جی پڑھا ہے۔ اچھا لگا۔ پتہ ہی نہیں چلتا ترجمہ تھا، ویسے اردو محفل پر کون سا قانون ہے
اس بارے تو آپ کو محفل کے منتظمین اعلٰی ہی بتا سکیں گے۔ تاہم میرے خیال میں جب تک آپ دوسروں کی دل آزاری (ان کے مذہب، عقیدے یا ان کے نظریات پر نامناسب الفاظ سے تبصرہ، اس کی ایک مثال ہے) نہ کریں گے، تب تک آپ محفل کے قوانین کو نبھا رہے ہیں۔ دوسری یہ بات اہم ہے کہ یہ محفل اردو کے لئے بنائی گئی ہے نہ کہ اسلام کے نام پر۔ اس لئے یہاں اردو کے حوالے سے ہندو، مسلمان، عیسائی، یہودی، سکھ، احمدی، کوئی بھی آ سکتا ہے اور تب تک یہاں رہ سکتا ہے جب تک وہ محفل کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی اور وہ بھی بار بار نہ کرنا شروع کر دے۔ واضح رہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ محفل کے منتظمین اعلٰی اس پر بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں