ففٹی ففٹی یاد آ گیا مجھے ۔بازار میں سوپ کے نام پر جو غسلِ مرغ ملتا ہے اُس میں بھی شاید مرغی کے پنجوں کا سوپ شامل کیا جاتا ہے۔
اور اُنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے غین مطابق تیار کیا جاتا ہے۔
مفید ہونے میں کوئی شک نہیں !!!!!ہمارے تینوں بچوں کو سات سال کی عمر تک Allergic asthma رہا اتنی دوائیں دینا پڑتیں !خاص طور پر کراچی کی خشک سردی میں بڑے مسائل ہوتے ۔۔تو کسی نے بتایا اس یخنئ کے بارے میں ۔۔۔پر اتنی تکلیف دہ شکل میں نہیں یہ صاف کیے ہوئے بھی ملتے ہیں اور دیسی مرغی کے زیادہ مفید ہیں ۔۔۔گھر میں جیسے مرغی کی یخنئ بنتی ہے بالکل اُسی طرح بنے گی بس ایک دو ہری مرچ ثابت اور دھنیا ڈنٹھل سمیت دو سے تین ڈنٹھل ڈال کر بنے گی !!!!بننے کے بعد دو تین قطرے لیموں کے اور تھوڑی ای پسی کالی مرچ ڈال کر مزا بہتر ہوجاتا ہے ۔۔۔جو شاید اُن کی دوربینی کی صلاحیتوں کے باعث نظر آ گئے ہوں) ویڈیو کے آخر میں کہا کہ آپ نیل کٹر سے اس کے ناخن کاٹ دیں۔
اور پھر اس کی کھال بھی اُتار دیں۔
احمد بھائی ، اس سوپ کے لیے "مرغ کا غسلِ میّت" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔بازار میں سوپ کے نام پر جو غسلِ مرغ ملتا ہے اُس میں بھی شاید مرغی کے پنجوں کا سوپ شامل کیا جاتا ہے۔
ہا ہاہاہاہا!!! یہ بالکل ٹھیک ہے ۔غین مطابق
تو اسے یخنی نہ کہیں ، آپا۔ دوائی کہیں! دوا کے طور پر تو احمد بھائی شاید پی بھی لیں ۔ یخنی سمجھ کر تو کبھی نہیں پیئیں گے ۔مفید ہونے میں کوئی شک نہیں !!!!!ہمارے تینوں بچوں کو سات سال کی عمر تک Allergic asthma رہا اتنی دوائیں دینا پڑتیں !خاص طور پر کراچی کی خشک سردی میں بڑے مسائل ہوتے ۔۔تو کسی نے بتایا اس یخنئ کے بارے میں ۔۔۔پر اتنی تکلیف دہ شکل میں نہیں یہ صاف کیے ہوئے بھی ملتے ہیں اور دیسی مرغی کے زیادہ مفید ہیں ۔۔۔گھر میں جیسے مرغی کی یخنئ بنتی ہے بالکل اُسی طرح بنے گی بس ایک دو ہری مرچ ثابت اور دھنیا ڈنٹھل سمیت دو سے تین ڈنٹھل ڈال کر بنے گی !!!!بننے کے بعد دو تین قطرے لیموں کے اور تھوڑی ای پسی کالی مرچ ڈال کر مزا بہتر ہوجاتا ہے ۔۔۔
غین مطابق
کیسے ٹھیک ہے ظہیر بھائی۔ میم مطابق ہونا چاہیے۔ہا ہاہاہاہا!!! یہ بالکل ٹھیک ہے ۔
درست بات ظہیر بھائی کبھی کبھی دوائی کے طور پر ہمیں کئی ایسی چیزیں کھا لینا پڑتیں ہیں جن کے تصور سے بھی عجیب محسوس ہوتا ہے ۔۔۔جو بچے باہر ہیں اُنکو بڑے پیار اور دلیل دے کر بتانا پڑتا ہے ۔۔ابھی ایک دن میکائیل کو بہت سمجھا کہ بتایا !!دوا کے طور پر ٹھیک ہے 😊تو اسے یخنی نہ کہیں ، آپا۔ دوائی کہیں! دوا کے طور پر تو احمد بھائی شاید پی بھی لیں ۔ یخنی سمجھ کر تو کبھی نہیں پیئیں گے ۔
بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے ، علی بھائی ۔کیسے ٹھیک ہے ظہیر بھائی۔ میم مطابق ہونا چاہیے۔
آپ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں ظہیر بھائی!بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے ، علی بھائی ۔
اسی بات پر ایک لطیفہ زبردستی سن لیجیے۔
دو شخص کسی مسئلے پر بحثم بحثی کررہے تھے ۔حسبِ روایت ملّا نصیرالدین بھی وہیں موجود تھے۔ اُن سے ثالثی کے لیے کہا گیا ۔ ملّا نے پہلے ایک فریق کا موقف سنا اور بولے کہ تم ٹھیک کہتے ہو ۔ پھر دوسرے نے اپنی بات سنائی ۔ اسے سن کر ملا نے کہا کہ تم ٹھیک کہتے ہو ۔ وہاں موجود ایک تیسرا شخص یہ دیکھ کر بولا: "ملا ! یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ دونوں ہی ٹھیک کہتے ہوں؟!"
تِس پر ملا بولے کہ بات تو تم بھی ٹھیک کہتے ہو۔
آپ بھی غلط نہیں کہہ رہے احمد صاحب!آپ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں ظہیر بھائی!
اور آپ بھی بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔(اتفاق سے)آپ بھی غلط نہیں کہہ رہے احمد صاحب!
کسی بھی صورت ممکن نہیں مرغی کے پائے بنا کر کھانا۔ بوٹی کا تو نام نشان نہیں ہونا پھر کیا فائدہ اتنی محنت کا۔