مریم نواز کا بینظیر سے موازنہ درست نہیں، چوہدری نثار

چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
بینظیر بھٹو نےجیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خودکو ثابت کرنا ہوگا، بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں،انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے،بچے بچے ہوتے ہیں ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔
روزنامہ جنگ
 
محمد وارث

لائبریرین
نون لیگ کے متوالوں کے لیے اس خبر کی پہلی لائن ہی کافی ہے۔ یعنی "چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔" کیونکہ اُن کو بخوبی علم ہے کہ زمین کون ہے اور آسمان کون ہے، بے نظیر زمین کے نیچے ہے، اور مریم نواز کا دماغ ابھی بھی آسمان پر ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یعنی مریم کو بےنظیر بنانے کے لئے نواز کو شہید ہونا پڑے گا؟؟
ع - ایں خیال است و محال است و جنوں (مریم نواز کا بے نظیر بن جانا کہ ایں سعادت بزورِ بازو نیست کا سہارا لے کر نواز شریف شہید بھی ہو جائے تو بھٹو کے داماد سا داماد چراغِ رُخِ زیبا لے کر بھی کوئی ڈھونڈے تو نہیں ملتا۔) :)
 
ویسے بھی چمن میں دیدآور پیدا بھی کبھی کبھی ہوتا ہے۔:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
بینظیر بھٹو نےجیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خودکو ثابت کرنا ہوگا، بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں،انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے،بچے بچے ہوتے ہیں ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔
روزنامہ جنگ
یعنی چوہدری نثار معقول بات کر سکتے ہیں اگر چاہیں!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاید ن لیگ اور میاں نواز شریف کی ڈبوتی سیاسی کشتی کو کوئی شہید ہی سہارا دے کر بچا سکتا ہے۔:)
سیاسی شہید ؟! لیکن کون ؟

نواز شریف کا پورا ٹبر نہ صرف میرا بلکہ سب پاکستانیوں کا مال ہڑپ کر کے بیٹھا ہوا ہے پہلے یہ ہمارا مال واپس کریں جو ان سب نے مل کر چوری کیا ہے اور لوٹا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ع - ایں خیال است و محال است و جنوں (مریم نواز کا بے نظیر بن جانا کہ ایں سعادت بزورِ بازو نیست کا سہارا لے کر نواز شریف شہید بھی ہو جائے تو بھٹو کے داماد سا داماد چراغِ رُخِ زیبا لے کر بھی کوئی ڈھونڈے تو نہیں ملتا۔) :)

آپ داماد نواز کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں وارث بھائی۔
 
سیما علی

لائبریرین
سیاسی شہید ؟! لیکن کون ؟

نواز شریف کا پورا ٹبر نہ صرف میرا بلکہ سب پاکستانیوں کا مال ہڑپ کر کے بیٹھا ہوا ہے پہلے یہ ہمارا مال واپس کریں جو ان سب نے مل کر چوری کیا ہے اور لوٹا ہے۔
مزے کی بات کہ پھر پورا ٹبر اسی کام پہ لگ گیا۔۔۔/
🥲🥲🥲🥲🥲🥲
 
Top