی نا بات
اسے کہتے ہیں جامع تبصرہ
بہت بہت اچھا لگا آپی کہ آپ نے بھی تحریر کو محسوس کیا

اور اب تک تو آپ کو معلوم ہو ہی چکا ہوگا کہ میرا اندازِتحریر کیا ہے
اس لیے اس بدمزہ تحریر کیلئے ایک بار پھر دلی معذرت
وہ صرف احتجاجاً لکھی تھی اچھی اور بری تحریر کا فرق ثابت کرنے کیلئے

دعاؤں کا بہت شکریہ
اللہ آپ جیسی باذوق قاریات کو سلامت رکھے
اور آپ کا چھوٹا بھائی ایسے ہی مسکراہٹیں بکھیرتا رہے

آمین
 
ہا ہا ہا :laughing::laughing:
عذر گناہ بد تر از گناہ :eek:
اس قولِ صادق کے بادشاہ سلامت بھی ابتدا میں قائل نہ تھے۔ فاضل درباری سے کہا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ گناہ سے بڑا اس کا عذر ہو۔ فاضل درباری نے وضاحت کے لئے کچھ دنوں کی مہلت لی۔ اور شاہی باغ کے ایک ایسے ستوں کے پیچھے چھپ گیا جہاں سے بادشاہ سلامت، ملکہ عالیہ کے ہمراہ ضیافت کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے گزرا کرتے تھے۔ فاضل درباری اچانک سامنے آکر بادشاہ سلامت سے بے تکلفی سے چمٹ گیا۔ بادشاہ سلامت ناراض ہوتے ہوئے بولے یہ کیا بدتمیزی ہے۔ درباری بولا: حضور غلط فہمی ہوگئی تھی معافی کا خواہستگار ہوں۔ بادشاہ نے پوچھا: کیسی غلط فہمی؟ درباری نے کہا: حضور میں سمجھا تھا، سامنے آپ نہیں بلکہ ملکہ عالیہ ہوں گی۔ :eek: یہ سنتے ہی بادشاہ سلامت آگ بگولہ ہوگئے۔ فی الفور درباری کی گردن اٹارنے کا حکم دے دیا۔ درباری نے کہا: آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ لیکن گردن اتارنے سے پہلے میری صرف ایک بات سُن لیجئے۔ بادشاہ نے اجازت دی تو درباری بولا: پہلے میں نے آپ سے لپٹنے کا گناہ کیا تو آپ محض ناراض ہوئے اور جواب طلبی کی۔ اور جب میں نے ”عذر گناہ“ پیش کیا تو آپ نے گردن اڑانے کا حکم دیا۔ کیا اس سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ عذر گناہ بد تر از گناہ :eek:
 
اب میں بولوں یا نہ بولوں
لیکن اتنا دھیان رہے
کفن پھاڑ کر بولوں گا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب اتنا تو کبھی میچ دیکھ کر مزہ نہیں آیا۔:D لاجواب جناب اویس بھائی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ :) ویسے اس سے زیادہ زور ڈالا قلم پر تو ٹوٹ ہی نہ جائے:ROFLMAO:
 
ہا ہا ہا :laughing::laughing:
عذر گناہ بد تر از گناہ :eek:
اس قولِ صادق کے بادشاہ سلامت بھی ابتدا میں قائل نہ تھے۔ فاضل درباری سے کہا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ گناہ سے بڑا اس کا عذر ہو۔ فاضل درباری نے وضاحت کے لئے کچھ دنوں کی مہلت لی۔ اور شاہی باغ کے ایک ایسے ستوں کے پیچھے چھپ گیا جہاں سے بادشاہ سلامت، ملکہ عالیہ کے ہمراہ ضیافت کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے گزرا کرتے تھے۔ فاضل درباری اچانک سامنے آکر بادشاہ سلامت سے بے تکلفی سے چمٹ گیا۔ بادشاہ سلامت ناراض ہوتے ہوئے بولے یہ کیا بدتمیزی ہے۔ درباری بولا: حضور غلط فہمی ہوگئی تھی معافی کا خواہستگار ہوں۔ بادشاہ نے پوچھا: کیسی غلط فہمی؟ درباری نے کہا: حضور میں سمجھا تھا، سامنے آپ نہیں بلکہ ملکہ عالیہ ہوں گی۔ :eek: یہ سنتے ہی بادشاہ سلامت آگ بگولہ ہوگئے۔ فی الفور درباری کی گردن اٹارنے کا حکم دے دیا۔ درباری نے کہا: آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ لیکن گردن اتارنے سے پہلے میری صرف ایک بات سُن لیجئے۔ بادشاہ نے اجازت دی تو درباری بولا: پہلے میں نے آپ سے لپٹنے کا گناہ کیا تو آپ محض ناراض ہوئے اور جواب طلبی کی۔ اور جب میں نے ”عذر گناہ“ پیش کیا تو آپ نے گردن اڑانے کا حکم دیا۔ کیا اس سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ عذر گناہ بد تر از گناہ :eek:
خوب مثال دی ہے آپ نے۔
 
Top