جیا راؤ
محفلین
سروں پہ سایہ فگن کرم کی عجب ردا ہے یہ سبز پرچم
خدایا اس کو بلند رکھنا مری حیا ہے یہ سبز پرچم
بلک رہے تھے اسی کی خاطر، جو یہ ملا تو سکوں ملا ہے
مرے ہی لوگوں کے دل سے نکلی ہوئی صدا ہے یہ سبز پرچم
یہ دل جو مانگے میں جان بھی دوں، وفا جو مانگے تو پیار بھی دوں
دیارِ وحشی میں جانتی ہوں، مری بقا ہے یہ سبز پرچم
سکون و عزت، وفا و الفت، سبھی دیا تھا ہمیں تو اس نے
گنوا کے اب ہم یہ پوچھتے ہیں کہ کیوں خفا ہے یہ سبز پرچم
جو جینا ہے تو اسی کے دم سے، جو جان دیں تو اسی کی خاطر
مری دعا ہے، مری بقا ہے، مری وفا ہے یہ سبز پرچم
ہمارے جرموں کو ڈھکتے ڈھکتے بہت سے داغوں سے اٹ گیا ہے
ہمارے جرموں کی پردہ پوشی فقط جیا، ہے یہ سبز پرچم