انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی مرحومہ کے درجات کو بلند فرمائے، آمین۔
آنٹی مریم جمیلہ کے بارے میں میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔ آج ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ وہ میری والدہ کی اچھی دوست تھیں بلکہ شاید پاکستان میں ان کی پہلی دوست میری والدہ ہی تھیں۔ لاہور میں جب تک ہم کرشن نگر (یا اسلام پورہ) میں رہتے تھے تو آنٹی اکثر ہماری طرف تشریف لاتی تھیں۔ وہ عالمی سطح کی سکالر تھیں اور ان کی لکھی ہوئی کتابیں یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی تھیں۔