سبحان اللہ !
اللہ پاک کے مقربین ،صالحین بندوں کے آستانے کی زیارت تصاویر کے ذریعے ہو یا براہِ راست ، ایک ہی بات ہے
اگر تو دل میں اولیاء کرام کی عقیدت، محبت اور تعظیم ہے تو انکے مزار مبارک کی زیارت ہر طرح سے دل میں ایک
جوش اور ولولہ ء تازہ بیدار کرتی ہے ۔
لیکن جب دل ان جذبات سے عاری ہو تو اس سے بڑی بدنصیبی اور کچھ نہیں ہوتی
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تا قیامِ قیامت اولیاء کرام کا روحانی و باطنی فیضان عطا فرمائے
وہ نفوسِ قدسیہ جنہوں نے اپنے ربِ کریم کی رضا اور خوشنودی کو ہی
اپنی زندگی کو مقصد بنایا
اپنے نفس کے سرکش گھوڑے کو صرف اللہ کی رضا کے لئے قابو کیا اور اللہ پاک کی بارگاہ
سے ولی کی سند پاکر بھی غرور کو پاس نہ پھٹکنے دیا
بلکہ خلقِ خدا کی ہدایت اور رہنمائی کو اپنا مشن بنایا
بس یہی لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن نہ کوئی خوف ہوگا نہ ہی وہ غمگین ہونگے انشاءاللہ
تو پھر ایسوں کا دامن پکڑ کے ہم کیوں نہ سرخرو ہوجائیں
دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
اللہ پاک
چھوٹاغالبؔ پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش فرمائے
جس نے ہمیں گھر بیٹھے انتہائی سستے ترین رعایتی " زیارت پیکج " کے ذریعے
اولیاءکرام کے مزارات کی زیارت کو یقینی بنایا
سفر کا ہدیہ + کرایہ صرف دعائیں
ماشاءاللہ ، جزاک اللہ خیراً کثیراً دائماً ابداً