مریم سافٹ کا خط ریحان

میر عماد انسٹال کرنے کے بعد امید کے مطابق مزا نہیں آیا لیکن اس کے فونٹس ان پیج ۳ میں بخوبی کام کر رہے ہیں۔ ہاں بغیر میر عماد کے یہ فونٹس بھی کسی کام کے نہیں۔
بالخصوص خط ریحان کا تو جواب نہیں۔ اعراب کی جاگزینی اور کرننگ قابل تعریف ہے ہاں اردو سپورٹ نہیں ہےکاش کوئی صاحب یہ کام کر دیں۔
ان پیج ۳ میں ڈائریکٹ ٹائپ کا نمونہ دیکھیں۔
Untitled.png
 
arifkarim

معطل

کسی زمانہ میں محفل کے ایک نامور رُکن jawad101 نے میر عماد کے ایک فانٹ کو "ہیک" کر کے اسکا سورس کوڈ جاری کر دیا تھا۔ آج اسمیں عماد نستعلیق کے نام سے کافی کام ہو چکا ہے۔ اب جب تک کوئی اور اس پایہ کا ہیکر دستیاب نہیں ہوتا، آپ فی الحال صرف اسکے نمونے دیکھ کر گزارہ کریں :)
 
الف نظامی

لائبریرین
کاتباں را ہفت خط باشد بطرز مختلف
ثلث و ریحان و محقق نسخ و توقیع و رقاع

بعد از آن تعلیق آن خط است کش اہل عجم
از خط توقیع استنباط کردند اختراع
یعنی خطاطوں کے لکھنے کے لیے سات مختلف رسم الخط ہیں۔ جن میں ثلث ، ریحان ، محقق ، نسخ ، توقیع اور رقاع شامل ہیں۔ اس کے بعد اہل عجم نے خط توقیع سے خط تعلیق ایجاد کرلیا۔
از مولانا عبد الرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ
 
نوشاب

محفلین
مریم سافٹ کا خط ریحان
یا میر عماد کا خط ریحان

اور میر عماد کے فونٹس تو ان پیج میں بالکل نہیں چلتے آپ کے پاس کیسے چل رہے ہیں ؟؟؟
کیا کوئی پلگ ان استعمال کیا ہے؟؟
 
نوشاب

محفلین
میر عماد انسٹال کرنے کے بعد امید کے مطابق مزا نہیں آیا لیکن اس کے فونٹس ان پیج ۳ میں بخوبی کام کر رہے ہیں۔ ہاں بغیر میر عماد کے یہ فونٹس بھی کسی کام کے نہیں۔
بالخصوص خط ریحان کا تو جواب نہیں۔ اعراب کی جاگزینی اور کرننگ قابل تعریف ہے ہاں اردو سپورٹ نہیں ہےکاش کوئی صاحب یہ کام کر دیں۔
ان پیج ۳ میں ڈائریکٹ ٹائپ کا نمونہ دیکھیں۔
Untitled.png
آپ نے فونٹس والا ربن کیوں hiddenکیا ہے؟؟؟
 
مریم سافٹ کا خط ریحان
یا میر عماد کا خط ریحان

اور میر عماد کے فونٹس تو ان پیج میں بالکل نہیں چلتے آپ کے پاس کیسے چل رہے ہیں ؟؟؟
کیا کوئی پلگ ان استعمال کیا ہے؟؟
مریم سافٹ کمپنی کا نام ہے اور اس کمپنی کا بنایا ہوا پروگرام میر عماد ہے۔ اس لیے مریم سافٹ کا کہہ لیں یا میر عماد کا!!!

اور میر عماد کے فونٹس آپ کے پاس نہیں چلے ہوں گے۔ میں نے اسکرین شاٹ بھی دکھا دیا۔۔۔۔۔ !!!!!
 
میر عماد کے چاروں فونٹس
ان پیج میں چلا کر دکھائیے گا۔
Wm_Nastaliq
Wm_Shekastah
Wm_Sols
Wm_Tahriri
کچھ انتظار کیجیے۔ چند دن پہلے ونڈو انسٹال کی ہے اور میر عماد کا سیٹ اپ کرپٹ ہوگیا ہے دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرکے آپ کی خواہش کی بھی تکمیل ہو جائے گی۔
ان چاروں کا تو دھیان نہیں لیکن wm reyhan اور wm moalla بالکل درست کام رہے تھے میں نے ڈیزائننگ میں بھی استعمال کیے تھے۔
 
نوشاب

محفلین
ورڈ میں بھی نہیں چلتے۔ :)
میر عماد انسٹال ہو تو شاید چل جاتے ہیں۔
یہ چلتے ہی ورڈ میں ہیں
لیکن میر عماد کو لازمی رن کرنا پڑتا ہے۔
اسکا ایک اور فائدہ یہ ہوت ہے کہ ایڈوب اور کورلڈرا میں ڈرا ئیکٹ اردو پیسٹ ہوجاتی ہے
 
Top