مریکی صدر کو انٹرویوکے دوران مکھی نے پریشان کردیا

فخرنوید

محفلین
امریکی صدر کو دنیا کا طاقتور ترین شخص قرار دیا جاتا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران صدر باراک اوباما نے کسی کراٹے چمپئن کر طرح چاروں طرف منڈلاتی ہوئی ایک مکھی کو ڈھیر کرکے اپنی طاقت اور پھرتی کا عملی ثبوت پیش کر ڈالا۔ وائٹ ہاؤس میں انٹرویو کے دوران صدر اوباما انتہائی سنجیدگی اوراخلاص کے ساتھ اپنے میزبان کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے کہ نہ جانے کہاں سے ایک مکھی انکے درمیان مخل ہوگئی۔صدر نے مکھی کو ہاتھ سے اڑانے کی بہت کوشش کی گویا خبردار کررہے ہوں کہ بھاگ جا، ورنہ جان سے جائے گی۔تاہم مکھی ان کے گرد چکر لگاتے ہوئے انکے اختیار کو مسلسل چیلنج کرتی رہی۔صدر اوباما مناسب موقع کی تلاش میں تھے اور جوں ہی مکھی نے انکے بائیں ہاتھ پر بیٹھنے کی جسارت کی انہوں نے دائیں ہاتھ کے ایک ہی وار سے اسکا کام تمام کردیا۔

بشکریہ: وائس آف پاکستان
 

طالوت

محفلین
مجھے ہاسا آ رہا ہے ، بھلا یہ بھی کوئی خبر ہے ؟ خبر تو ہوتی کہ اس انٹر ویو میں کیا کہا ۔۔ ایسی خبریں یا تو بھارتی چینلز پر نظر آتی ہیں یا کبھی کبھار بلکہ ان دنوں کچھ زیادہ ہی( جیو کو دورہ پڑتا ہے ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی ایک مکھی کی اتنی جرات کو وہ امریکی صدر کو پریشان کرے اور آپ کے لیے یہ کوئی خبر ہی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
مچھر کے کاٹنے سے تو اسکندر اعظم بھی مر گیا تھا۔ یہ کالا باما کیا چیز ہے؟
 
Top