مرقد عشق

K.S.S

محفلین
مرقدِ عشق

ہمیں تو حکمِ مجاوری ہے۔۔۔
مزارِدل میں ہے کون مدفن؟
یہ کس عروسہ کا مقبرہ ہے؟
نہ کوئی کَتبہ ، نہ کوئی تختی
نہ سنگِ مرمر کی سِل پہ لکھا ہوا
محبت کا کوئی شعر۔۔۔
فقط سرہانے سے پائنتی تک
اَمرکی بیل اِک لپٹ گئی ہے
جو اِک زمانے سے کہہ رہی ہے
یہاں ٹھکانہ تھا عاشقی کا
یہ پیر خانہ تھا عاشقی تھا
کسے خبر کہ یہاں ہے مدفن
فقیر کوئی ، اسیر کوئی
یا پھر ہے وارث کی ہیر کوئی
مگر ہماری مجال ہی کیا
یہاں جو بولیں ، زبان کھولیں
ہمارے لب تو سِلے ہوئے ہیں
نہ جانے کب سے سِلے ہوئے ہیں
ہمیں تو حکمِ مجاوری ہے
 
مرقدِ عشق

ہمیں تو حکمِ مجاوری ہے۔۔۔
مزارِدل میں ہے کون مدفن؟
یہ کس عروسہ کا مقبرہ ہے؟
نہ کوئی کَتبہ ، نہ کوئی تختی
نہ سنگِ مرمر کی سِل پہ لکھا ہوا
محبت کا کوئی شعر۔۔۔
فقط سرہانے سے پائنتی تک
اَمرکی بیل اِک لپٹ گئی ہے
جو اِک زمانے سے کہہ رہی ہے
یہاں ٹھکانہ تھا عاشقی کا
یہ پیر خانہ تھا عاشقی تھا
کسے خبر کہ یہاں ہے مدفن
فقیر کوئی ، اسیر کوئی
یا پھر ہے وارث کی ہیر کوئی
مگر ہماری مجال ہی کیا
یہاں جو بولیں ، زبان کھولیں
ہمارے لب تو سِلے ہوئے ہیں
نہ جانے کب سے سِلے ہوئے ہیں
ہمیں تو حکمِ مجاوری ہے
غضب
 
Top